• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

طلبۂ مدارس قوم کا قیمتی سرمایہ اور علومِ نبوت کے امین ہیں:مفتی محمد احتکام الحق قاسمی

مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور میں امارتِ شرعیہ کےاعلی وفد کی آمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2026
0 0
A A
طلبۂ مدارس قوم کا قیمتی سرمایہ اور علومِ نبوت کے امین ہیں:مفتی محمد احتکام الحق قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

جالے : محمد رفیع ساگر : امارتِ شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف پٹنہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کے روز مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور، ضلع دربھنگہ کا دورہ کرکے وہاں کے تعلیمی و تربیتی نظام کا جائزہ لیا۔ وفد کی قیادت مفتی محمد احتکام الحق قاسمی، مفتی امارتِ شرعیہ کر رہے تھے۔ وفد ضلع سپول کے دعوتی و اصلاحی دورے پر روانہ تھا، جہاں مختلف بلاکوں میں اصلاحی و دعوتی پروگراموں کا آغاز ہونا ہے۔راستے میں مدرسہ کے نگراں مولانا احمد حسین قاسمی مدنی، معاون ناظم امارتِ شرعیہ کی دعوت پر وفد مدرسہ طیبہ قاسم العلوم پہنچا، جہاں مدرسہ کے بانی و مہتمم مفتی محمد مبین احمد قاسمی سعیدی اور اساتذۂ کرام نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر مدرسہ میں منعقد طلبہ کے ایک خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد احتکام الحق قاسمی نے کہا کہ مدارس کے طلبہ علومِ نبوت کے وارث ہیں اور دنیا بھر کے طلبہ میں ایک منفرد اور باوقار مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بڑی قربانیوں اور مشکلات کے باوجود اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے لیے مدارس بھیجتے ہیں، اس لیے طلبہ پر لازم ہے کہ وہ یکسوئی، اخلاص اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اپنے اخلاق و کردار سے ملت و معاشرہ کی صحیح رہنمائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور مدارس اسلامیہ دین و شریعت کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر طلبہ علم کے ساتھ عمل اور اخلاق کو اختیار کریں تو وہ سماج کے لیے بہترین نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر مولانا ابوالکلام شمسی، معاون ناظم امارتِ شرعیہ و نگراں امارت پبلک اسکول نے مدرسہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدرسہ طیبہ قاسم العلوم اس پورے علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ کا ایک روشن مرکز اور منارۂ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مدرسہ کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔وفد کے رکن مفتی محمد مجیب الرحمن قاسمی، معاون قاضی شریعت امارتِ شرعیہ نے بھی مدرسہ کے ذمہ داران، اساتذۂ کرام اور طلبہ کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پروگرام کے دوران مدرسہ کے ایک طالب علم نے قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کی، جس سے حاضرین اور مہمان علماء بے حد متاثر ہوئے۔ وفد کے اراکین نے طلبہ کی اچھی تعلیمی کارکردگی اور حسنِ قرأت کی بھرپور ستائش کی۔آخر میں مدرسہ کے اہم ذمہ دار مولانا عارف قاسمی نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام قائدِ وفد کی دعا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    مئی 14, 2026
    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    مئی 14, 2026
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist