نئی دہلی،ہفتہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطے میں’تیمی اخوان‘(جو دہلی میں موجود ہیں) کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے نسیم فاروقی کے ذریعہ ہوا. بعدہُ لال چاند تیمی نے قیمتی آراء پیش کرتے ہوئے تیمی اخوان کو مشوروں سے نوازا، وثیق الرحمن تیمی نے اپنے تجربات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی شخص مدارس سے اعلی تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسیٹیز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو حل کرنے کی سمت میں ہمیں قدم اٹھانا چاہیے. وہیں امان اللہ تیمی نے بہترین گفتگو کی اور جاوید تیمی نے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کیں اس کے علاوہ حسن اکرم، انظر آفاق، نسیم فاروقی، اسداللہ، جمیل سرور، ندیم اختر، شکیل احمد، رحمت اللہ، نسیم اختر، وسیم اکرم، ابو ہریرہ اور عمران نے تبادلہ خیال کیا۔ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ بات گفتگو کا مرکز بنی کہ جو تیمی بھائی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جامعہ ملیہ اسلامیہ، جے این یو اور ڈی یو(دہلی یونیورسٹی) وغیرہ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے اور اس راہ میں حائل ہونے والی مشکلات اور پریشانی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس کے لیے فوری طور پر کے گروپ کی تشکیل دے دی گئی۔موقع پر موجود تیمیوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چاہے جس کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہوں۔












