• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

مولانا سید اطہرحسین دہلویؒ کا انتقال ملک و ملت کیلئے عظیم خسارہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 29, 2023
0 0
A A
مولانا سید اطہرحسین دہلویؒ کا انتقال ملک و ملت کیلئے عظیم خسارہ
Share on FacebookShare on Twitter
شاہنواز بدر قاسمی
26جنوری 2023 کی شب جب ہم لوگ جشنِ یومِ جمہوریہ تقریب کی تیاری میں لگے ہوئے تھے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ایسی اندوہناک خبر ملی جس نے صدمے میں ڈال دیا، دیوبند سے مفتی انوارخان صاحب نے مولانا سید اطہر حسین دہلوی صاحب کے انتقال کی خبر دی تو ہم نے کہانہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے ہم نے بطور تصدیق روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر محترم ودود ساجد صاحب کو اسی وقت فون کیا تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کی اورکہا کہ یہ اطلاع درست ہے مولانا دہلوی نہیں رہے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مولانا اطہرحسین دہلوی ہندوستانی مسلمانوں کیلئے ایک جانا پہچانا نام اور نمایاں چہرہ تھے جو اپنی بیباکی کیلئے مشہور تھے، کم عمری کے باوجود انہوں نے اپنی محنت، صلاحیت اور تعلقات کے ذریعے ملکی سطح پر اپناایک ایسا حلقہ بنایا جو مسلکی تعصب پرستی سے پاک تھا ان کے تعلقات ہر مسلک کے بڑے علماء، بزرگ، دانشوران اور اہل علم حضرات سے تھا، وہ اپنی بات کو بہت خوبصورتی اور سلیقہ مندی سے کہنا جانتے تھے، مولانا مرحوم دہلوی تہذیب کے امین اور موجودہ ترجمان تھے، مذہبی عالم دین ہونے کے باوجود بھی سیاست سے گہرا تعلق تھا لیکن مولانا نے کبھی کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ کہتے تھے ہمارے تعلقات ان سیاست دانوں سے صرف اس لئے ہیں تاکہ ہم کسی بے سہارا کے کام آسکیں۔ مولانا ملک کے بڑے بڑے نیوز چینل پر اور اہم اخبارات میں نمایاں طور پر نظر آتے تہے، وہ صرف مسلمانوں کی بات نہیں کرتے بلکہ دستور ہند کی روشنی میں ہر مظلوم کی دمدار ترجمانی کرتے تہے، سوشل میڈیا پر ان کے ویڈیوز کو دیکھ کر ان کی بیباکی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے_
مولانا دہلوی کے ساتھ چند سال قبل مفتی منظور ضیائی صاحب کی دعوت پر ایک اہم کانفرنس میں بنگلور جانے کا اتفاق ہوا، اتفاق سے وہ میرے برابر والے کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے، تین دن قیام کے دوران انہیں قریب سے دیکھنے کاموقع ملا، وہ انتہائی نیک دل اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے، بے تکلفی سے گفتگو کرتے، کانفرنس مکمل ہونے کے بعد مجھے کہنے لگے کیا ارادہ ہے فلائٹ تو رات کی ہے چلو حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر آتے ہیں، اس یادگار اور تاریخی سفر کے بعد مولانا دہلوی سے ایک خاص لگاؤ ہوگیا اور اکثر کسی نہ کسی مسئلہ پر ان سے ضرور گفتگو ہوتی رہتی تھی، وہ کبھی کبھی اپنی ناراضگی کااظہار بھی کرتے تھے اور کہتے تھے لوگ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کیوں نہیں کہتے ہیں۔
دہلوی صاحب ہمارے ایک واٹس ایپ گروپ تازہ ترین کے سرگرم ممبران میں شمار کئے جاتے تہے، اہم مسائل پر معزز ممبران کی موجودگی میں بیباکی سے اپنی رائے رکھتے تھے، مجہے کہتے تھے آپ نے دوبارہ اُردو لکھنا سیکھا دیا، واٹس ایپ گروپ کی وجہ سے کسی نہ کسی بہانے سے ان سے مستقل رابطہ رہتا تہا، جب ہم نے اپنے آبائی وطن سہرسہ میں وژن انٹرنیشنل اسکول قائم کیا تو بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول آنے کی خواہش ظاہر کی ہم نے وعدہ بہی کیا لیکن کوویڈ کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا، امسال اسکول کے سالانہ تقریب میں انہیں بلانا چاہتے تہے لیکن  ہمارے یہاں آنے سے قبل اس دارفانی سے رخصت ہوگئے-
مولانا سید اطہر حسین دہلوی سیاسی مزاج رکھنے کے باوجود بھی ایک باوقار شخصیت کے مالک تھے، دینی، ملی اور مذہبی موضوعات پر ان کی گفتگو کو ہر حلقے میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا، انجمن منہاج رسول کے نام سے انہوں نے ایک تنظیم بھی بنائی تھی جو کئی ریاستوں میں سرگرم عمل تھی، کسی نہ کسی موقع سے ان کی سرگرمیوں کا احساس ہوتا رہتا تھا، مولانا دہلوی ایک بہترین خطیب تھے جن کی تقریریں سننے کے بعد مزید سننے کا من کرتا تھا۔انہوں نے اپنی شخصیت کو مجروح ہونے ہمیشہ بچانے کا کام کیا، متنازعہ موضوعات پر خاموش رہتے۔دارالعلوم دیوبند نے جب مسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں سے ٹی وی ڈیبیٹ میں نہ جانے کی اپیل کی تو انہوں نے مجھے فون کرکے کئی ایسے نام بتائے اور کہاکہ آپ ان لوگوں سے بہی ضرور بات کیجئے وہ دارالعلوم دیوبند کی اپیل کااحترام کریں۔
مولانادہلوی کی اچانک رحلت سے ملت کے بڑے بڑے علماء اور مفکرین غم زدہ ہیں، وہ خاموش طریقے پر لوگوں کی رہنمائی کرنے کا مزاج رکھتے تھے، کئی بڑے سیاسی و ملی رہنماؤں کے معتمد تہے، آپ کے مفید مشوروں سے بڑا فائدہ ہوتا تہا، آپ کے اچانک جانے سے یقینی طور پر اہل خانہ، متعلقین اور چاہنے والوں میں افسردگی ہے اللہ پاک مولانا دہلوی صاحب کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔آمین
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist