• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کل ہند مسابقہ مضمون نویسی کا انعقاد قابل ستائش:پروفیسر صفدر امام قادری

نئی نسل کو بزرگوں کی خدمات سے روبرو کرانا ضروری :نائب امیر شریعت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2023
0 0
A A
کل ہند مسابقہ مضمون نویسی کا انعقاد قابل ستائش:پروفیسر صفدر امام قادری
Share on FacebookShare on Twitter

کل ہند مسابقہ مضمون نویسی کا انعقاد قابل ستائش:پروفیسر صفدر امام قادری
نئی نسل کو بزرگوں کی خدمات سے روبرو کرانا ضروری :نائب امیر شریعت
 تقریب تقسیم انعامات میں اہم شخصیات کو مولانا محمد ولی رحمانی ایوارڈ ،مولانا ابوالکلام آزاد ایواراڈ اور پروفیسر شمس الرحمٰن فاروقی ایوارڈسے نوازا گیا

نئی دہلی 7 فروری

عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈویلفیئرفاﺅنڈیشن نئی دہلی کے زیراہتمام امیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کی شخصیت وخدمات پرکل ہند مضمون نویسی کے مسابقہ کے بعد جلسہ تقسیم انعام وایوارڈز ملی ماڈل اسکول کے کانفرنس ہال، جامعہ نگر ، نئی دہلی میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ 5 فروری 2023 کومنعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے فرمائی۔پروگرام کی نظامت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکالر عبدالواحد رحمانی ندوی نے کی ۔مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر صفدر امام قادری پٹنہ، پروفیسر احمد محفوظ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، حاجی محمدانور رحمانی کلکتہ ، مولانا زکریا قاسمی زید کالج، دہلی،جناب فیروز صدیقی دہلی، ڈاکٹر واحد نظیر جامعہ ملیہ اسلامیہ ، مفتی نادر قاسمی اسلامک فقہ اکیڈمی دہلی، جناب وسیم مظفر نگر،جناب محمد صلاح الدین مونگیر،جناب منیر انجم پرانی دہلی ،ڈاکٹر نوشاد منظر،ڈاکٹر توقیر راہی ، جناب فیض الااسلام فیضی کریٹیواسٹار، مولانا سبحان قاسمی نبی کریم دہلی، مولانا اسلم رحمانی خانقاہ رحمانی مونگیر، جناب سلیم میرٹھ کے علاوہ بڑی تعداد میں مہمانان کرام موجود تھے۔ جن کاشال پوشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کی خدمات بیش بہا ہیں۔ نئی نسل کو ان کی خدمات سے رو برو کرانا نہایت ہی ضروری ہے اور اس کے لئے عزیزیہ رحمانی فاﺅنڈیشن کے ذمہ دار ان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس طرف سب سے پہلے قدم بڑھایا ہے۔ جس کے لئے آج ہم سب جمع ہیں۔پروفیسر احمد محفوظ نے کہا اس طرح کا مسابقہ منعقد کرنا اور ایسے موضوع کا انتخاب کرنا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ نوجوانوں میں آج بھی اپنے بزرگوں کی امانت کی حفاظت کا جذبہ موجود ہے. فاﺅنڈیشن کے سکریٹری مولانا محمد نجم الدین رحمانی نے بتایاکہ کل انعامات کی رقم 49,784 روپے کی ہیں۔ جس کی تفصیلات یہ ہیں۔پہلاانعام 5000 نقداور پانچ ہزار کی کتابیں،دوسراانعام3000 نقد اور تین ہزار کی کتابیں،اورتیسراانعام 2000 نقد مع دو ہزار کی کتابیں دی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ ممتاز11مقالہ نگاروں کو 2500 پچیس سو روپے کی کتاب بطور انعام پیش کی گئی اور ٹرافی و سند سے نوازا گیا ہے۔ نیزسبھی شرکاءکوتوصیفی سند بھی دی گئی ہیں۔ اس مسابقہ میں اول انعام جناب عبد القیوم مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم، بیگو سرائے، دوم انعام محترمہ سعدیہ ستیہ وتی کالج ، دہلی اور سوم انعام مولانامحمد جلال الدین قاسمی بنگلور کے علاوہ تشجیعی انعام کے لئے محترمہ نکہت پروین اڑیسہ، مولانا منہاج عالم ندوی امارت شرعیہ بہاراڑیسہ جھار کھنڈ،محترمہ عظمیٰ مہدی چودھری چرن سنگھ یونیورسیٹی ،میرٹھ ،جناب خالد سیف اللہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم ،سرائے میر، اعظم گڑھ، محترمہ صفیہ اختر سبحانی جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی ، جناب ارقم راہی البرکات پبلک اسکول، علی گڑھ، محترمہ ہما تحریم کلکتہ گرلس کالج، کلکتہ ، مولانا محمدشاہد رحمانی جامعہ رحمانی ،مونگیر، جناب محمدشیان کالج آف وکیشنل اسٹیڈیز، دہلی یونیورسیٹی، دہلی محترمہ لائبہ زرین فخرآسنسو ل گرلس کالج، آسنسول،مولانا اشفاق احمد قاسمی معہدالکتاب و السنہ ، نوادہ نے حاصل کیا۔
تقسیم انعام کے موقعہ پرتین اہم شخصیات کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔ جس میں مولانا محمد ولی رحمانی ایوارڈ 2022- مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نائب امیر شریعت بہار اڑیسہ جھارکھنڈ، مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ 2022- پروفیسر صفدر امام قادری ، کالج آف کامرس ، پٹنہ اور تیسرا ایوارڈ پروفیسر شمس الرحمٰن فاروقی ایوارڈ 2022- پروفیسر احمد محفوظ جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ ان تینوں کے علاوہ عزیزیہ رحمانی فاﺅنڈیشن کی ساری چیزوں کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے اور فاﺅنڈیشن کے ٹیکنیکل مسائل حل کرنے کی وجہ سے NR Information YouTube Channel کو بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ٹرافی پیش کیا۔فاﺅنڈیشن کے سر پرست شہاب الدین رحمانی قاسمی نے بتایا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی تاریخ کو یاد رکھنا چاہیے اور نئی نسل کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے امت کے لئے کیسی کیسی قربانیاں پیش کی ہیں۔ اسی لئے ان کے نام سے ایوارڈز دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی ؒ کے چندخاص لوگوںکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھی ان کے اعزاز میں میمنٹو اور شال پیش کیا گیا ہے۔
فاﺅنڈیشن کی چیئرمین محترمہ صبا انجم نے بتایا کہ ا س یادگاری تقریب میں دو اہم کتابوں کا اجرابھی عمل میں آیا۔ ان میں سے ایک کتاب ’ کنور مہندر سنگھ بیدی سحر ‘ جن کے مصنف شہاب الدین رحمانی قاسمی ہیں اور دوسری کتاب ’ نیند کھلی تنہائی ‘ ہے۔ جن کے مصنف ایم جے اظہر اور مرتب ڈاکٹر تسلیم عارف ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist