• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مدارس اسلامیہ باہم مربوط ہو کر تعلیمی نظام کو مستحکم بنائیں:مرغوب الرحمن قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2023
0 0
A A
مدارس اسلامیہ باہم مربوط ہو کر تعلیمی نظام کو مستحکم بنائیں:مرغوب الرحمن قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

مدارس اسلامیہ دین کے مضبوط قلعے ہیں ،مدارس کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتراور مستحکم بنانا ارباب مدارس کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ،آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق قرآن کریم کے سیکھنے اور سکھانے والا سب سے بہترین انسان ہوتا ہے اسلئے تمام ارباب مدارس یہ عزم کریں کہ قرآن کریم مع تجوید کی تعلیم ،الفاظ وحروف کی صحیح ادائیگی اور بچوں کی تعلیم وتربیت کا خاص خیال رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدر مولانا مرغوب الرحمن قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی ہدایت پررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا کی اہم مشاورتی نشست منعقدہ جامعہ عربیہ اسلامیہ ڈمراواں بانکا میںارباب مدارس کو خطاب فرماتے ہوئے کیا۔پٹنہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی مفتی خالد انور پورنوی مظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار واستاذ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے دوران خطاب فرمایا کہ ہر مدرسے کے ذمہ دار اپنی ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دے اور مدرسے میں صاف صفائی ،پارک وہریالی اور تعلیم وتعلم کا خوش گوار ماحول بنائیں تاکہ باہر سے کوئی بھی مہمان مدرسہ آئے تو ایک اچھا تاثر لیکر جائے ۔واضح رہے کہ مشاورتی نشست کی صدارت رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع بانکاکے صدر قاری نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ منبع المعارف قمریہ بنسی پور ،بونسی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکا کے جنرل سکریٹری مولانا یسین رحمانی صدر مدرس مدرسہ مصباح العلوم اہرو چلنا آٹھگاواں نے بحسن وخوبی انجام دئیے ۔ اس مشاورتی نشست میںایجنڈا کے مطابق سابقہ کارروائی کی خواندگی مولانامحمد شاہد انورقاسمی سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بانکانے پیش کیا۔ بعد ازاں اتفاق رائے سے یکساں نصاب تعلیم اور اجتماعی امتحان سالانہ 2023کا فیصلہ لیاگیا،دو مراکز امتحان کا انتخاب ہوا اور امتحان بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی ،امتحان بورڈ میں صدر وسکریٹری کے بشمول سات افراد کا انتخاب ہوا ۔ رمضان المبارک کے اوقات وسحر افطار میں یکسانیت ،مدارس اسلامیہ کے درپیش چیلینجیز، دور حاضر کے فتنوں کا تعاقب جیسے عناوین پر اہم فیصلے لئے گئے،صدر رابطہ مولانا مرغوب الرحمن قاسمی کی رقت آمیز دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔بعد ازاں جامعہ عربیہ اسلامیہ ڈمراواں بانکا کے ناظم مولانا محمد ارشد قاسمی نے تمام مہمانوںکا شکریہ ادا کیا اور بعد نماز ظہر بہترین ضیافت فرمائی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا امجد نعمانی ،مولانا حیدر واساتذہ وطلبہ جامعہ نے بھرپور تعاون پیش کیا ، اس موقع پر بطور خاص نائب صدور مولانا محمد شاہنواز قاسمی صدر مدرس مدرسہ خیر المسلمین ڈھوا ،مفتی سراج الدین قاسمی مدرسہ حسینہ جامع مسجد باراہاٹ ،مولانا یونس شمسی مہتمم جامعہ دارالقرآن رین گاؤں ،مولانا عرفان قیصر قاسمی،مولانا مسلم نعمانی ،مفتی اقبال قاسمی ،مفتی مظہر الحق قاسمی ،مولانا ریاض الدین قاسمی ، مولانا غفران قاسمی ،مولانا انصار قاسمی ،مولانا نوشاد نعمانی، حافظ مصباح الحق،مولانا ثناء الحق ،مولانا محمد کلیم الدین ،حافظ اصحاب ودیگر ارباب مدارس شریک ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist