دیوبند ، سماج نیوزسروس:کسان نیائے مورچہ کے ذریعہ کسانوں کے مفاد میں’ انصاف ستیہ گرہ‘پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کسانوں کے مسائل کو اٹھایا گیااورمختلف مطالبات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھیجا گیا۔آج ڈپٹی کلکٹر کے دفتر کے احاطے میں منعقدہ پروگرام میں کسان نیائے مورچہ کے صدر رنویر سنگھ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی واجب قیمت ملنی چاہئیں لیکن واجب قیمت ملنا تو دور آج انہیں لاگت کے مطابق بھی قیمت نہیں مل رہی ہے۔کسانوں کے مفاد میں گنےّ کی قیمت کم از کم 400 روپے فی کوئنٹل کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوں پر کسانوں کے ہزاروں کروڑ روپیہ بقایہ ہےں، بقایا جات سود کے ساتھ ادائیگی نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پروگرام کے بعد کسانوں نے ایس ڈی ایم سنجیو کمار کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھیجا۔ اس میں گنےّ کے واجبات بلاتاخیر ادا کیے جانے،کم تول کو ختم کرنے، فصلوں کی قیمتوں کا اعلان بوائی سے دو ماہ قبل کئے جانے، ریونیو اور بجلی محکمہ سمیت دیگر محکموں کی جانب سے کسانوں کا استحصال بند کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پر رشی پال، گوروچودھری، مام چند، رام کشن سینی ایڈوکیٹ راجندرپال، سریندرپال، نتن رانا،سبھاش تیاگی، یشپال، راہل پنڈیر وغیرہ رہے۔












