نئی دہلی، پریس ریلیز، ہماراسماج:غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین میں آج محب العلماءحفیظ اللہ شریف کی طرف سے عظمت حرمین شریفین و فضیلت علماءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جمعیتہ العلماءصوبہ دہلی کے صدر مولانا مسلم قاسمی نے کی جبکہ قاری عثمان صاحب کی تلاوت اور عزیزم محمد قاسم سلمہ متعلم ایک مینار جامع مسجد للتاپارک کی نعت رسول سے اس روحانی مجلس کا آغاز ہوا ، خدام العلماءصوبہ دہلی کے صدر مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے عظمت حرمین شریفین و فضیلت علماءپر کلام کرتے ہوئے کہا کہ علماءکا وجود امت مسلمہ کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت و نعمت ہے خدام العلماءصوبہ دہلی کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالواحد قاسمی خطیب ایک مینار جامع مسجد للتاپارک نے کانفرنس کی غرض وغایت بتاتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے روح رواں محب العلماءالحاج شیخ حفیظ اللہ شریف ہیں موصوف کی کوشش ہے کہ کوئی بھی عالم حافظ ایسا نہ ہو جس نے حرمین شریفین کی زیارت نہ کی ہو ، در اصل یہ کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی اسلامک اسکالر پروفیسر اخترالواسع اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر افشار عالم نے صاحبان نے مشترکہ طور پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی کی سرزمین پر اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے جس میں حفیظ اللہ شریف کسی دنیاوی مقاصد کے بغیر اپنے ذاتی مصارف سے علماءکرام کے قافلہ کو عمرہ کے لیے بھیج رہے ہیں مزید دونوں صاحبان نے اہل ثروت حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حفیظ اللہ شریف سے سبق لیکر اپنی آمدنی کا ایک حصہ علماءپر خرچ کرنا چاہیے، عمران حسین منتری دہلی سرکار اور عرس کمیٹی کے چیئرمین اسماعیلی صاحبان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے علماءکے تعلق سے حفیظ اللہ شریف کی خدمات کو سراہا اور عوام کو بھی اس طرف توجہ دلاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا ، کانفرنس کے روح رواں محب العلماءالحاج شیخ حفیظ اللہ شریف نے علماءکرام کی قدرو منزلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علماءکی ایک امانت ہوں ان کی خدمت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہونا چاہتا ہوں میری زندگی کا اب یہی مقصد ہے اس موقع پر 83 علماءکرام کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جن میں سے 8 علماءشرائط پورا نہ ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دے دیے گئے اور 75 علماءنے شرکت کی جن میں 22 فروری کے لیے دس علمائ۔مفتی قاسم قاسمی جیت پور،قاری سفیان ملاکالونی۔مولانا احمد فواد شاستری نگر،مولانا محمد عمر باڑہ ہندوراؤ،مولانا محمد شہباز گوتم بدھ نگر،مولانا محمد رسالت علی منڈاؤلی،مولانا محمد قیام الدین نبی کریم مولانا عبدالمنان سندر نگری اور مفتی عبدالواحد قاسمی کو منتخب کرلیا گیا ہے نیز اسی پروگرام میں اگلے قافلہ کے لئے پانچ مزید علماءکا انتخاب کرلیا گیا ہے اس موقع پر سید شاداب حسین رضوی مفتی طاہر مظاہری مفتی وسیم قاسمی مفتی ممتاز احمد قاسمی مولانا عبدالرازق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا اخیر میں صدر محترم مولانا مسلم قاسمی کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔












