نئی دہلی ،دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاویدعالم خان نے حج2023ءپر جانے والے عازمین حج کو اطلاع دی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصول مکتوب کے مطابق اس سال تمام عازمین حج کو غیر ملکی زرمبادلہ کا انتظام خود کرنا ہوگا۔ سابقہ سالوں میں حج کمیٹی آف انڈیا سعودی عربیہ میں قیام کے دوران روزمرہ اخراجات کے لیے ہر ایک عازم کو زرمبادلہ فراہم کراتی تھی۔ اب حج 2023کے لیے اس زرمبادلہ کا انتظام ہر عازم کو خود کرنا ہوگا جوکہ1500سعودی ریال سے کم نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانی کسٹم محکمہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے غیر ملکی سفر کے لیے مقررہ رقم سے زیادہ نہ ہو۔












