• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

عیدالاضحی پر قربانی کے مقاصد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 20, 2026
0 0
A A
عیدالاضحی پر قربانی کے مقاصد
Share on FacebookShare on Twitter

عید الاضحی کی سب سے اہم عبادت قربانی ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ مسلمان اس موقع پر بڑے پیمانے پر قربانی کرتے ہیں۔قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے ۔قربانی کسی بھی قوم کو زندہ رکھنے میں معان ہوتی ہے ۔قربانی کے جہاں بے شمارمادی فائدے ہیں وہیں روحانی فائدے بھی بے شمار ہیں۔مگر ہماری کوتاہ نظر روحانی فائدوں کو نظر انداز کردیتی ہے ۔ساری دنیا میں بڑے پیمانے پرقربانی دینے کے باوجود بھی قربانی کا وہ جذبہ ہمارے اندر پیدا نہیں ہوتا جس کے لیے قربانی پیش کی جاتی ہے ۔دور جاہلیت میں لوگ قربانی کرکے اس کا خون اور گوشت اپنے معبودوں پر چڑھاتے تھے اور کعبے کی دیواروں پر لگاتے تھے ۔آج بھی بعض قومیں ایسا کرتی ہیں ۔خود ہمارے ملک میں برادران وطن اپنے جانوروں کو اپنے معبودوں کے نام پر قربان کرتے ہیں اور ان پر خون چڑھاتے ہیں۔اس تعلق سے اللہ نے کہا کہ ہمیں تمہارے خون اور گوشت کی حاجت نہیں ہے اور نہ یہ چیزیں ہم تک پہنچتی ہیں ،بلکہ ہمیں مطلوب یہ ہے کہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہوجائے ۔اسلام میں عبادات کا مقصد تقویٰ ہے ۔ایک مومن کا ہدف تقویٰ کا حصول ہے ۔ایک مسلمان کی زندگی کا محور تقویٰ ہے ۔
قربانی کے تعلق سے کچھ لوگ یہ غلط فہمی پیدا کرتے ہیں کہ یہ حضرت ابراہیم ؑ کی شریعت کا حصہ تھی ،شریعت محمدیہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔حالانکہ قرآن کی کئی آیات میں قربانی کے دلائل دیے گئے ہیں۔سورہ کوثر میں تو صاف حکم دیا گیا ہے کہ فصل لربک وانحر (الکوثر آیت ۲)پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھئے اور قربانی دیجیے۔اسی طرح سورحج کی آیت ۳۷ میں کہا گیا’’ اللہ کو نہ ان کا گوشت اور نہ ان کا خون پہنچتا ہے البتہ تمہاری پرہیزگاری اس کے ہاں پہنچتی ہے، اسی طرح انہیں (جانوروں کو) تمہارے تابع کر دیا تاکہ تم اللہ کی بزرگی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت کی، اور محسنین کو خوشخبری سنا دو۔‘‘ ۔کچھ لوگ یہ غلط فہمی پیدا کرتے ہیں کہ قربانی صرف حاجیوں پر واجب ہے ۔انھیں شاید یہ معلوم نہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے بغیر حج کے مدینے میںرہتے ہوئے دس ذی الحجہ کوقربانی کی ہے ۔حضرت عبد اللہ ابن عمر ؓ کی روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ دس سال مدینہ میں رہے اور ہر سال آپ نے قربانی کی (مشکوٰۃ)آپ نے یہ بھی فرمایا :’’جو لوگ استطاعت کے باجود قربانی نہ کریں وہ ہماری عید گاہ میں نہ آئیں‘‘(ابن ماجہ )۔آج کل کے کچھ روشن خیال یہ کہتے ہیں کہ قربانی کے بجائے اس رقم سے فلاحی و رفاہی کام کرنے چاہئے ۔انھیں معلوم ہونا چاہئے کہ رفاہی اور فلاحی کاموں کی ضرورت آج سے کہیں زیادہ دور رسالت میں تھی ۔اس وقت مسلمان ہر طرح غریب تھے ،ان کے تن پر پورے کپڑے نہ تھے ،ان کے اکثر ایام فاقوں پر بسر ہوتے تھے ،مکان اورمحلات نہ تھے ۔جنگ ان پر مسلط تھی ۔اس کے باوجود ایام قربانی میں نہ صرف قربانی کی جاتی رہی بلکہ ارشاد ہوا کہ ’’ان ایام میں اللہ کو قربانی سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں‘‘(ابو دائود)۔
قربانی کا یہ عمل جہاں ایک طرف اللہ کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ کی حیات مبارکہ کی یاد دہانی ہے ،ان کے جہد مسلسل کی داستان کو بیان کرتا ہے جو انھوں نے راہ حق میں انجام دی اور اللہ کی محبت میں سب کچھ قربان کردیا ،وہیں دوسری طرف امت مسلمہ کے اندر اسی جذبہ براہیمی کو پیدا کرنے کا سبب ہے ۔جس کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا:
آج بھی ہوجو براہیم سا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا
اس وقت بھارتی مسلمان جن حالات سے گزر رہے ہیں ان حالات میں جذبہ ٔ براہیمی کی ضرورت بہت زیادہ ہے ۔آج پھر ہر طرف سے توحید پر شرک حملہ آور ہے ۔ملت ابراہیمی نرغہ ٔ نمرود میںہے ۔معبودان باطل کے پرستار خدائے واحد کے غلاموں کو مٹانے کے درپے ہیں۔ہر طرف آگ ہے اور حق پرستوں کو اس آگ میں جھونکا جارہا ہے ۔اس لیے آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ اللہ کے بندے اپنے اندر اپنی ہر چیز قربان کردینے کا جذبہ پیدا کریں۔
قربانی کا مقصد ہے کہ ہمارے اندر اللہ کی محبت پر کوئی محبت غالب نہ آئے ۔دنیا میں انسان کو سب سے زیادہ محبت اپنی نرینہ اولاد سے ہوتی ہے ۔حضرت اسماعیل ؑ کے گلے پر چھری رکھ کر جس طرح حضرت ابراہیم ؑ نے یہ ثابت کردیا تھا کہ اللہ کے لیے میرا سب کچھ قربان ہے اسی طرح آج امت محمدیہ کو ثابت کرنا ہے کہ ہمارے لیے بھی اللہ کی محبت سب سے قیمتی شئی ہے ۔قربانی کا مقصد انسان کے دل سے دنیا کی محبت کو دور کرنا ہے ۔جانور کے گلے پر چھری چلا کر یہ ثبوت دیا جاتا ہے کہ ہم دنیا کو حقیر سمجھتے ہیں ۔قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی ناجائزخواہشات کو ترک کردیں ،ان پر چھری چلادیں۔ تقویٰ بھی یہی ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے تابع کردے ۔اپنی پسند اور مرضی کو اللہ کی پسند اور مرضی کے مطابق بنادے ۔اسی لیے قربانی کے موقع پر یہ دعا سکھائی گئی جس کا ترجمہ یہ ہے ۔’’میں نے سب سے یکسو ہوکر اپنا رخ اسی کی طرف کرلیا جس نے آسمان اور زمین بنائے ، اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں، بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور مرنا اللہ ہی کے لئے ہے، جو سارے جہان کا پالنے والا ہے۔‘‘
آج ہم قربانی کاجانور خریدتے وقت ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں ۔اگر مقابلے کی نیت یہ ہے کہ کون اللہ کی راہ میں زیادہ قربانی دے گا تو لائق اجر ہے لیکن اگرقربانی کے قیمتی جانور سے ریاکاری اور فخر جتانامقصود ہے تو قربانی بے سود ہے ۔اللہ کو دکھاوا پسند نہیں ہے ۔ریا کاری کے طور پر کچھ دنیا دار اپنے جانوروں کی نمائش کرتے ہیں ۔یہ عمل اجر و ثواب کو ضائع کردیتا ہے ۔پس اللہ کے حضور اخلاص کے ساتھ قربانی پیش کیجیے ۔اپنی تمنائوں ،آرزوئوں اور خواہشات کو اللہ کے تابع کردیجیے ۔ہر اس عمل سے پر ہیز کیجیے جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہو۔حسب استطاعت قربانی کیجیے ۔قربانی کے گوشت کو محرومین تک پہنچائیے ۔اللہ سے اجر کی امید رکھیے ۔اللہ تعالیٰ ہمارے اندر وہی جذبہ پیدا فرمائے جو اس قربانی سے اس کو مطلوب ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist