• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف

آسام میںاین ڈی اے مسلسل تیسری بار اقتدار پر فائز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 13, 2026
0 0
A A
ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، سماج نیوز سروس: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور این ڈی اے اتحاد کے اہم چہرے ہمنتابسواسرما نے منگل کے روز آسام کے وزیراعلیٰ کے طور پر مسلسل دوسری بار حلف اٹھا لیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی مسلسل تیسری مدت کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔حلف برداری کی یہ پروقار تقریب گوہاٹی کے خاناپاڑا علاقے میں واقع ویٹرنری کالج میدان میں منعقد ہوئی، جہاں ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات، مرکزی وزراء اور این ڈی اے کے زیر اقتدار مختلف ریاستوں کے چیف منسٹر شریک ہوئے۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی نے اسے مزید اہم بنا دیا۔آسام کے گورنرلکشمن پرساد آچاریہ نے صبح 11 بج کر 40 منٹ پر ہمنتا بسوا سرما اور دیگر چار وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ہمنتا بسوا سرما کے ساتھ جن چار وزرا نے بطور وزیر حلف لیا، ان میں بی جے پی کی اجنتانیوگ، بی جے پی کے سینئر لیڈر رامیشور تیلی، آسام گنا پریشد (اے جی پی) کے لیڈر اتل بورا اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) کے لیڈر چرن بورو شامل ہیں۔اجنتا نیوگ اس سے قبل سرما کابینہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری سنبھال چکی ہیں، جبکہ اتل بورا محکمہ زراعت کے وزیر رہے۔ چرن بورو نے سابقہ حکومت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی قیادت کی تھی۔ دوسری جانب رامیشور تیلی مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد دوبارہ ریاستی سیاست میں واپس آئے ہیں۔آسام اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 126 رکنی اسمبلی میں مجموعی طور پر 102 نشستیں جیتیں۔ بی جے پی نے اکیلے 82 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اس کے اتحادی آسام گنا پریشد اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ نے 10، 10 نشستیں اپنے نام کیں۔یہ 2016 کے بعد تیسرا موقع ہے جب آسام میں این ڈی اے حکومت قائم ہوئی ہے۔ 2016 میں پہلی مرتبہ بی جے پی اتحاد نے اقتدار حاصل کیا تھا، اُس وقت حکومت کی قیادت موجودہ مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کی تھی۔سیاسی مبصرین کے مطابق ہمنتا بسوا سرما آسام کی تاریخ میں پہلے غیر کانگریسی لیڈر بن گئے ہیں جو مسلسل دو بار وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔حلف برداری تقریب سے قبل سربانند سونووال نے اسے ’’آسام کے عوام کیلئے عظیم دن‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تیسری بار این ڈی اے کو اقتدار میں لانا عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ :’’آسام کے عوام کی حمایت سے این ڈی اے تیسری بار ہمنتا بسوا سرما کی قیادت میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ہم ریاست کے عوام کے بے حد شکر گزار ہیں۔‘‘سونووال نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں آسام ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل ہوگا۔حلف برداری تقریب سے ایک دن قبل ہمنتا بسوا سرما نے اپنے کابینہ ساتھیوں کے ناموں کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا تھا۔ انہوں نے سینئر بی جے پی ایم ایل اے رنجیت داس Ranjit Das کو آسام اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کیلئے این ڈی اے امیدوار بھی نامزد کیا۔تقریب کے دوران گوہاٹی میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔شہر بھر میں پولیس کی متعدد بٹالینز، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، اسپیشل پروٹیکشن گروپ اور نیشنل سکیورٹی گارڈ کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ ٹریفک نظام کو بھی خصوصی طور پر منظم کیا گیا، جبکہ تقریب کے مقام پر سخت نگرانی اور داخلہ کنٹرول نافذ رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بھڑک اٹھایپر لیک اسکینڈل تنازع

    بھڑک اٹھایپر لیک اسکینڈل تنازع

    مئی 13, 2026
    ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف

    ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف

    مئی 13, 2026
    ’ٹی وی کے‘ ایم ایل اے کو فلور ٹیسٹ میں حصہ لینے سے روکنے کا معاملہ

    ’ٹی وی کے‘ ایم ایل اے کو فلور ٹیسٹ میں حصہ لینے سے روکنے کا معاملہ

    مئی 13, 2026
    مودی کا امرت کال،وش کال میں  تبدیل،22 لاکھ طلبا کی محنت کچل دی:راہل

    مودی کا امرت کال،وش کال میں تبدیل،22 لاکھ طلبا کی محنت کچل دی:راہل

    مئی 13, 2026
    بھڑک اٹھایپر لیک اسکینڈل تنازع

    بھڑک اٹھایپر لیک اسکینڈل تنازع

    مئی 13, 2026
    ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف

    ہمنت بسوا سرمانے پھر اٹھایا وزارت اعلیٰ کا حلف

    مئی 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist