نئی دہلی، (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔اپنے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں مسٹر بنرجی نے ہجلی شریف کے نِکّسبہ گرام چکتسالیہ سے شروع ہونے والے تشدد کی مذمت کی اور اس واقعے کو "بربریت سے کم نہیں” قرار دیا۔ترنمول لیڈر نے بی جے پی پر سیاسی طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ بھو (خوف) کو اسی طرح بنگال سے باہر نکالنا چاہتے ہیں؟ آگ لگا کر؟”واقعے میں درجنوں دکانیں تباہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس حملے نے مذہبی شناخت کی پرواہ کیے بغیر عام لوگوں کے روزگار کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حامی شرپسندوں نے 60 سے زیادہ دکانوں کو آگ لگا دی، جس سے معصوم لوگوں کا ذریعہ معاش راتوں رات ختم ہو گیا۔












