• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مسلسل دوسری بارباتفاق رائے امیر منتخب

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 28, 2023
0 0
A A
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مسلسل دوسری بارباتفاق رائے امیر منتخب
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : آج مورخہ ۲۸؍جنوری ۲۰۲۳ء کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس بمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی منعقد ہوا۔ جس میں معروف عالم دین ، مشہور صاحب قلم اور قد آور قومی وملی رہنما مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی باتفاق رائے دوسری بار امیر منتخب ہوئے ۔ جبکہ مولانا محمدہارون سنابلی دوبارہ ناظم عمومی اور الحاج وکیل پرویز تیسری بار ناظم مالیات بنائے گئے۔یہ انتخابات نہایت اطمینان و سکون اور پورے وقار اور شفافیت کے ماحول میں دستوری تقاضوں کوبروئے کارلاتے ہوئے عمل میں آیا۔اس اجلاس میں ملک کے چوبیس صوبوں سے دوسوسے زائداراکین شوریٰ نے شرکت کی۔پریس ریلیز کے مطابق مجلس کا آغاز ڈاکٹر حافظ عبدالعزیز مدنی مبارکپوری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پھرحسب ایجنڈا سابقہ کارروائی کی خواندگی وتوثیق اور رپورٹ ناظم عمومی کے بعدڈاکٹر عبدالعزیز مدنی مبارکپوری، مولانا شہاب الدین مدنی ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی، مولانا محمد علی مدنی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار، جناب کے جے منصور قاسم قریشی عرف دادو بھائی خازن صوبائی جمعیت اہلحدیث کرناٹک و گوا اور مولانا فضل الرحمن عمری امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث آندھرا پردیش پر مشتمل پانچ رکنی انتخابی بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔ بعد ازاں انتخابی بورڈ کی نگرانی میں متعدد اراکین کی تجویز اور پورے ہائوس کی بیک زبان تائید سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی امارت کے لیے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا نام پیش ہوا اورکوئی دوسرانام پیش نہ ہو نے کی بناپر نیز آپ کی معذرت کے باوجود آپ ہی کو بالاتفاق امیر منتخب کر لیا گیا ۔ اسی طرح دوسرے عہدیداران کے انتخابات بھی اتفاق رائے سے عمل میں آئے ۔ بعد ازاں نو منتخب امیر محترم نے اپنے نفس کو اور حاضرین کو تقویٰ و طہارت اور تضر ع وانابت الی اللہ کی تلقین کی ، عقیدہ توحید پر مضبوطی سے قائم رہنے، کتاب وسنت کو اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں رہنما بنانے اور ملک وملت کی تعمیر وترقی میں مثالی مومنانہ کردار ادا کرنے کی نصیحت کی اور سب کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے، برادران وطن کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور احترام انسانیت اور امن وشانتی کے ساتھ رہنے اور ہر طرح کی جذباتیت و شدت پسندی سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی ۔ بعد ازاں مؤقرامراء ونظمائے صوبائی جمعیات اہل حدیث اور اراکین نے اپنے تاثرات میں نو منتخب ذمہ داران خصوصاً امیر محترم کو دلی مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہرکی کہ گزشتہ بیس سالوں میں بحیثیت ناظم اور امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی صاحب نے ملک ، ملت و جماعت اور انسانیت کی جوگراں قدر خدمات انجام دی ہیںان کا تسلسل مزید توانائی اورقوت کے ساتھ جاری رہے گااور ہم سب ان کے دست و بازو بنیں رہیں گے۔پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس شوریٰ کے اس انتخابی اجلاس میں ملک وملت اور انسانیت سے متعلق بہت سارے امور زیر غور آئے اور اخیر میں ان سے متعلق کئی نکاتی قرار داد اور تجاویز پاس ہوئیں ۔قرارداد میں مسلم سماج ومعاشرہ سے غیراسلامی عقائد اور رسم ورواج کو مٹانے پر زور ، مولاناآزادنیشنل فیلوشپ کو بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی، مدارس کے ذمہ داران سے اپنے اداروں کے اخراجات اور حساب وکتاب کو درست رکھنے اورسروے میں افسران کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی اور حکومتوں سے مدارس کی معنوی و روحانی اور تعلیمی وتربیتی اہمیت سمجھنے کی التماس کی گئی۔ قرارداد میں مذہبی رہنماؤں اور ہر مذہب کی کتابوں کااحترام کرنے پر زور دیتے ہوئے کسی مذہبی کتاب کی توہین کرنے سے ہرحال میں گریز کرنے ، دوسروں کے خلاف بیان بازی سے بچنے کی اپیل اور سیاسی لیڈروں سے کسی کے خلاف بے بنیاد بیانات دینے اور اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ اور اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کے ازالہ کے لئے متعددکمیٹیوں کی سفارشات کی تنفیذ کی اپیل کی گئی ہے۔اجلاس مجلس شوری کی قرارداد میں وطن عزیز اور دیگر ممالک میں ہونے والے ہرطرح کے دہشت گردانہ واقعات کی پرزور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دہشت گردی کی آڑ میں کسی خاص مذہب کے پیروکاروں کوبدنام کرنا کسی بھی طورسے مناسب نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ملک کی تعمیروترقی کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، رواداری اور آپسی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ میڈیا سے نفرت پر مبنی بیانات کو کوریج نہ دینے اور غیر قانونی کاموں اور سرگرمیوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بند نوجوانوں کے مقدمات کو جلداز جلد نمٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فاضل عدالتوں سے باعزت بری ہونے والے نوجوانوں کو معاوضہ دینے اور بے مقصد مباحثوں اور ٹی وی ڈی بیٹ میں شرکت سے بچنے کی اپیل اور ملک کے بعض حصوں میں زمین دھنسنے کے واقعات پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قدرتی آزمائش قراردیاگیا۔قرار داد میں سویڈن میں سیاسی وجوہات سے قرآن کریم کو جلانے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ قرآن کریم جس میں پوری انسانیت فلاح و بہبود اور امن وشانتی کا راز پوشیدہ ہے ، اس کو ذاتی مقاصد یا سیاسی ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ مجلس شوری کی قراردادمیں دن بدن بڑھتی مہنگائی، کالا بازاری، دھوکہ دھڑی پرکنٹرول کرنے اور نشہ آوراشیاء پر پابندی لگانے بعض ممالک میں آپسی تصادم کوتشویشناک اور عالمی برادری سے اس طرح کے تصادم کوروکنے اور فلسطین کے مسئلہ کوحل کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ۔ اسی طرح سے ملک وملت اور جماعت کے اہم علمی، سماجی شخصیتوں کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیاہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist