• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اسلامی نقطۂ نظر!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2023
0 0
A A
ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اسلامی نقطۂ نظر!
Share on FacebookShare on Twitter
  مغربی تہذیب نے بہت سے بے ہودہ رسومات و خرافات کو جنم دیا ، اور بد تہذیبی اور بد کرداری کے نئے نئے طریقوں کو ایجاد کیا ، جس کی لپیٹ میں اس وقت پوری دنیا ہے ، اور بطور خاص مسلم معاشرہ اس کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جارہا ہے ، مختلف عنوانات سے دنوں کو منانے اور اس میں رنگ ریلیاں رچانے کے کلچر کو فروغ دینا شروع کیا ، اور اس کی آڑ  میں بہت سی خرافات روایات اور بد اخلاقی و بے حیائی کو پھیلانے لگے ، چنانچہ ان ہی میں ایک 14 فروری کی تاریخ ہے جس کو ٫٫ یوم محبت ٬٬ کے نام سے منایا جاتا ہے ، اور تمام حدوں کو پامال کیا جاتا ہے ، بے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ ہوتا ہے ، اور تہذیب و شرافت کے خلاف کاموں کو انجام دیا جاتا ہے ، اور ناجائز طور پر اظہار محبت کے لئے اس دن کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔
     چند سال قبل یہ لعنت اس درجہ ہمارے معاشرہ میں عام نہیں تھی ، لیکن اب رفتہ رفتہ نوجوان طبقہ اس کا غیر معمولی اہتمام کرنے لگا ہے ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے ، اور گویا کہ یہ دن ان کے لئے دیگر تمام دنوں سے زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا ، کیونکہ اس دن وہ اپنی آرزو  کی تکمیل اور اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں ، اور غیر شرعی و غیر اخلاقی طور پر محبت کا راگ الاپ سکتے ہیں ، جب کہ شرعی اور اخلاقی نیز معاشرتی اعتبار سے اس کی بہت ساری خرابیاں اور مفاسد ہیں ، لیکن ان تمام کو بالائے طاق رکھ کر جوش جنوں اور دیوانگی میں اس دن کو منانے کی فکروں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ۔
 ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
 جہاں تک ویلنٹائن ڈے کا تعلق ہے ، اس کی مختلف روایات ہیں ، لیکن  سب سے مشہور یہ ہے کہ رومن بادشاہ کلاؤڈیس چاہتا تھا کہ اس کے پاس ایک بڑی فوج ہو ، لیکن زیادہ تر لوگ اپنا گھر بار نہیں چھوڑنا چاہتے تھے ، اس لئے بادشاہ نے سپاہیوں کی شادی پر پابندی لگا دی ، اس فرمان کے باوجود ، سینٹ ویلنٹائین ، مقامی چرچ کے ایک پادری نے خفیہ طور پر شادی کرائی ، جب بادشاہ کو ویلنٹائن کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے حکم کی خلاف ورزی کی ہے تو اس نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اس کو جیل میں ڈال دیا جائے ، ایک دن جیل کے محافظ نے اپنی بیٹی سے اس سے اس کی کوٹھری میں ملنے کے لئے کہا ،  چنانچہ سینٹ ویلنٹائن کو جیلر کی لڑکی سے محبت ہوگئی ،  کہا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے اسے 14/فروری کو سزائے موت دی گئی ، تب ہی سے 14/فروری روم میں ” محبت کرنے والوں کے تہوار “ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
      بعض نے انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے حوالہ سے یہ بھی لکھا ہے کہ : سینٹ ویلنٹائن ڈے کو آج  کل جس طرح عاشقوں کے تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے یا ویلنٹائن کارڈ بھیجنے کی جو نئی روایت چل پڑی ہے ، اس کا سینٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ اس کا تعلق یا تو رومیوں کے دیوتا لوپر کالیا کے حوالہ سے پندرہ فروری کو منائے جانے والے تہوار بار آوری یا پرندوں کے ایام اختلاط سے ہے ۔
     واقعہ بہر حال جو بھی ہو اور جس مقصد کے لئے بھی ہو اس کا آغاز کیا گیا ، لیکن آج اس رسم بد نے ایک طوفان  بے حیائی برپا کر دیا ، عفت و عصمت کی عظمت اور رشتۂ  نکاح کے تقدس کو پامال کر دیا ، اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں آزادی  اور بے باکی کو پیدا کیا ، معاشرہ کو پراگندہ کرنے اور حیا و اخلاق کی تعلیمات ، اور جنسی بے راہ روی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ، بر سر عام اظہار محبت کے نت نئے طریقوں کے ذریعہ شرم و حیا ، ادب و شرافت کو ختم کر ڈالا ، اس کی وجہ سے جو نہایت شرمناک واقعات رونماں ہو رہے ہیں ، اور تعلیم گاہوں اور جامعات میں جس قسم کی بے حیائی بڑھتی جا رہی ہے اس کے لئے بعض قلم کاروں نے مستقل کتابیں لکھیں ہیں ( اوپر حوالے میں جن کتابوں کے نام ہم نے پیش کئے ہیں اس کا مطالعہ بھی کافی ہے ) تاکہ اس بے ہودگی سے نوجوان نسل کو روکا جا سکے ۔
ویلنٹائن ڈے کی تباہیاں
 ویلنٹائن ڈے نے پاکیزہ معاشرہ کو بڑی بے دردی کے ساتھ بد امن اور داغ دار کیا ہے ، اخلاقی قدروں کو تہس نہس کیا ہے ، اور رشتوں ، تعلقات ، احترام ، انسانیت تمام چیزوں کو پامال کیا ہے ، لال گلاب اور سر خ رنگ اس کی خاص علامت ہے ، پھول کی تقسیم اور اس موقع پر ویلنٹائن کارڈ کا تبادلہ بھی اظہارِ محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے ، بڑی پیمانے پر اس کی تجارت ہوتی ہے اور ہوس پرست اس کو منہ بولے دام میں خریدتے ہیں ، منچلوں کے لئے ایک مستقل تفریح کا سامان بن گیا۔
     ویلنٹائن کی جھوٹی محبت کا انجام کیا ہوتا ہے ، اس کو مختصر جملوں میں بیان کیا کہ : عشق کا بھوت نفرت میں بدل گیا ، محبت کی شادی کا درد ناک انجام ، خاوند کے ہاتھوں محبوبہ کا قتل ، عشق کی خاطر بہن نے بھائی کا قتل کر دیا ، محبوبہ محبوب سمیت حوالات میں بند ، محبت کی ناکامی پر دو بھائیوں نے خود کشی کر لی ، محبت کی ناکامی میں نوجوان ٹرین کے آگے گود گیا ، جسم کے دو ٹکڑے ، ناکام عاشق نے لڑکی کو والدین چچا اور ایک بچی سمیت قتل کر ڈالا ۔ یہ وہ اخباری سرخیاں ہیں جو نام نہاد محبت کی بنا پر معاشرتی المیہ بنی ، آئے  روز اخبارات کی زینت بنتی جا رہی ہیں۔
اسلامی نقطۂ نظر
سب سے پہلے آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ تہوار ایک خالص عیسائی تہوار ہے ، جس میں بے حیائی اور فحاشی کی ہر حد پار کر دی جاتی ہے ، جبکہ اسلام ایک پاکیزہ اور حیا کو فروغ دینے والا مذہب ہے ، جس کی فطرت میں حیا و پاکدامنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے وہ ہرگز اس کی اجازت نہیں دے سکتا ،  پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : بے شک ہر دین کی کوئی خاص خصلت ہوتی ہے  اور اسلام کی وہ خاص خصلت حیا ہے” تو ایسا مذہب بے حیائی کو کیسے فروغ دے سکتا ہے ۔
     اسلامی تہذیب و تمدن وثقافت میں خوشیاں منانا بھی عبادت کا اولین حصہ رہا ہے ،  خوشیوں کا اہتمام کرنا ، خود خوش رہنا دوسروں کو خوش رکھنا ، ایک دوسرے سے ہم دردی و محبت و عقیدت رکھنا یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات رہی ہیں ، جس سے کسی باشعور و باغیرت انسان کو انکار نہیں ہے ، لیکن اس کے برعکس اس محبت و عقیدت کو پروان چڑھانے کے لئے ایک دن مقرر کر لینا یہ گمراہی ہے ، اور ہر گمراہی بدعت ہے اور ہر بدعت جہنم کی طرف لے جانے والی ہے ، اور یہ بدعات و خرافات کی شکلیں ہیں جس کی ممانعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے کر دی تھی ، حدیث میں آپ نے بتایا کہ جو دین کے اندر نئی نئی ایجادات کرے وہ ہم سے نہیں ہے ، یعنی وہ ہمارے طریق پر چلنے والا نہیں ہے۔
     اسلامی معاشرے کی روایات یہ ہیں کہ رب کی غیرت کو یہ بھی گوارہ نہیں کہ راہ چلتی عورت کے قدموں کی آہٹ بھی کسی غیر محرم کے کانوں تک جائے ، ہم اس نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں کہ جس کی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ میرا جنازہ رات کی تاریکی میں اٹھایا جائے تاکہ میرے کپڑائے کفن پہ بھی کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑے ، خدا کے لیے اپنی نسل نو کو بے حیائی کے اس طوفان سے بچائیں ، اور اس دن کو یوم حیاء کے طور پر منائیں ۔
     اللّٰہ تعالٰی ہمیں ان ناسور یوم محبت سے بچائے ، اور دینی حمیت و محبت کی ترویج و اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
 آمین یا رب العالمین ۔
از قلم : مجاہد عالم ندوی
استاد : ٹائمس انٹرنیشنل اسکول محمد پور شاہ گنج ، پٹنہ
رابطہ نمبر : 8429816993
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist