• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جامعہ کالج آف فارمیسی دیوبند میں حکومت کی اسکیم کے تحت طلبہ کو وزیر مملکت نے ٹیب لیٹ تقسیم کئے

صوبائی حکومت بلاکسی تفریق کے سبھی کوتعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے : کنور برجیش سنگھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 19, 2023
0 0
A A
جامعہ کالج آف فارمیسی دیوبند میں حکومت کی اسکیم کے تحت طلبہ کو وزیر مملکت نے ٹیب لیٹ تقسیم کئے
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، دیوبند کے مشہور ومعروف یونانی طب کا ادارہ جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام چلنے والے فارمیسی کے ادارہ جامعہ کالج آف فارمیسی دیوبند کے 60طلبہ وطالبات کے درمیان صوبائی اسکیم کے تحت ٹیب لیٹ ریاستی وزیر کنور برجیش کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلہ میں ادارہ کے احاطہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسی کے طلبہ وطالبات کے درمیان صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اعلان اور اسکیم کے تحت ٹیب لیٹ تقسیم کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ طبیہ دیوبند جہاں یونانی طب کے فروغ میں اہم رول ادا کررہا ہے وہیں جامعہ کالج آف فارمیسی کے ذریعہ سے فارمیسی کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ کنور برجیش سنگھ نے اپنے ہاتھوں سے فارمیسی کے 60طلبہ وطالبات کے درمیان ٹیب لیٹ تقسیم کئے اور نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والدین ، کالج اور حکومت کی جانب سے آپ کو جو سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں ان سے صدفیصد استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی منزل کی جانب بڑھتے رہئے ۔ ہم سب کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلاکسی تفریق کے سب کی مدد کررہی ہے اور یکساں طور پر مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش حکومت کی ترقیاتی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تاریخ میں فروری ماہ میں ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے تقریباً 35لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے ایم او یو حکومت کے ساتھ دستخط کئے۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری ریاستی حکومت کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے ریاست میں تقریباً ایک کروڑ ملازمتوں کا موقع نوجوانوں کو ملے گا۔ کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان تعلیم کے حصول کے ساتھ اپنے ملک اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں وہ ہمیشہ کامیاب ہوکر اپنے بڑوں اساتذہ اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین ، اپنے اساتذہ اور تعلیمی ادارہ کو ہمیشہ یاد کریں کیوں کہ اس ادارہ سے نکلنے کے بعد آپ لوگ ڈاکٹری پیشہ سے وابستہ ہوںگے اور آپ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی کیوں کہ مریض اللہ تعالیٰ کے بعد ڈاکٹر پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ آپ لوگ اپنے پیشہ کو انسانی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے حکومت کی جانب سے ان کے کالج کے طلبہ وطالبات کو ٹیب لیٹ دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا شکریہ اد ا کیا او رکہا کہ وہ ذاتی طور پر اور کالج انتظامیہ اس بات کے معترف ہیں کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی تعلیم کی طرف پوری توجہ ہے اور بغیر کسی بھید بھاؤ، سب کے لئے اعلیٰ ومعیاری تعلیم کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی تعلیم پر بھرپو رتوجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال بھی وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں ہمارے ادارے کے طلبہ وطالبات کو ٹیب لیٹ دیئے گئے تھے ۔ ڈاکٹر اختر سعید نے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ طبیہ دیوبند اور اس کے زیر اہتمام جامعہ فارمیسی میں ہونے والی تعلیم اور اس کے ذریعہ کئے جانے والے بہت سے اقدامات کو عملی طو رپر انجام دینے میں کنور برجیش سنگھ کا بھرپور تعاون اور توجہ سے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس کے لئے ہم سب اور ادارہ ان کا ہمیشہ ممنون رہے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ اور وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی ان کے اداروں اور طلبہ کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر علی خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر فصیح صدیقی، جامعہ کالج آف فارمیسی کے پرنسپل ہرجیندر کمار ، وائس پرنسپل محمد آصف ترکی ، وکیل احمد ، وقار احمد، محمد فیضی، عائشہ پروین، رمیز حسن، انجینئر انور، بی جے پی کے شہر صدر وپن گرگ، بی جے پی کے ضلع نائب صدر یشونت رانا، ڈاکٹر ندیم اقبال، ڈاکٹر سرکار، ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر شبلی اقبال وغیرہ موجود رہے ۔ پروگرام کی صدارت اسلامیہ انٹر کالج کے منیجر رضوان الحق صدیقی ایڈوکیٹ نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی نے انجام دیئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist