• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

حالیہ بجٹ میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کا خیال نہیں رکھا گیا: جماعت اسلامی ہند

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 4, 2023
0 0
A A
حالیہ بجٹ میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کا خیال نہیں رکھا گیا:  جماعت اسلامی ہند
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:’’ مرکزی بجٹ، معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔مگر حالیہ بجٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ معاشرے کے ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ اس میں غریبوں ، دیہی علاقوں میں رہنے والوں ، اقلیتوں اور پسماندہ طبقے کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔مزدوروں کے لئے بنائی گئی ’منریگا اسکیم ‘کے لئے مختص رقم میں کمی، خوراک سبسڈی، کھاد سبسڈی اور پٹرولیم سبسڈی کی رقم میں کمی کے علاوہ اقلیتوں کے لئے مختص بجٹ کو بھی کم کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے لئے مختص رقم کو بھی پورے طور پر خرچ نہیں کیا گیا۔اس کا منفی اثر عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا‘‘۔ یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے جماعت کے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہیں۔بھارت کے کارپوریٹس گورننس کی بدحالی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ محض ایک تجزیاتی رپورٹ کے شائع کردینے کی وجہ سے ایک بڑے کاروباری گھرانے کو مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ حکومت کو اس معاملے میں مارکیٹوں کو مطمئن کرنے اور ملک و بیرون ملک سرمایہ کاربرادری کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ضروری اقدمات کرنا چاہئے اور معاملے کی ’جے پی سی‘ یا ’ سی جے آئی ‘ کی نگرانی میں تحقیقات کرانی چایئے‘‘۔ججوں کی تقرری پر بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ جمہوریت میں عدلیہ کو آزاد اور ججوں کی تقرری میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔کالجیم نظام ملک کا قانون ہے اور میرٹ کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس نظام کے تحت ججوں کا تقرر ہونا چاہئے۔البتہ اس نظام میں جو کمیاں ہیں ان پر غور ہو اورانہیں دور کیا جائے۔ عدلیہ میں پسماندہ طبقے اور اقلیتوں کی بھی مناسب نمائندگی ہونی چایئے‘‘۔ پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ کچھ معاملات میں بعض گورنر مرکزی حکومت کے سیاسی نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔جبکہ گورنر آئین کا نگہبان ہوتا ہے اور ریاست میں ان کی تقرری آئین کی نگہبانی کے لئے ہوتی ہے ۔لہٰذا ان کی وفاداری آئین کے ساتھ ہونی چاہئے نہ کہ کسی سیاسی شخصیت یا سیاسی جماعت کے ساتھ‘‘۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ ملک کے قانون میں شادی کے لئے عمر کی حد مقرر ہے۔اس قانون کو نافذ کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس قانون کی پاسداری ہر شہری کو کرنا چاہئے ۔جو لوگ کم عمری میں شادی کرتے ہیں، وہ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ حکومت کو اس رجحان کی روک تھام کے لئے کوشش کرنی چاہئے‘‘۔ ایک اور سوال کے جواب میں پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ ہم ملک کے ہر فرد ، جماعت اور تنظیم سے ملنے اور بات چیت کرنے کے حق میں ہیں۔ ملک میں نفرت ، اشتعال انگیزی اور تقسیم کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے اگر ان جماعتوں سے بھی ملنا پڑے جو نفرت ، اشتعال اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں ، تو ان سے بھی مل کر ملک میں امن و بھائی چارہ قائم کرنے اور اقلیتوں کے خلاف نفرت نہ پھیلانے کی بات کی جاسکتی ہے۔ڈائیلاگ سے راہیں کھلتی ہیں اور امن کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔لہٰذا تنظیم یا جماعت کسی بھی نظریہ یا موقف کی حامل ہو، بات چیت کا درواہ کھلا رہنا چاہئے‘‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندو راشٹر کی بات کرتے ہیں یا مسلم مخالف بیانات دیتے ہیں، اس کے پیچھے ان کا سیاسی اور ذاتی مفاد چھپا ہوتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہئے۔ ہاں ، اگر سرکار یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایسی بات سامنے آئے تو اس پر توجہ دینا ضروری ہوجاتا ہے‘‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist