دیوبند ،سماج نیوزسروس: مظفر نگر کے نواب عظمت علی خان گرلز انٹر کالج کی طالبات نے معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کالج، اپنے والدین اور ضلع کا نام روشن کیا امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی اور کالج ٹاپ کرنے والی طالبات کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی کالج کے صدر امیر عالم خان موجود رہے۔ کالج کے مینیجر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے تقریب کی صدارت کی۔ مہمانان گرامی کا استقبال کالج کی پرنسپل صفیہ رئیس اور انگلش میڈیم کی انچارج ہیڈ فرح بتول نے گلدستے پیش کرکے کیا ۔طالبہ ردا صبیح نے استقبالیہ تقریر کی، انگلش میڈیم اور ہندی میڈیم کی طالبات نے انگریزی اور ہندی میں مختلف موضوعات پر تقاریر اور نظموں سے تمام موجود طالبات اور والدین سے خوب داد حاصل کی ۔کالج کی ٹاپر دسویں کلاس کی انگلش میڈیم کی طالبہ عائشہ پروین بنت غیور حسن کو امیر عالم خان، ڈاکٹر نواز دیوبندی، پرنسپل صفیہ رئیس اور برانچ ہیڈ فرہ بتول نے عظمت ایوارڈ اور گولڈ میڈل پہناکر سرفراز کیا، عائشہ نے %90 نمبرات حاصل کیے، عائشہ پروین کو آئندہ سال کی تعلیمی فیس کے لیے اکیس ہزار روپے کی اسکالرشپ جاری کی گئی، انگلش میڈیم کی دسویں کلاس کی ٹاپ 10 طالبات کو پانچ پانچ ہزار روپے آئندہ سال کی فیس کے لیے بطور اسکالرشپ دیے گئے، انگلش میڈیم کی بارہویں کلاس کی طالبہ اور ٹاپر عالیہ رانی بنت منیر عالم کو بھی عظمت ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا، عالیہ رانی نے بارہویں کلاس میں %82.4 نمبر حاصل کیے۔ دسویں کلاس کی ہندی میڈیم کی بشریٰ بنت ظہیر عالم نے دسویں کلاس میں %89.16 نمبرات حاصل کرکے ہندی میڈیم میں ٹاپ کیا بشریٰ کو عظمت ایوارڈ، گولڈ میڈل اور گیارہویں کلاس کی آئندہ سال کے لیے مکمل فیس کے لیے اسکالرشپ جاری کی گئی، ہندی میڈیم کی ٹاپ 10 طالبات کو گیارہویں کلاس کی فیس کے لیے پانچ پانچ ہزار روپے کی اسکالرشپ جاری کی گئی، دسویں کلاس میں بشریٰ ظہیر نے %89.16 نمبرات حاصل کرکے ہندی میڈیم میں ٹاپ کیا، بارہویں کلاس کی طالبہ التشا اعجاز نے %84.40 نمبرات حاصل کرکے ہندی میڈیم میں ٹاپ کیا ہندی میڈیم اور انگلش میڈیم کی ٹاپ 10 بیس طالبات کو پانچ پانچ ہزار روپے کی اسکالرشپ جاری کی گئی یہ اسکالرشپ عظمت گرلز ڈگری کالج کے آئندہ سیشن میں حاصل ہوگی ۔ کالج کی پرنسپل صفیہ رئیس نے اعلان کیا کہ ہندی میڈیم کی طالبات نے ہائی اسکول میں 1045 اور انٹر میں 1020 ڈسٹنکشن حاصل کی ہیں ی ہمارے اور تمام اسٹاف کے لیے قابل فخر بات ہے۔ اس موقع پر طالبات سے سے خطاب کرتے ہوئے امیر عالم خان نے کہا کہ ہماری بیٹیاں تعلیمی اور تحقیقی میدان میں بہت آگے بڑھ سکتی ہیں شرط ارادہ، محنت، جدوجہد اور لگن ہے میری خواہش ہے کہ ہماری بیٹیاں آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے میدان میں بھی آگے آئیں ہماری جانب سے ممکنہ تعاون کیا جائیگا ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کامیاب طالبات اُنکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل، برانچ ہیڈ اور تمام ٹیچنگ اور نون ٹیچنگ اسٹاف کو مبرکباد پیش کی اور بہترین نتائج کے لیے انکا شکریہ ادا کیا۔












