محبوب نگر-شریعت محمدیؐ کےمطابق خانۂ کعبہ کاسات بارطواف، صفاومروہ کی سعی کرکےحجامت بنانےکانام عمرہ ہے، رمضان میں عمرہ کرناخاتم النبیؐ کےہمراہ حج کرنےکے مترادف،اسدالعلماءکاخطاب -(اسٹیٹ سماچار/سی این اے)جنوبی بھارت کےممتازعالم دین وسینیئر صحافی اسدالعلماءتنویرصحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ نےکہاکہ شق القمر،معراج النبی ﷺاور قرآن حکیم زندہ معجزہ ہے جب کہ آپؐ سرتاپا معجزہ ہیں،ان خیالات کااظہارمولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے کل رآت "سی این اےدفترحبیب نگر محبوب نگرمیں منعقدہ فلسفۂ معراج النبیؐ ،فضائل ومناقب عمرہ اور زیارت النبیؐ” سے صدارتی خطاب کرتے ہوئےکیا-جو جناب محمدفرقان مارفانی ایڈیٹر سی این اے(سینٹرل نیوزآف ایشیاء)کی مع اہلیہ محترمہ عمرہ کوروانگی کےپیش نظر منعقد کیا گیاتھا-مولانامحمدمحسن پاشاہ نقشبندی حج وعمرہ کےفضائل و مناقب اورمعراج النبی صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم پرقرآن حکیم واحادیث نبویﷺکی روشنی میں خطاب کرتےہوئے مزیدکہاکہ عمرہ خانۂ کعبہ کاسات مرتبہ طواف،صفاو مروہ کی سات مرتبہ سعی اور حجامت بناناہے-قاری محمدفرحان کی قراءت کلام پاک اور محمدبلال کی نعت شریف سےخحفل کاآغازہوا-جناب محمد سراج مارفانی ڈائرکٹر سی این اے،جناب علی نوازخان قادری، جناب محمدچاندپاشاہ ابوالعلائ،جناب محمدابراھیم، جناب محمد غوث، جناب محمدشاکر،جناب محمداظہر، جناب محمدصلاح الدین،جناب محمدبرہان،جناب محمد مکین انصاری ڈائریکٹرآئ این آئ،خواجہ امیرالدین،جناب محمداحمد،جناب محمدمجاہد،جناب شیخ امان،حافظ محمدفرحان،جناب محمدریاض ودیگرموجودتھے نے عمرہ کی سعادت کوجانےوالےمحمدفرقان کی بکثرت شالپوشی وگلپوشی کی-آخر میں ممتازثناءخوانِ مصطفےؐ وگولڈ میڈلیسٹ جناب محمدغوث قطب قادری ومولانا محمدعبدالقدیر عزیزی قادری نےبارگاہ رسالت مآبﷺمیں ہدیہ نعت شریف سناکر خوب دادتحسین حاصل کئے-جمیع شرکاءکےلئےتناول ماحضر کااہتمام کیاگیاتھا-












