• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اس سال ہر عمر کے افراد حج کیلئے درخواست دے سکیں گے :نور قر یشی

عازمین کی سہو لت کیلئے حج سہولت مرکز کے افتتا ح کے موقع پر حاجی نورمحمد قر یشی کا اظہار خیال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2023
0 0
A A
اس سال ہر عمر کے افراد حج کیلئے درخواست دے سکیں گے :نور قر یشی
Share on FacebookShare on Twitter

بلند شہر ،عازمین کی سہو لت کیلئے حج سہولت مرکز کا افتتاح آج اتوار کو ضلع حج تر بیتی اور ویکسی نیشن مرکز مدر سہ قا سمیہ عر بیہ اسلا میہ او پر کوٹ بلند شہر میں مہمان خصوصی و ضلع حج تر بیتی و ٹیکہ کیمپ کے انچارج حاجی نور محمد قریشی نے کیا۔ اس موقع پر حاجی نور محمد قریشی نے کہا کہ حج 2023 کے حج فارم 10 فروری 2023 سے آن لائن بھرے جا رہے ہیں جس کی آخری تاریخ 10 مارچ 2023 ہے اور اگر حج 2023 کے مقررہ کوٹے سے زیادہ درخواستیں آتی ہیں تو حج امیدواروں کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ قریشی نے کہا کہ اس سال حج کی ادائیگی گزشتہ سال کی بہ نسبت ارزاں ہوگی اور اس سال ہر عمر کے افراد حج کیلئے درخواست دے سکیں گے۔ حج 2023 کیلئے درخواست دینے والے حج امیدواروں کے پاس موبائل نمبراور فوٹو سفید شیٹ پر ہونا ضروری ہے۔
سا تھ ہی مشین ریڈ ایبل بین الاقوامی پاسپورٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ، بینک پاس بک کینسل چیک، بلڈ گروپ رپورٹ اور کورونا ویکسین کے دونوں سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ نئی حج پالیسی کے مطابق عازمین حج مفت آن لائن درخواست دے سکیں گے، گزشتہ سالوں میں درخواست کی فیس 300 روپے فی عازم حج تھی جسے حکومت نے رواں سال میں ختم کر دیا ہے۔ قریشی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کی خصوصیت یہ ہے کہ 45 سال سے زائد عمر کی خواتین جو حج پر جانا چاہتی ہیں لیکن ان کے ساتھ کوئی مرد محرم نہیں ہے وہ حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں، لیکن ایک کور میں چار خواتین عازمین حج لازمی ہیں۔ تجربہ کار عازمین جنہوں نے حج کمیٹی سے پہلے حج کیا ہے اور دوبارہ حج کرنا چاہتے ہیں وہ+ 70 عازمین کے ساتھ ریپیٹر کے طور پر حج پر جاسکتے ہیں ،جس کیلئے70+ عازمین کی رضامندی لازمی ہے۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مدرسہ کے پرنسپل مولانا عرفان احمد صدیقی نے کہا کہ ضلع سے جانے والے عازمین حج کو فارم بھرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس لئے آج سے سفر حج 2023 کے موقع پر مدرسہ قاسمیہ عربیہ اسلامیہ میں حج سہولت سنٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بلندشہر سے جانے والے عازمین صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مفت حج فارم بھر سکتے ہیں۔
حج سہولت مرکز کے افتتاح کے پہلے دن ضلع سے جانے والے 8 عازمین نے حج 2023 کیلئے درخواست فارم بھرے ہیں۔ اس موقع پر سینئر ڈسٹرکٹ حج ٹرینر حاجی خورشید عالم راہی نے مہمان خصوصی حا جی نورمحمد قر یشی کو پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر احمد خا ں، اعجاز احمد صدیقی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد فا ضل اور مدرسہ کے تمام اساتذہ وملازمین وغیرہ موجود تھے ۔ مزید معلومات کیلئے ضلع کی حج ہیلپ لائن نمبر 9412503151، 9219123333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist