صادق شروانی
نئی دہلی ، سائبر فراڈ سے لوگوں کو بچانے کےلئے دہلی پولس نے اےک منصوبہ تیار کےاہے جسکی جانکاری دےتے ہوئے دہلی پولیس ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران Truecaller نے آکسیجن سلنڈر، کنسنٹریٹر، ادویات اور دیگر طبی آلات کی فروخت کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کی شناخت کو بے نقاب کرنے میں بہت مدد کی۔دہلی پولیس دارالحکومت کے رہائشیوں کو سائبر فراڈ سے بچانے کے لیے موبائل نمبر تصدیق کرنے والے اےپ ٹروکولر کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔اس کی مدد سے لوگ ٹروکولرکے ذریعے فراڈ کرنے والے موبائل اور فون نمبروں کی شناخت کر سکیں گے۔ Truecaller ان نمبروں کی نشاندہی کرے گا جن پر اسکام کیا گیا ہے یا جن پر شبہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر فراڈز کے خلاف مشترکہ آگاہی مہم چلانے کے علاوہ Truecaller تصدیق شدہ افسران کے نمبروں کے ساتھ تصاویر بھی دکھائے گا۔ایسی صورت حال میں دھوکہ دہی کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں Truecaller کے کورس پر مبنی سائبر سیکیورٹی سے متعلق ویڈیوز بھی نشر کی جائیں گی۔دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران Truecaller نے آکسیجن سلنڈر، کنسنٹریٹر، ادویات اور دیگر طبی آلات کی فروخت کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کی شناخت کو بے نقاب کرنے میں بہت مدد کی۔اس طرح کے نمبر اسپام کے طور پر دکھائے گئے تھے۔ اس سے نہ صرف لوگوں کو ہوشیار کیا گیا بلکہ لوگوں نے دھوکہ دہی سے بھی گریز کیا۔ اس معاہدے کے تحت Truecaller دہلی پولیس کے علاوہ دیگر اہم لوگوں کے نمبروں کی تصدیق کرے گا۔












