• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

احادیث مبارکہ قرآن کی تشریح، ان کا انکار قرآن کا انکار: مفتی حذیفہ قاسمی

عظیم الشان مظاہرۂ حسن قرأت میں ہزاروں افراد کی شرکت، نصف شب تک قرآن کی آیات سے منور ہوتی رہی فضائیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 6, 2023
0 0
A A
احادیث مبارکہ قرآن کی تشریح، ان کا انکار قرآن کا انکار: مفتی حذیفہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور۔سابق قاضی شہر کانپور حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمیؒ کی شروع کردہ مظاہرۂ حسن قرأت و عظمت قرآن کانفرنس مولانا کے جانشین مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی صدارت میں پوری شان و شوکت کے ساتھ لیاقت دادا چوراہا طلاق محل کانپور میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے معروف قراء عظام قاری ارشاد احمد دار العلوم دیوبند، قاری محمد واصف صاحب عثمانی دار العلوم وقف دیوبند، قاری طیب جمال قاسمی سہارنپور، قاری ریاض احمد مظاہری دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، قاری حسیب الرحمان بجنور، قاری عبد المعبود فرقانی بلرامپور، قاری ضیاء الرحمن تمل ناڈو، قاری ہدایت اللہ جے پور، قاری سعید الرحمن قاسمی بجنور، قاری حسیب الرحمن بجنور، قاری بدر الدّجیٰ لکھنؤ، قاری محمد صادق گنگوہ سہارنپور نیز مقامی قراء قاری عبد الباری احتشامی، قاری مجیب اللہ عرفانی، قاری محی الدین مظاہری اور قاری محمد غزالی خاں نے مختلف قرأتوں میں قرآن کی تلاوت کرکے مجمع کو مسحور کردیا۔
بھیونڈی مہاراشٹر سے تشریف لائے مورر خصوصی مولانا مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی محبت، عظمت اور اس کی خدمت کی توفیق کائنات کی سب سے بڑی سعادت ہے۔ جو لوگ قرآن پاک کے ماننے کا دعویٰ کرکے حدیث رسول کا انکار کرتے ہیں، گویا کہ وہ خدا کی آدھی بات مان کر آدھی بات کا انکار کر رہے ہیں اس لئے کہ خداوندقدوس نے قرآن مقدس میں بار بار ارشاد فرمایا ہے کہ میری اور میرے رسول سیدنا محمد ﷺ کی اطاعت کرو، یہی کامیابی کا راستہ اور جو شخص اللہ کی نافرمانی کرے یا اللہ کے محبوب سیدنا حضرت محمدﷺ کی نافرمانی کرے وہ سیدھا سیدھا جہنم میں جائے گا۔ قرآن پاک کے اتنے واضح پیغام کے باوجود بدقسمت، بے غیرت اور محروم القسمت ہیں وہ لوگ جو پیغمبر ؑ کی احادیث کودلیل اور حجت ماننے کو تیار نہیں۔ مفتی صاحب نے زور دے کر کہا کہ شریعت کے اندر جتنی اہم بنیادیں ہیں کسی بھی بنیاد پر عمل پیغمبر علیہ السلام کی احادیث کا سہارا لئے بغیر اور احادیث کا اتباع کئے بغیر ممکن نہیں۔ مثلاً نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، ان عبادات میں سے کسی بھی عبادت پر عمل اس وقت تک مکمل ممکن نہیں جب تک آنحضرت ﷺ کی تشریحات کے مطابق قرآن پاک کی وضاحت حاصل نہ کی جائے۔
کانفرنس کی صدارت فرما رہے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ مسلمان ہونے کیلئے جس طرح اللہ رب العزت پر ایمان لانا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی اور آخری نبی ماننا ضروری ہے، اسی طرح آپؐ کی احادیث مبارکہ پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ صرف قرآن کو ماننا ضروری ہے، حدیث کو ماننا ضروری نہیں ہے تو خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ جس طرح اللہ، اللہ کا کلام قرآن پاک، اللہ کے محبوب حضرت محمدﷺ کی نبوت اور ختم نبوت کا انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، اسی طرح آپؐکی احادیث مبارکہ کا انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ مولانا عبد اللہ قاسمی نے کانفرنس کی تاریخ اور اس کو منعقد کرنے کے مقاصد اور اس کیلئے کی جانے والی محتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مظاہرہ حسن قرأ ت میں تلاوت کرنے والے بیرونی قراء نے قرآن کی مختلف قرأتوں مختلف لہجوں حجازی، مصری، داؤدی، عشاقی میں شاندار لب و لہجہ کے ساتھ قرآن سناکر لوگوں کے ایمان میں تازگی پیدا کردی اور قراء و حفاظ، عوام و خواص الحمدللہ، سبحان اللہ اور واہ واہ کی صدائیں بلند کرتے رہے۔اس اجلاس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔بڑی تعداد نے عمدہ قرآن پڑھنے اور تجوید و مخارج کے ساتھ اپنے بچوں کو عمدہ قرآن پڑھانے کا عہد کیا۔
نظامت کے فرائض قاری ریاض احمد صاحب مظاہری ندوی اور مفتی سید محمد عثمان قاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دئیے اور نعت کا گلدستہ حافظ محمد مسعود نے پیش کیا۔ مظاہرہ حسن قرأت میں قاضی شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی، قاری محمد امین جامعی، ڈاکٹر حلیم اللہ خان، مولانا محمد شفیع مظاہری، محمود عالم قریشی،مفتی اقبال احمد قاسمی، مفتی عبد الرشید قاسمی، مولانامحمد انیس خاں قاسمی،مولانا انیس الرحمن قاسمی،مولانا نور الدین احمد قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی،الحاج شیخ سلیم الدین متولی مسجد، مفتی سعد نورقاسمی، مولانا سعید خاں قاسمی،مولانا محمد کلیم جامعی، مولانا انصار احمد جامعی،قاری محمد جنید راعینی،قاری عبد المعید چودھری،مفتی اظہار مکرم قاسمی، مولانا محمد ذاکر قاسمی، مولانا فرید الدین قاسمی، حافظ محمد ریحان،قاری بدر الزماں قریشی، حافظ محمد شارق،نبیل احمد، صادق امین کے ساتھ ہی اس تاریخی پروگرام میں شہر وبیرون شہرسے آئے سیکڑوں علماء،حفاظ وقراء اور ہزاروں عوام وخواص نے شرکت کی۔ صدر کانفرنس مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی، شیخ سلیم الدین،مفتی سعد نور قاسمی اور مفتی اظہار مکرم قاسمی نے قرأ وشرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist