• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سعودی عرب کا ترک اور شامی زلزلہ متاثرین کے لئے قابل ستائش اقدامات

آصف تنویر تیمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2023
0 0
A A
سعودی عرب کا ترک اور شامی زلزلہ متاثرین کے لئے قابل ستائش اقدامات
Share on FacebookShare on Twitter

انسانی اور اسلامی ہمدردی کے معاملے میں سعودی عرب کا کوئی نظیر نہیں۔دنیا میں جہاں بھی زمینی یا آسمانی آفات ومصائب کا سامنا ہو سب سے پہلے سعودی عرب کا کارگو وہاں پہنچتا اور اپنی استطاعت کے مطابق راحت رسانی اور بچاؤ کاکام کرتا ہے۔سعودی عرب کی تاریخ جاننے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایشائی ،یورپی یا افریقی ملکوں میں جب بھی قدرتی آفات آئے سعودی عرب نے راحت رسانی اور انسانی ہمدردی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کورونا کے سالوں میں تو سعودی عرب نے ہندوستان کی بھی مدد کی،کئی ملین آکسیجن ہم ہندوستانیوں کے لئے بھیجا۔
حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں آئے لرزہ خیز اور قیامت خیز زلزلہ سے پوری دنیا ورطہ حیرت میں ہے،اور لوگ دونوں ملکوں کے حکمرانوں اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دنیا کے ہر گوشہ سے ترکی اور شام کے لئے مختلف شکلوں میں امداد پہنچ رہی ہیں۔اور ایسا ہونا بھی چاہئے کہ دنیا میں جہاں بھی آفات ومشکلات کا سامنا ہو آپسی سیاسی چپقلش اور رشہ کشی کو بالائے طاق رکھ کر دنیا کے لوگ ایک دوسرے کا بھر پور تعاون کریں۔ملکوں کی سرحدیں انسانیت نوازی میں حائل اور رکاوٹ نہ بنیں۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی آڈر کے بعدسعودی عرب کی ”کنگ سلمان بن عبد العزیز ریلیف اسکیم” نے جنگی پیمانے پر ترکی اور شام میں راحتی اشیاء پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے ریلیف کا عمل اول دن سے جاری ہے۔کئی کارگو اور اشیاء خوردنی سے لدے ٹرک اب تک دونوں ملکوں میں بھیجے جاچکے ہیں۔راحت رسانی کا یہ کام جس تیزی سے جاری ہے، عین ممکن ہے کہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے تعاون میں بقیہ ملکوں سے سبقت لے جائے ۔سعودی عرب کی انسانی اور اسلامی ہمدردی کی اس سے بڑی اور کیا دلیل ہوسکتی ہے کہ حکومتی سطح پر زلزلہ ماثرین کے تعاون کا اعلان وہاں کی مسجدوں سے کیا جارہا ہے، جمعہ کے خطبے اسی موضوع پر ہورہے ہیں تاکہ سعودی عوام اپنے بھائیوں کی مادی اور معنوی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے ۔زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف جمع کرنے اور دونوں ملکوں کی عوام تک پہنچانے کے معاملے میں’’ سعودی وزارت برائے اسلامی امور‘‘ اور اس کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ پیش پیش ہیں۔انہوں کے ایماء پر تمام خطباء نے ۱۰؍فروری کے جمعہ کا خطبہ زلزلہ کے موضوع پر دیا، اور اپنے بھائیوں کو اپنے ترک اور شامی بھائیوں کی مدد پر ابھارا۔سعودی عوام بھی اپنے بھائیوں کے زخم پر مرہم رکھنے اور ان کے دکھ درد کو بانٹنے میں مصروف کار ہے۔ایک ایک شخص لاکھوں ریال کا چندہ دے رہا ہے۔حکومت سعودی عرب ریلیف کے تئیں بالکل سنجیدہ اور پرعزم ہے۔
ترکی اور شام میں آیا یہ زلزلہ اپنے آپ میں قیامت صغری سے کم نہیں۔بلکہ یہ قیامت صغری کی ہی نشانی ہے۔جیسا کہ حدیث سے معلوم چلتا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اس امت میں خسف، مسخ اور قذف واقع ہوگا، ایک مسلمان نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ایسا کب ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جب ناچنے والیاں اور باجے عام ہوجائیں گے اور شراب خوب پی جائے گی‘‘۔(جامع ترمذی:۲۲۱۲) ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک علم دین نہ اٹھ جائے گا اور زلزلوں کی کثرت نہ ہوجائے گی اور زمانہ جلدی جلدی نہ گزرے گا اور فتنے فساد پھوٹ پڑیں گے اور’’ ہرج‘‘ کی کثرت ہوجائے گی اور ہرج سے مراد قتل ہے ‘‘۔(صحیح بخاری :۱۰۳۶)
ترکی اور شام کا یہ زلزلہ اب تک دونوں ملکوں میں آئے زلزلوں کی تاریخ کا بڑا زلزلہ ہے۔جس کی وجہ سے ہزاروں زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں۔ہزاروں بچے یتیم،اور ہزاروں عورتیں بیوہ ہوگئیں۔مالی لحاظ سے دونوں ملکوں کو جو خسارہ ہوا ہے وہ حساب سے باہر ہے۔تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہوگا۔اور دونوں ہی ممالک معاشی اعتبار سے کئی دہائی پیچھے چلے گئے ہیں۔فلک بوس عمارتیں زمین بوس اور چمچماتی سڑکیں زمین دوز ہوگئیں ہیں۔لاکھوں کارخانوں اور فیکٹریوں کا نام ونشان تک مٹ گیا۔اسکول اور کالج کی تباہی کا اب تک کوئی شمار نہیں۔ عوام کو اپنے آپ کو سنبھالنے میں کافی وقت لگے گا۔
یہ زلزلہ جہاں ایک طرف انسانی ہلاکت و تباہی کا باعث بنا، وہیں بہت کچھ سیکھنے اور اللہ کی طاقت پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:’’ آپ کہیے کہ وہ کون ہے جو تم کو خشکی اور سمندر کے اندھیروں سے نجات دیتا ہے۔ تم اس کو پکارتے ہو گڑگڑاکر اور چپکے چپکے، کہ اگر تم ہم کو ان سے نجات دے دے تو ہم ضرور شکر کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے، تم پھر بھی شرک کرنے لگتے ہو۔ آپ کہہ دیجئے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا کہ تم کو گروہ گروہ کرکے سب کو بھڑادے او رتمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھادے۔ آپ دیکھیے تو سہی ہم کس طرح دلائل مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں شاید وہ سمجھ جائیں‘‘۔( سورہ الانعام:۶۴ -۶۶)زلزلہ اللہ کی طاقت کی نشانی اور بنی نوع انسان کے گناہوں کی پاداش میں آتا ہے۔جب انسان اپنی انسانیت کو بھول جاتا ہے۔معصیت کا ارتکاب کھلے عام کرنے لگتا ہے۔ظالم ظلم کی ساری حدوں کو پار کرجاتا ہے تو اللہ اپنی قدرت اور طاقت کا اظہار کرتا ہے تاکہ لوگ سنبھل جائیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:’’خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالی چکھادے(بہت) ممکن ہے کہ وہ باز آجائیں‘‘۔( الروم:۴۱)دور حاضر میں مسلمانوں کے اعمال کی جو حقیقت ہے وہ جگ ظاہر ہے۔توحید،نماز،روزہ ،زکاۃ،حج،قربانی،صلہ رحمی اور دوسرے اسلامی شعائر کی تعمیل میں مسلمان اوروں کے شانہ بشانہ ہیں انہی بداعمالیوں کی وجہ سے اللہ تعالی ہمارے اوپر نوع بنوع کا عذاب نازل کیا کرتا ہے۔تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں۔مسلمانوں کو چایئے کہ اس قسم کے آفات وبلیات سے عبرت اور سبق حاصل کریں توبہ واستغفار کریں اپنے اندر مسلمانیت پیدا کریں۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور زلزے میں مرنے والوں کے گناہوں کو معاف فرمائے نیز ان کے پسماندگان اور زخمیوں کو صبر کی توفیق بخشے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist