• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جنگ آزادی میں ان لوگوں کو ابھارا جارہا ہے جن کا کوئی کردار نہیں:جے شنکر گپتا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 5, 2023
0 0
A A
جنگ آزادی میں ان لوگوں کو ابھارا جارہا ہے جن کا کوئی کردار نہیں:جے شنکر گپتا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، مجاہدی آزادی، سابق جج اور بڑوڈہ کے معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے عباس طیب جی آزادی ہندوستان کا اہم ہیرو قرار دیتے ہوئے پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کے رکن اور سینئر صحافی جے شنکر گپتا نے کہا کہ جنگ آزادی کے ہیرو ؤں کو دانستہ طور پر فراموش کیا جارہا ہے اور ان لوگوں کو ابھارا جارہا ہے جن کا اس لڑائی میں کوئی کردار نہیں ہے ۔ عباس طیب جی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام عباس طیب جی کی 170ویں سالگرہ کے موقع منعقدہ پروگرام سے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عباس طیب جی کو اس وقت یاد کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ آج ان لوگوں کو ابھارا اور ہیرو بناکر پیش کیا جارہا ہے جن کاملک کی جنگ آزادی میں کوئی کردار نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر تقسیم ہند کے تعلق سے خاص لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے جب کہ 1937میں ونائک دامودرساورکر نے ہندو سبھا کے صدر کے طور پر احمد آباد کے کنونشن میں دو قومی نظریہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے تین سال بعد مسلم لیگ نے ساورکر کے نظریہ کی تصدیق کی اور پھر 1943میں ساورکر نے کہاکہ مسلم لیگ نے جو کہا کہ اس سے انہیں اتفاق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کی بنیاد رکھنے والے ساورکر اور مسلم لیگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان پڑھ تو کیا پڑھے لکھے لوگوں میں بھی نفرت کا زہر پھیل گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت جب ملک کو توڑنے کی بات ہورہی ہے ایسے عباس طیب جی کو یاد کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ہم ایسی طاقتوں سے لڑ سکیں۔ہمالیہ ڈرگس کے ڈائرکٹر اور عباس طیب جی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر سید فاروق نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی کو یاد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ہمارے ہیرو ہمارے اثاثے ہیں۔ ان کی خدمات کو نئی نسل کو پہنچانا بہترین خدمت ہے ۔ سابق صدرکے آر نارائنن کے او ایس ڈی اور سابق ڈائرکٹر پی ایم او ایس این ساہو نے کہاکہ گاندھی جی کے ڈانڈی مارچ میں عباس طیب جی کا بہت رول تھا۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے جنگ آزادی میں مسلمانوں (عباس طیب جی) کردار کی اہمیت اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف ہندوؤں کو ساتھ لیکر یہ جنگ نہیں جیت سکتے ، مسلمانوں کو یکساں طور پر ساتھ لینا ہوگا اور اسی کے ساتھ دیگر طبقوں کی بھی حمایت حاصل کرنی ہوگی۔ پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید نے کہاکہ جنگ آزادی میں عباس طیب جی کا ناقابل فراموش کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں کس چیز کی کمی تھی، ولایت سے تعلیم حاصل کی، جج سے سبکدوش ہوئے ، بدرالدین طیب جی کے بھتیجے اور داماد تھے لیکن بڑھاپے بھی میں وطن کی آزادی کی خاطر وہ سڑکوں پر نکل پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں تاریخ میں تبدیلی اور ہیر پھیر کے تعلق سے کہاکہ مورخ پریشان ہیں، تاریخ تباہ کی جارہی ہے ، ایسی چیزوں کو شامل کیا جارہا ہے جو تاریخ کا حصہ نہیں ہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر ارویندر انصاری نے ملک کے موجودہ ناگفتہ بہ حالات کی طر ف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیاکہ اہم لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں مسلم طلبہ ہی نہیں اب ہندو طلبہ بھی بڑی تعداد میں ملک چھوڑ رہے ہیں۔ یہ ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج مسلم ماں پریشان رہتی ہیں جب تک ان کا بچہ گھر نہ آجائے ۔ انہوں نے لوگوں سے ‘کمفرٹ زون’ باہر آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت متحدہ جدجہد اور شراکت کی ضرورت ہے ۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل انل نوریا نے کلیدی خطبہ پیش کیا، پروگرام کی نظامت دوردرشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر مظہر محمود نے کی جب کہ آئیڈیا کمیونی کیشن کے سربراہ آصف اعظمی نے شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist