• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

سعودی عرب کے حیران کن کارنامے

فیصل عزیز عمری،استاد جامعہ امام ابن تیمیہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 14, 2023
0 0
A A
سعودی عرب کے حیران کن کارنامے
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی اور شام میں جو بھیانک زلزلہ آیا ہے ، اس تصور سے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ زلزلے کی شدت پانچ سو بم سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق 26 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ٹھٹھرتی ٹھنڈی کے باوجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں تمام عالمی برادری کا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہر قسم کی مذہبی ، سیاسی اور جغرافیائی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے سامنے آئیں ۔ یقینا بہت سے ممالک اور خیراتی اداروں نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق تعاون بھی پیش کیا ہے تاہم عرب ریاستوں اور عوام کی انسانیت نوازی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
سب سے پہلے سعودی حکام نے اپنی بے پناہ دلچسپی دکھائی جس کے نتیجے میں حکومتی سطح پر ریلیف فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) نے شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بدھ کو اپنے امدادی پروگرام ” ساہم ” پرعمل درآمد کا باضابطہ آغازکیا۔ اور ایک دن کے اندر ہی ایک کروڑ65 لاکھ ڈالر(62 ملین سعودی ریال) جمع ہوگئے جس سے سعودی عوام کی دریا دلی اور انسانیت نوازی کے تسلسل کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ۔ سعودی عرب کی طرف سے شروع کیا گیا یہ پروگرام عربوں کی پہلی امدادی مہم کے طور پر سامنے آیا جس کے بعد دیگر عرب ریاستوں نے اس کی اقتدا کیں ۔ سعودی عرب کی وزارت برائے مذہبی امور اپنی پوری بیدار مغزی کا ثبوت دیا اور اس سلسلے میں دس فروری کے خطبات کو زلزلہ زدگان کی امداد کے موضوع پر مختص کیا گیا جس کے تحت تمام مساجد میں خطیبوں نے عوام کو بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی اپیلیں کیں۔ اس کے لئے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ حفظہ اللہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ اب تک سعودی عرب کے ساہم پلیٹ فارم پر کل عطیات کی رقم 253 ملین سعودی ریال سے زیادہ جمع ہوگئے ہیں اور اس میں 7500 سے زیادہ عطیہ دہندگان نے حصہ لیا ہے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی اور شام میں متاثرین کی فوری اور تیز رفتار راحت رسانی کے لئے فضائی پل بنا کر امداد پہنچانے کا اعلان کیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اب تک 6 اضافی سعودی امدادی طیارے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے طور پر ترکی پہنچ چکے ہیں۔ ترکی کے حکام اور شام میں موجود اقوام متحدہ کے نمائندہ کے مطابق ان دونوں جگہوں میں سب سے پہلے سعودی عرب کی امداد پہنچی ہے۔ سعودی عرب ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرت ہوئے ‏زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے ایک اینٹونوف طیارہ کرائے پر لیا ہےجو دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ ہے، جس کے اندر ایک ساتھ 250 ٹن سامان بھیجے جا سکتے ہیں۔
خلاصہ کلام یہ کہ ترکی و شامی زلزلہ متاثرین کی امداد میں سعودی عرب نے ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر تاریخ ساز کارنامے انجام دئیے جب کہ ترقی یافتہ مغربی ممالک جو انسانیت کے علمبردار ہونے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں ان کا جھوٹ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ وہ ترکی کے پڑوس میں واقع ہیں ۔ ان کے پاس پیسے ، لیٹسٹ ٹکنالوجی ، ریسکیو آپریشن انجام دینے کے لئے سب سے زیادہ ماہرین کی تعداد موجود ہے، اس کے باوجود امدادی مہم سے دوری اس بات کو بھی ثابت کرتی ہے کہ اصل رشتہ ایمان کا ہی ہوتا ہے۔ کافروں سے دوستی کی خواہ کتنی ہی پینگیں کیوں نہ بڑھا لیں ، برے وقتوں میں ایک مسلمان ہی اپنے مسلم بھائیوں کے کام آتا ہے۔ سعودی عرب نے راحت رسانی کے سلسلے میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کیا جن میں راحت رسانی کو تیز رفتار بنانے کےلئے دنیا کا سب سے بڑا فضائی پل تشکیل دینا ، راحت کے سامان پہنچانے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہائر کرنا ، دنیا میں سب سے پہلے ریلف فنڈ ریزنگ کی حکومتی سطح پر مہم چلانا ، دنیا کے دیگر ممالک سے بھی پہلے راحتی اشیاء لے کر پہنچنا ، سب سے زیادہ معیاری سامان پہنچانا خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ سعودی عرب نے جن چیزوں سے امداد کی ان میں ریسکیو آپریشن کے حکومتی عملے ، ریسکیو آپریشن کے ٹرینڈ رضاکار ، ڈاکٹروں کی ٹیم ، طبی اشیاء ودوائیں ، سردی سے بچانے والے عمدہ خیمے ، سردی کے کپڑے اور کمبل اور غذائی اجناس شامل ہیں۔ اللہ مملکت توحید کی خدمات قبول کرے اور اسے اسلامی اخوت کے فروغ کا ذریعہ بنائے آمین

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist