غازی آباد ، سماج نیوزسروس: عدالت کی بلڈنگ کے اندر گذشتہ روز پانچ گھنٹے تک افراتفری کا ماحول رہا اےک آدم خور تےندوا عدالت مےں گھس گیا تےندوا گراؤنڈ فلور پر بنی سےڑھےوں کے نےچے بےٹھا تھا لوگوں کو دےکھا تو اس نے دو لوگوں پر حملہ کردیا پھر بھےڑ کو دےکھ کر تےندوا عدالت کے اندر گھس گیا اس دوران تین وکےل اسے پکڑنے گئے تو وہ ان پر بھی جھپٹ پڑا کچھ ہی دیر مےں وہ چےختے چلاتے ہوئے لہولہان حالت مےں واپس لوٹے ان کے آنکھوں مےں موت کا خوف نظر آرہا تھا شور شراپا اور اطلاع موصول ہونے پر عدالت کے اندر کام کررہے افسران اور ملازمےن نے خود کو کمرے مےں بند کرکے اور کچھ لوگوں نے باہر بھاگ کرکسی طرح اپنی جانوں کو بچایا اس دوران تمام کھڑکی دروازے بند کردئےے گئے عدالت کی بلڈنگ کے اندر جانے کے بعد تےندوا کافی دیر تک لوہے کی گرل کے کنارے بےٹھارہا غنےمت رہی کہ اس وقت لوگوں نے دروازہ بند کردیاتھا نہےں تو وہ کافی لوگوں پر حملہ کرسکتاتھا وہےں باہر ہزاروں لوگوں کامجمع لگ گیا لےکن کوئی بھی اس کے پاس جانے کی ہمت نہےں کرپایا نصف گھنٹے بعد محکمہ جنگلات کی ٹےم نے کمرے مےں پھنسے لوگوں محفوظ باہر نکالا محکمہ جنگلات کی ٹےم نے سخت مشقت کے بعد تےندوئے کو پکڑا لےکن اس کو پنجرے مےں بند کرنے مےں اےک گھنٹہ لگ گیا اس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی بتایا جارہاہے کہ حملہ مےں کئی لوگ زخمی ہوئے ہےں جن کا ضلع اسپتال مےں علاج چل رہاہے جےسے ہی اطلاع ملی کہ تےندوئے کو بند کردیاگیاہے کچہری مےں وکلاءاور دیگر لوگوں کی بھےڑ جمع ہونے لگی شام کے سات بجے تک عدالت کی بلڈنگ بھےڑ سے لبرےز رہی اےک وےڈیو مےں دےکھاگیا ہے کہ تین وکےل کو تےندوئے کو پھاوڑے اور ڈنڈہ سے مار رہے ہےں بعد مےں جب تےندوا حملہ ور ہوا تو وکےلوں نے بھاگ کر کسی طرح سے اپنی جان بچائی حفاظت کے لئے پولےس بھی تعیینات کردی گئی تھی ڈھائی گھنٹے تک بھےڑ شٹر کے اندر بند تےندوئے کی وےڈیو بنانے کے لئے ہنگامہ کرتی رہی لےکن نہ ہی تو پولےس والے بھےڑکو باہر کرپائے اور نہ ہی محکمہ جنگلات کی ٹےم تےندوئے کو پکڑ پائی شٹر کے اندر بند تیندوئے کو پکڑنے مےں پولےس اور محکمہ جنگلات کی ٹےم تین گھنٹے تک بے بس نظر آئی مےرٹھ سے ٹےم آنے کے بعد رےسکیوں شروع کےاگیا تےندوا اتنا آدم خور تھا کہ محکمہ جنگلات کی ٹےم کو اس کو پکڑنے مےں چار گھنٹے لگ گئے وہےں تےندوئے کو پکڑلےنے کے بعد پنجرے مےںبند کرنے مےں اےک گھنٹہ لگا بعد مےں زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال مےں داخل کرایاگیا۔












