نئی دہلی، کجریوال حکومت سال 2025تک جمنا ندی کو کو صاف کرنے ، دہلی کے ہر گھر کو 24گھنٹے نل کا پانی فراہم کرنے اور تمام غیر مجاز کالونیوں کو سیوریج لائنوں سے جوڑنے کیلئے بہت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو منڈکا کی 4غیر مجاز کالونیوں اور 2گاؤں میں طویل سیوریج لائن بچھانے ، 5ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ایس ٹی پی اور 12.5ایم ایل ڈی صلاحیت کے ایس پی ایس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے علاقے کے تقریباً 53ہزار افراد مستفید ہوں گے ۔ پروجیکٹ کی کل لاگت 127کروڑ روپے ہوگی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ڈی جے بی کے عہدیداروں کو پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی۔معیار کے مطابق کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ہم جمنا کو صاف ستھرا بنانے اور سیوریج کے بہتر انتظام کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس کے تحت منڈکا کی 4غیر مجاز کالونیوں اور 2دیہاتوں میں 63کلومیٹر طویل سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج مقامی تالاب، سیپٹک ٹینک یا برساتی نالوں میں جمع کیا جاتا ہے . یہ گندے نالے سے جمنا ندی میں گرتا ہے ۔ اس سے دریا کی آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے ۔ ایسے میں پانی کو آلودہ کرنے والے عناصر کو کم کرنے کیلئے کیجریوال حکومت نے ہر گھر کو سیوریج سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر سسودیا نے بتایا کہ سیوریج یہاں سے نکلتا ہے ، سیوریج لائنوں کے ذریعے قریبی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک ٹریٹ کیلئے بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد ٹریٹ شدہ پانی جمنا میں بہہ جائے گا۔ پانچ ایم ایل ڈی صلاحیت کے ایس ٹی پی سے ٹریٹ شدہ پانی کے دوبارہ استعمال پر زور دیا جائے گا۔نائب وزیراعلی نے کہا کہ دہلی جل بورڈ کی طرف سے منڈکا میں 5ایم ایل ڈی صلاحیت کا ایس ٹی پی تعمیر کیا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس ایس ٹی پی کے شروع ہونے کے بعد گندے پانی کی بائیولوجیکل آکسیڈیشن ڈیمانڈ (BOD)لیول کو صاف کرکے 10تک لایا جاسکتا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ یہ ایس ٹی پی منڈکا میں بنایا جائے گا۔ ٹریٹ شدہ پانی کے دوبارہ استعمال پر زور دیا جائے گا۔ ایس ٹی پی سے آنے والا ٹریٹڈ پانی نہ صرف یمنا کی صفائی میں مدد دے گا بلکہ دیگر چیزوں کیلئے بھی مفید ہے ۔
پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اس کا استعمال باغبانی اور دہلی کی جھیلوں وغیرہ کی بحالی کے مقاصد کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ کجریوال حکومت منڈکا میں سیور پمپنگ اسٹیشن بنائے گی۔مسٹر سسودیا نے بتایا کہ کیجریوال حکومت نے منڈکا میں 12.5ایم ایل ڈی کی گنجائش والا سیور پمپنگ اسٹیشن (ایس پی ایس) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایس ٹی پی کو سیور کا پانی پمپ کیا جاسکے ۔ سیوریج پمپنگ اسٹیشن (ایس پی ایس) ان گھروں سے پانی کو ایس ٹی پی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا جو اندرونی سیوریج لائن سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایس پی ایس میں سیور موٹر پمپ کے ذریعے ایس ٹی پی کو بھیجا جاتا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ اس سیوریج پمپنگ اسٹیشن میں الارم لگائے جائیں گے تاکہ پانی کے بہاؤ یا کسی بھی قسم کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا جا سکے ۔ اس کی وجہ سے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو سیوریج اوور فلو کے خطرے کے بارے میں فوری وارننگ مل جائے گی۔ تاکہ بروقت مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔












