سدھارتھ نگر، سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ، تلسی پور،بلرام پور(یوپی)کے صدر مولانا منصور احمد مدنی نے بتایا کہ اخوان جماعت کویہ خبر دیتے ہوئے مجھے انتہائی مسرت وشادمانی حاصل ہورہی ہے کہ ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے نائب امیر اور ملک نیپال کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگرکے موقراستادومدیرالامتحانات مولاناعبدالرشید مدنی اورمیرے محترم وقابل قدرعلمی شخصیت کے مالک مولانا وصی اللہ مدنی ناظم ضلعی جمعیت کے ہمراہ دیگر اساتدہ کرام ذمہ داران جمعیت:مولانا مطیع اللہ مدنی، مفتی وشیخ الحدیث اور ایڈیٹر ماہنامہ "نورتوحید” نیپال،مولانا شفیع اللہ مدنی،امیر جمعیت اہل حدیت حلقہ شہرت گڑھ،مولانا سعود اختر سلفی،نائب ناظم ضلعی جمعیت ومعاون مدیر ماہنامہ "السراج "مولانا قمراعظم سراجی، استادالہلال پبلک اسکول ہمارے سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی پرتشریف لائے اور مجھے میزبانی اور ضیافت کا موقع دیا، میں بے حد ممنون ومشکور ہوں فاضل برادران مولانا وصی اللہ مدنی ومولانا سعود اختر سلفی کا جن کی خصوصی توجہ وعنایت کے باعث مجھے ان علمی ودعوتی شخصیات سے شرف ملاقات اور ان کے تجربات سے استفادہ کا حسین موقع ملا،اس وفدمیں دو محترم شخصیتیں مولانا عبدالرشید مدنی واستاد محترم مولانا مطیع اللہ مدنی ایسی تھیں جوپہلی بار یہاں تشریف لائے تھے، اچانک اور اتفاقی ملاقات سے مجھے بہت زیادہ خوشی حاصل ہوئی جس کی ادائیگی کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سب سے پہلے میں نے "سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی”کے زیرانتظام” طاہرہ گرلز انٹر کالج، فوزان پبلک اسکول اور مدرسہ عبداللہ بن مسعودلتحفيظ وتجويد القرآن الکريم کا دورہ کرایا، ان اداروں کے قیام کے بنیادی اہداف ومقاصد اور تعارفی کلمات کے درمیان ان کے نمایاں خصوصیات وامتیازات سے جب مہمانان گرامی کو آگاہ کیا توداد و تحسین کے ساتھ دعائیں دے رہے تھے،طاہرہ گرلز کالج میں فزکس، کیمسٹری،بائیولوجی،ہوم سائنس اور کمپیوٹر کاالگ الگ لیب، سائنس،آرٹ اور کامرس تینوں سائیڈ کی سرکار سے منظوری کے علاوہ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے لیے اضافی وقت وجگہ کا بھی انتطام ہے، شعبہ تحفیظ کے بچوں کی تلاوت،بستر، الماری اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے،قدم قدم پر استاد گرامی محسن جماعت مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کاذکرخیر آتارہاجن کی مخلصانہ دعاؤں اور شبانہ روزکاوشوں سےمیراہرخواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، میری ذاتی زندگی اور ان مراکز کے قیام میں ان کی بے لوث قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ انہیں غریق رحمت اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، آ مین تعلیمی مراکز واداروں کے مختصر دورہ اور جائزہ کے بعد میدان علم ودعوت کے یہ آفتاب وماہتاب میرے غریب خانے پر تشریف لائے،حسب سہولت وآسانی میری ضیافت کو شرف قبولیت بخشی،میری علمی وجماعتی کوششوں کونظر استحسان سے دیکھتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں، جس سے مجھے آئندہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اورعزم و حوصلوں کو توانائی ملی، مجھے اپنے ان معزز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے اورتعلیمی وتعمیری امور پرمزید تبادلہ خیالات کی دلی خواہش تھی لیکن بسا آرزوکہ خاک شد چند لمحوں کے بعدہماری جماعت کے یہ درخشاں ستارے اپنی یادوں اور محبتوں کے ساتھ دعائیں دیتے ہوئےہم سے جدا ہوگئے-ہمارے ان مہمانوں کے استقبال وضیافت میں، اسامہ منصور، نگراں مرکز السلام التعلیمی الخیری،مولانا محمد الیاس سلفی، پرنسپل فوزان پبلک اسکول، حافظ عبدالرحیم فیضی، حافظ فیروز احمد عثمانی،حافظ محمد احمد عثمانی اور محمداسلم مینیجر سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی سایہ کی طرح لگے رہے اور خوب خوب تکریم کی-اللہ ہمارےان مشائخ کی علمی، دینی، دعوتی اور تمام تر خدمات میں دوام واستحکام عطا فرمائے اور مجھے مزید کارخیر کی توفیق ارزانی عطا فرمائے، آمین












