• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اے پی سی آر نے کرناٹک حکومت کی جانب سے حجاب پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،مستقبل میں بھی معاونت کا بتلایابھروسہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 15, 2026
0 0
A A
اے پی سی آر نے کرناٹک حکومت کی جانب سے حجاب پابندی ختم  کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،مستقبل میں بھی معاونت کا بتلایابھروسہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج: ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے. پی. سی. آر) نے کرناٹک حکومت کی جانب سے فروری 2022 کے متنازع حکم نامے کو واپس لینے اور نئے رہنما خطوط جاری کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جن کے تحت طلبہ کو مقررہ اسکولی یونیفارم کے ساتھ اپنے مذہبی اور روایتی شعائر اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اے پی سی آر نے اس معاملے میں ان طلبہ کو قانونی معاونت فراہم کی تھی جو حجاب پابندی سے متاثر ہوئے تھے، جبکہ یہ مقدمہ بعد ازاں سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیرِ سماعت رہا جہاں عدالت کی جانب سے تقسیم شدہ فیصلہ سامنے آیا تھا۔اپنے جاری کردہ بیان میں اے۔ پی۔ سی۔ آر۔ نے کہا کہ اگرچہ یہ اقدام تاخیر سے کیا گیا ہے، تاہم اس سے اُن طلبہ کی عزتِ نفس بحال ہوئی ہے جو اپنی مذہبی شناخت اور تعلیم دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق حجاب یا دیگر مذہبی علامات اختیار کرنے کا حق نہ صرف ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کے تحت مذہبی آزادی سے جڑا ہوا ہے بلکہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی اور ہر فرد کی جسمانی خودمختاری کا بھی بنیادی حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 2022 کی پابندی نے ہزاروں طالبات اور ان کے خاندانوں کو شدید ذہنی، تعلیمی اور سماجی نقصان پہنچایا۔ متعدد طالبات کو کلاس رومز میں داخلے سے روکا گیا، خاندانوں کو ہجوم کے نفرتی رویّوں کا سامنا کرنا پڑا اور طالبات کو اپنے ایمان اور تعلیم کے درمیان انتخاب پر جبرا مجبور کیا گیا۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر۔ کے مطابق اس نقصان کا مکمل ازالہ ممکن نہیں، تاہم تعلیمی اداروں کو مزید جامع، باوقار اور متنوع شناخت کے احترام پر مبنی ماحول فراہم کرنا ہوگا۔تنظیم نے واضح کیا کہ یونیفارم پالیسیوں کا مقصد نظم و ضبط اور اجتماعی شناخت کو فروغ دینا ہے، نہ کہ کسی مذہبی یا سماجی طبقے کے لیے تعلیمی ماحول کو غیر دوستانہ بنانا۔ نئے رہنما خطوط اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ حجاب، پگڑی یا مقدس دھاگے جیسے مذہبی شعائر تعلیمی نظام میں رکاوٹ نہیں ہیں بلکہ شمولیت اور تنوع کے مظہر ہیں۔اے۔ پی۔ سی۔ آر۔ نے اس بات کو بھی سراہا کہ نئے رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو منظور شدہ مذہبی علامت پہننے کی بنیاد پر کلاس روم یا امتحان میں داخلے سے محروم نہیں کیا جا سکتا ہے، اور نہ ہی کسی طالب علم کو ایسی علامات پہننے یا اتارنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ تنظیم نے کرناٹک کے تمام اسکولوں اور کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان رہنما خطوط پر مکمل سنجیدگی اور غیر جانبداری کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائیں۔اے پی سی آر نے تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس معاملے کو مزید فرقہ وارانہ رنگ دینے سے گریز کریں، کیونکہ تعلیم کو نظریاتی یا سیاسی کشمکش کا میدان بنانے کے بجائے سیکھنے اور ترقی کا محفوظ ذریعہ رہنا چاہیے۔بیان کے اختتام پر اے۔ پی۔ سی۔ آر۔ نے اعادہ کیا کہ وہ مذہب، ذات یا برادری سے بالاتر ہوکر تمام شہریوں کے شہری حقوق اور آئینی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، اور اگر کسی طالب علم یا خاندان کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تو تنظیم ان کی قانونی و سماجی معاونت کے لیے ہر وقت تیار رہے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist