• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کیلئے بین المذاہب دعائیہ اجتماع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 22, 2023
0 0
A A
زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کیلئے  بین المذاہب دعائیہ اجتماع
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، بھارت کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے دہلی میں ترکیہ کے سفارت خانے میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار تعزیت کےلئے ایک بین المذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی اور مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کی عوام کی جانب سے ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ دعائیہ جلسہ انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم (آئی ایم سی ایف) کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بھارت میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب فرات صانل بھی موجود تھے۔ترکی کے سفیر عزت مآب فرات صانل نے کہا کہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جو تباہی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے بھارت کے کئی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے یہ 10 متاثرہ علاقے اتنے ہی بڑے ہیں جتنی کہ یہ ریاستیں یا خطہ۔ زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ حکومت ہند اور بھارت کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے عزت مآب سفیر نے کہا کہ ہم بھارت کی مودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے”مشن دوستی“ کے تحت ترکیہ کو جس طرح کی مدد فراہم کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر نہ صرف ترکیہ اور شام کےلئے دعائیں کی جارہی ہیں بلکہ ہر ممکن مدد بھی کی جارہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے جنرل سکریٹری اور اس تعزیتی اجلاس کے آرگنائزر سینئر صحافی انظرالباری نے کہا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے، اگر انسان بروقت چوکنا ہو جائے تو بڑے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں زلزلہ زدگان کی مدد کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد مودی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مدد کو سراہتے ہوئے انظرالباری نے سبھی سے اپیل کی کہ لوگ دل کھول کر زلزلہ متاثرین کی مدد کےلئے آگے آئیں، تاکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگیاں واپس پٹری پر آسکیں۔ اس موقع پربھارتیہ سرو دھرم سنسد کے قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہا کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کہیں بھی آ سکتی ہیں، انسانیت ہمارے لئے اہم ہے، یہ بھارت کی پہچان بھی ہے۔ سرو دھرم سنسد متاثرہ لوگوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنت سماج کے لوگ زلزلہ متاثرین سے اظہار تعزیت کےلئے ترکی جانے پر غور کر رہے ہیں۔اس دعائیہ اجلاس میں عیسائی پیشوا فادر سیباسٹین نے انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم اور بھارتیہ سرو دھرم سنسد کا مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا جسے بعد میں آئی ایم سی ایف کے جنرل سکریٹری اور کنوینر نے ترکی کے سفیر کو سونپا۔
قرآن کریم ایجوکیشن سوسائٹی کے سربراہ مولانا محب اللہ ندوی، مشہور شیعہ اسکالر مولانا سید افروز مجتبیٰ نقوی، جامعہ ہمدرد کے شعبہ اسلامیات کے ڈاکٹر ارشد حسین، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءکے پیرزادہ صوفی انفال احمد نظامی، آریہ سماج کے سوامی سمپورنانند مہاراج ، دگمبر سماج کے یوگ بھوشن، رویداس پنتھ کے ویر سنگھ ہتکاری جی مہاراج اور سکھ مذہب کے سردار پرمیت سنگھ چڈھا، آئی ایم سی ایف کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مظفر علی، ہیومن ویلفیئر کونسل کے سید احمد عبداللہ وغیرہ نے شرکت کی اور زلزلہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس دوران انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم اور قرآن کریم ایجوکیشن سوسائٹی نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ترکی کے سفیرعزت مآب فرات صانل کو امدادی رقم سونپی۔ مسلم مذہبی رہنما اور پارلیمنٹ اسٹریٹ کے امام مولانا محب اللہ ندوی نے پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا کی، اسی طرح قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج نے بھارتیہ سرو دھرم سنسد کی جانب سے خصوصی دعا کی۔ تعزیتی اجلاس کے کنوینر، انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عبدالواحد تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist