ڈی ایل ایڈ مشترکہ اہلیتی امتحان کے لیے طلبہ وطالبات فارم ضرور داخل کریں:مولانا انیس الرحمن قاسمی
پھلواری شریف7فروری: ڈپلوما ان الیمنٹری ایجوکیشن(ڈی ایل ایڈ)مشترکہ داخلہ امتحان 2023-25کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کی کارروائی جاری ہے،آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 8فروری ہے،داخلہ امتحان بذریعہ کمپیوٹر آن لائن ہی لیے جائیں گے،اس امتحان میں 120سوالات ہیں،جو کہ آبجیکٹیو ہوں گے۔آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں مدارس کے طلبہ وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ داخلہ فارم بھرکر مشترکہ امتحان میں شامل ہوں۔آن لائن فارم بھرنے میں کسی طرح کی پریشانی ہوتو بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کی جانب سے جاری ہیلپ لائن نمبر6268030939اور6268062129پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مولانا نے طلبہ وطالبات سے کہاکہ فارم بڑی ہوشیاری سے بھریں۔مولانا نے مدارس میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات سے بطور خاص اپیل کی ہے کہ وہ اس امتحان میں حصہ لیں اورپوری لگن سے امتحان کی تیاری میں مصروف ہوجائیں ۔اس امتحان میں کامیابی اورڈی ایل ایڈ کی سند آپ پر ملازمت کے دروازے کھول سکتے ہیں۔












