پٹنہ،حسب روایت امسال بھی کلیہ خدیجۃ الکبری لتعلیم البنات کا سالانہ تقریری مسابقہ بزبان اردو،عربی،ہندی اور انگریزی ندوۃ الطلبہ والطالبات پورے تزک واحتشام کے ساتھ مورخہ ۱۴-۱۶؍ فرووی ۲۰۲۳ء منعقد ہوا۔ تمام مراحل دراسیہ سے طالبات نے چاروں زبانوں میں حصہ لیا اور پوری تیاری کے بعد اپنی اپنی تقریرپیش کی۔تین دنوں میں منجملہ چھ نشستیں ہوئیں۔ تمام نشستوں کی صدارت اور حکم کے فرائض جامعہ امام ابن تیمیہ کے اساتذہ او رکلیہ کی معلمات فاضلات نے انجام دیا۔جن میں شیخ ابو القیس عبدالعزیز مدنی، شیخ سمیع اللہ عمری، شیخ عبدالرحمن مدنی، شیخ ساجدولی تیمی ،شیخ دبیر عالم ندوی،شیخ حبیب اشرف مدنی، شیخ محمد ہاشم بشیر مدنی،ماسٹر مشتاق احمد شیدا اور ماسٹر ابرار عالم علیگ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ تمام نشستوں میں جن طالبات نے پوزیشن حاصل کیا۔ ان کے ناموں اور کلاسوں کو ذیل میں نوٹ کیا جاتا ہے:
پہلی نشست: مرحلہ فضیلت(اردو)،موضوع: وراثت سے خواتین کی محرومی: اسباب وعلاج
پہلی پوزیشن: مہ پارہ توحید (ثانیہ فضیلہ)
دوسری پوزیشن: شاہین فاطمہ فیروز عالم (ثالثہ فضیلہ)
تیسری پوزیشن:نزہت عبد القیوم (ثانیہ فضیلہ)
دوسری نشست: مرحلہ عا لمیت(اردو)موضوع: خواتین میں ضعیف الاعتقادی کا بڑھتا رجحان: اسباب وعلاج
پہلی پوزیشن: نغمہ ضیاء الرحمن (ثانیہ عالمیہ)
زیبا عبداللہ (ثانیہ عالمیہ)
دوسری پوزیشن: فاطمہ فضل الرحمن (اولی عالمیہ)
تیسری پوزیشن: عاتکہ سمیع الضحی (اولی عالمیہ)
تیسری نشست: مرحلہ ثانویہ(اردو)، موضوع: نیک بیوی کے اوصاف
پہلی پوزیشن: عائشہ شفیق ( ثانیہ ثانویہ)
طوبی عنایت اللہ (ثانیہ ثانویہ)
زینب فرحین (اولی ثانویہ)
دوسری پوزیشن: تبسم سافر (ثانیہ ثانویہ)
تیسری پوزیشن: شہلا منصور (اولی ثانویہ)
چوتھی نشست: مرحلہ متوسطہ(اردو)، موضوع: اذکار وظائف کے فضائل وبرکات
پہلی پوزیشن:رقیہ عبدالرحمان (ثالثہ متوسطہ)
دوسری پوزیشن:
صادقہ رحمان (ثانیہ متوسطہ)
عارفہ امام الدین (ثانیہ متوسطہ)
ماریہ ہدایت اللہ ( اولی متوسطہ)
تیسری پوزیشن:
صدف عبدالرحمن (ثانیہ متوسطہ)
رقیہ اشتیاق (ثانیہ متوسطہ)
بشری جنید (اولی متوسطہ)
پانچویں نشست:(عربی) متوسطہ تا فضیلت، موضوع: دور المرأۃ المسلمۃ فی نشر العقیدۃ السلفیۃ
پہلی پوزیشن: نزہت عبدالقیوم (ثانیہ فضیلہ)
دوسری پوزیشن: تبسم محمد سافر (ثانیہ ثانویہ)
تیسری پوزیشن: زینت مشتاق (ثانیہ فضیلہ)
شمیمہ داروغہ (اولی فضیلہ)
زینت عمران (ثالثہ متوسطہ)
چھٹی نشست: (ہندی) متوسطہ تا فضیلت، موضوع: بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار
پہلی پوزیشن: سمیہ نوشاد (اولی عالمیہ)
شہلا منصور ( اولی ثانویہ)
دوسری پوزیشن: رقیہ عبدالرحمن ( ثانیہ متوسطہ)
ادیبہ عبدالجبار ( ثالثہ متوسطہ)
رحمت حذیف ( ثانیہ عالمیہ)
تیسری پوزیشن: شائستہ مبین ( اولی ثانویہ)
صباحت رضوان ( اولی ثانویہ)
نازش قمر اعظم ( ثانیہ ثانویہ)
ساتویں نشست: (انگریزی) متوسطہ تا فضیلت، موضوع: (اومن امپاور منٹ ان لائٹ آف اسلام)
پہلی پوزیشن: صادقہ رحمن (ثانیہ متوسطہ)
دوسری پوزیشن: فاطمہ وسیم (اولی فضیلہ)
تیسری پوزیشن: مہ پارہ (ثانیہ فضیلہ)
کلثوم شاہجہاں (اولی ثانویہ)
مذکورہ بالا تمام نشستوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اساتذہ کرام او رمعلمات کے ہاتھوں نقدانعام دیا گیا۔ اللہ تعالی موسس جامعہ علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کے خلف الرشید رئیس جامعہ عزت مآب جناب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد لقمان السلفی حفظہ اللہ کو عزم وحوصلہ عطا کرے تاکہ اس قسم کے علمی اور ثقافتی نشاطات مزید منعقد ہوتے رہیں۔ساتھ ہی اللہ رب العزت ندوۃ الطلبہ والطالبات کے تمام اراکین کی مساعی کو قبول کرے اور دنیا وآخرت میں انہیں ان کی کاوشوں کا بھرپور بدلہ دے۔آمین












