آل انڈیا ملی کونسل بہار کی ریاستی دفتر میں مولانا انیس الرحمن قاسمی بھاگلپوری سابق اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نئی دہلی کی وفات پرایک دعائیہ نشست منعقد کی گئی،جس کی صدارت کونسل کے قومی نائب صدرمولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی۔مولانا قاسمی نے مولانا مرحوم کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرحوم بڑے عالم دین اورقوم وملت کے رہبر تھے۔ایک عرصہ تک ملی کونسل نئی دہلی سے وابستہ رہے۔قاضی مجاہد الاسلام قاسمی علیہ الرحمہ نے 2001ء میں مرکزی دفتر میں ہمہ وقتی سکریٹری کی ذمہ داری تفویض کی تھی اورانہوں نے دفتری نظم وضبط کی ذمہ داری کے ساتھ ریاستوں میں قائم شدہ تنظیموں سے رابطہ اوران تنظیموں کے استحکام وتوسیع کے لیے بحیثیت سکریٹری اپنے فرائض انجام دیئے،نیز حسب ضرورت متعدد مقامات کے دورے بھی کئے۔صحت کی خرابی کی وجہ سے بھاگلپور تشریف لے آئے،بھاگلپور کے موقر اخبار ’’دیش بدیش‘‘کے مدیر ہونے کی حیثیت سے سیاسی وسماجی حلقوں میں کافی مقبول تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے،لواحقین خصوصی طور پر صاحبزادے مولانا خالد فیصل ندوی استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکو صبر جمیل کی توفیق دے۔اس موقع سے مدرسہ چشمہ فیض ململ مدھوبنی کے مہتمم مولانا فاتح اقبال ندوی کی والدہ اورمولانا ابوالکلام قاسمی شمسی کارکن امارت شرعیہ کے بھائی کی وفات پر مولانا قاسمی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اوران کے لیے مغفرت کی دعا کی۔مولاناقاسمی نے ترکی اورشام میںخطرناک زلزلہ کے زدمیںآنے والے مسلمانوںاورحکومت ترکی اورشام سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اس مصیبت کی گھڑی میںپوری امت مسلمہ ترکی کے ساتھ کھڑی ہے۔نیزانہوںنے زلزلہ میںشہیدہونے والوںکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعامغفرت کی۔












