علی گڑھ،سماج نیوز سروس : ”مائنڈ میٹرز: اسٹوڈنٹ ویلبیئنگ سیریز“ کے تحت راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول اور اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں ورکشاپ منعقد کی گئیں۔ پروگراموں کا انعقاد ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر دفتر، ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز (اے سی ڈبلیو ایس)، اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اور اِنکلیوزیو فیوچرز فاؤنڈیشن (آئی ایف ایف) کے اشتراک سے کیا گیا۔ آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر محمد فیاض الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ قائم مقام ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر صبوحی خان نے قوتِ برداشت، ہمدردی اور جذباتی بہبود کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو اور صدر، آئی ایف ایف ڈاکٹر جوہی گپتا نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر تبسم نواب نے ذہنی تناؤ سے صحت مند انداز میں نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو کی، جبکہ ڈاکٹر دانش کمال نے منشیات کے مضر اثرات بیان کیے۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے جونیئر ریزیڈنٹس ڈاکٹر ریا، ڈاکٹر پرتیک کمار، ڈاکٹر راج یوراج سنگھ مہندر سنگھ، ڈاکٹر شیوانی چترویدی، ڈاکٹر روہن کوشک اور ڈاکٹر شہالنس نے منشیات کے استعمال کے سلسلہ میں آگہی پر مبنی ایک ڈراما پیش کیا۔ نائب پرنسپل ڈاکٹر شاہد جلیل نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں قائم مقام نائب پرنسپل محترمہ پاکیزہ خان نے حاضرین کا استقبال کیا، جبکہ ڈاکٹر جوہی گپتا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ پروفیسر صبوحی خان نے تھامس ایڈیسن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی مثالوں کے ذریعے قوت برداشت اور مثبت سوچ کی اہمیت اجاگر کی۔ ڈاکٹر ثمینہ احمد نے ”مائنڈ ماسٹرز ٹول کٹ“ کے عنوان سے ایک سیشن میں جذباتی بہبود اور ذہنی دباؤ کے بندوبست پر گفتگو کی۔ مس فبیہا احمد، مس خشیہ بنت منیب اور مس علینا کوثر نے جذبات، ذاتی نگہداشت اور ذہنی صحت سے متعلق انٹرایکٹیو سیشنز اور عملی سرگرمیاں منعقد کیں۔ ”لائف بیہائنڈ فلٹرز“ کے عنوان سے ایک ڈراما بھی پیش کیا گیا، جس میں ذہنی صحت پر منشیات کے استعمال اور سوشل میڈیا کے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ یہ ڈراما ڈاکٹر ریا، ڈاکٹر پرتیک کمار، ڈاکٹر شیوانی چترویدی، ڈاکٹر روہن کوشک، مس وریشہ، مس پرگیا چندرا اور مس شفا فاطمہ نے ڈاکٹر ثمینہ احمد اور ڈاکٹر دانش کمال کی رہنمائی میں پیش کیا۔ آخر میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ مس نازش صدیقی نے اظہارِ تشکر کیا۔ سٹی گرلز ہائی اسکول کی ورکشاپ کی نظامت مس سحر نقوی نے کی۔












