• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

پی ایف آئی پہ ظلم انسانیت پر ظلم ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 23, 2023
0 0
A A
پی ایف آئی پہ ظلم انسانیت پر ظلم ہے
Share on FacebookShare on Twitter

احساس نایاب
پی ایف آئی پہ ظلم انسانیت پر ظلم ہے
آزمائشیں شاید اسی کو کہتے ہیں جہاں دور عروج میں آپ کی ایک آواز پر لاکھوں کی بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے،آپ کو کاندھو پر اٹھاکر پلکوں پہ بٹھاتی ہے،آپ کے قدموں میں اپنے دل و جان بچھادیتی ہے وہی ایک ہی پل میں آپ سے انجان ہوکر،آپ سے نظریں چراتے ہوئے اپنا دامن بچانے لگتی ہے اور غیر تو غیر ایک جسم کہلانے والے بھی آسانی سے اپ کو بھول جاتے ہیں یا یوں کہیں یہ بھی آپ سے اپنا دامن چھڑالیتے ہیں،خیر یہاں برے وقت میں تو خود کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے ایسے میں مطلبی دنیا پرستوں سے کیا امید ۔ خیر یہی تو آزمائش ہے اپنے محبوب بندوں کے لئے رب کی طرف سے آزمائش، جہاں آپ سے آپ کا سب کچھ چھن جائے اور آپ صبر و شکر کے سوا کچھ نہ کرپائیں۔
جو آج”پی ایف آئی کارکنان“کے ساتھ ہورہا ہے۔یہاں سرکار و انتظامیہ سے تو کبھی کسی قسم کی بھلائی کی امید نہیں کی جاسکتی تھی لیکن بھارت کی عوام سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی کسی کی قربانیاں،اچھائیاں بھول جائیں گے،اس قدر بے حسی، بے رخی کوئی دشمنوں سے بھی نہیں کرتا جو آج پی ایف آئی کارکنان آور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کیا جارہا ہے،ایک ہی پل میں ان نوجوانوں کی ساری قربانیوں کو نظرانداز کردیا جائے گا یہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ بھارت کے ناجانے کتنے لوگوں کی رگوں میں ان نوجوانوں کا عطیہ کیا ہوا خون بہہ رہا ہوگا جس سے کتنوں کو نئی زندگیاں ملی ہوں گی،کیا آج وہ خون پانی ہوچکا ہے ؟ جو کسی کو کسی پہ ہورہے ظلم کا احساس تک نہیں ہورہا۔
ان نوجوانوں کی جانب سے گھر گھر جاکر جو امدادی کام کیا گیا تھا، انسانیت کے لئے ان نوجوانوں نے جو خدمات انجام دئے، بھوکوں کے لئے کھانا، سردی میں سکڑتے جسموں کے لئے کپڑے اور چادریں، سیلاب و دیگر قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بلاتفریق مذہب و ملت ہر مصیبت زدہ کو اپنی گود میں اٹھاکر،اپنے کاندھوں پر بٹھاکر ناجانے کتنوں کی جانیں بچائی انہونے، کتنے بے سہارا، بے سروسامان خاندانوں کو سہارا دیا انہیں محفوظ جگہوں پر منتقل کیا، آخر ان تمام احسانات کا بدلا انہیں کیا ملا ؟
اپنے آگے ایک چمکتے ہوئے مستقبل کو قربان کرکے، اپنوں سے دور ظالموں کی قید کی اذیتیں، مظالم ؟ہزاروں لاوارثوں کی تدفین کا صلہ اس قدر ؟جن لاشوں کو خون کے رشتے چھونے سے انکار کررہے تھے، ماں کی لاش کو بیٹے نے سڑک پر ڈال دیا تھا، باپ کی لاش کو بیٹیوں نے کوڑھے میں پھینک دیا تھا، ملک بھر میں سڑکوں پر گلتی سڑتی ان لاشوں کو پورے احترام کے ساتھ انتم سنسکار کرنے والے ، اولاد بن کر ان چتاو¿ں کو آگ دینے والے یہی پی ایف آئی کے نوجوان تھے جن پر ایک ہی پل میں دہشت گرد ہونے کا الزام لگادیا گیا ہے ۔کیا یہی انصاف ہے ؟
کیا بھارت میں یہی ہے نیکی کا بدلہ ؟ذلت، رسوائی، اذیتیں ؟کیا کسی کو اندازہ ہے کووڈ کے دوران کووڈ متاثرہ لوگوں کی تیمارداری کرتے ہوئے، غیروں کی لاشیں جلاتے تدفین کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کتنے نوجوان شہید ہوگئے ؟نہیں کسی کو کچھ یاد نہیں، یہاں سارے گونگے بہرے ، تماشبین ہیں جن کا ضمیر مرچکا ہے جو بے حس، بے غیرت، کم ظرف ہوچکے ہیں۔
آج آپ کے لئے ایثار و قربانی کا جذبہ رکھنے والے ان نوجوان کے ساتھ اس قدر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے کہ انسانیت بھی شرمسار ہے اور دنیا میں کبھی کوئی کسی کا مددگار بننے سے پہلے سو بار سوچے ہے ۔
ان کی جائدادیں، زندگی بھر کی جمع پونجی ضبط کی جارہی ہیں، ان کے بچوں کا مستقبل چھینا جارہا ہے ان بوڑھے مان باپ، بے سہارا بیوی بچوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے، ان نوجوانوں پر بے بنیاد الزامات لگاکر ان کی زندگیاں برباد کرنے کئی کوشش کی جارہی ہے، پیشہ ور مجرموں کی طرح ان پہ انعامات رکھے جارہے ہیں، کئی مہینوں سے یہ جیل کی اذیتیں جھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی اس آزمائش سے گزر رہے ہیں لیکن یہاں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں، سیاسی لیڈروں کی تو بات ہی نہ کریں لیڈر کم لٹیرے ہیں جو اب ایکشن کی لوٹ میں مصروف ہیں ، رہی ملی قیادتیں یہ بھی مفلوج ہوچکی ہیں ایسے میں یاد رہے یہ آزمائش صرف ان کےلئے نہیں ہے بلکہ ہر جماعت، ہر تنظیم اور ہر مسلم رہنما کےلئے ہے، بھارت کے کروڑوں انسانوں کے لئے ہے جو واقعی مین خود کو انسان سمجھتے ہیں ، خدا ہر ایک کو دیکھ رہا ہے ان کے بچوں کی سسکیاں ان کے گھروں کی خواتین کی آہ وزاریاں ضائع نہیں جائیں گی۔آج جو بھی مصلحت کے نام پر خاموش ہے عنقریب نمبر ان سب کا بھی آئے گا ، جب رب کی لاٹھی پڑے گی دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی، آپ کی حکمتیں مصلحتیں سب کی سب دھری کی دھری رہ جائیں گی۔اس وقت اپنی اس خاموشی بے حسی پر پچھتاوے کا موقعہ بھی شاید نہ ملے کیونکہ ناشکر، احسان فراموش، بے حس، بزدل و سرکش قوموں پر اللہ کا احسان نہیں عذاب نازل ہوتا ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist