• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امرتکال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ ملک کے عزم کو پورا کریگا:مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 2, 2023
0 0
A A
امرتکال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ ملک کے عزم کو پورا کریگا:مودی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امرت کال کے پہلے مالی سال 2023-24 کا بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے عظیم عہد کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا اور اس میں پسماندہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ پر اپنے پہلے ردعمل میں مسٹر مودی نے کہا’یہ بجٹ پسماندہ لوگوں کو ترجیح دیتا ہے اور آج کے پرامید سماج ، گاؤں کے غریبوں، کسانوں ، متوسط طبقے اور سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔‘ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمان اور پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرما کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر کروڑوں وشوکرما جو اپنے ہاتھوں میں اوزار اور سامان لے کر سخت محنت کرتے ہیں وہ اس ملک کے معمار ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے والے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ اس بجٹ ک ے انتظامات کوآپریٹیو کو دیہی معیشت کی ترقی کا محور بنا ئیں گے ۔ حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے اناج بھنڈار کی اسکیم تیار کی ہے اور بجٹ میں نئی پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے فروغ کیلئے ایک پرجوش منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کا فائدہ اب زرعی شعبے میں حاصل کرنا ہے ، اس لیے بجٹ میں اب کسانوں کیلئے عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے ۔ مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں صحت مند مستقبل، سبز ترقی، سبز معیشت، سبز بنیادی ڈھانچہ اور سبز روزگار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ بجٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ قرضوں کی سہولت میں اضافہ اور اصلاحات کی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے 2 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی قرض کی ضمانت فراہم کرکے اور مائیکرو یونٹس اور پیشہ ور افراد کیلئے تخمیہ پر مبنی ٹیکس کی حد میں اضافہ کرکے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت متوسط طبقے کے ساتھ ہے ۔ متوسط طبقہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ متوسط طبقے کو بااختیار بنانے کیلئے ہماری حکومت نے گزشتہ برسوں میں بہت سے فیصلے کیے ہیں۔ زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذاتی انکم ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی ہے اور ٹیکس ریفنڈ کو آسان، شفاف اور تیز کردیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں اور کسانوں کے خواب پورے کرے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 10 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال سرمایہ کاری روزگار کے مواقع میں بڑے پیمانے پر توسیع کا باعث بنے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist