نوح،میوات ، علاقہ میوات کی مشہور تعلیمی درسگاہ جامعہ اشرف العلوم داؤد پور الور میں ’ختم بخاری شریف‘ کے مبارک موقع پر کل یعنی 25 فروری ہفتہ کوعصر تا عشاءمنعقد ہونے والے سالانہ عظیم الشان تعلیمی ، تبلیغی و اصلاحی اجلاس عام کی گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری سبھی تیاریاں پوری طرح سے مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ اطلاع بذریعہ فون علاقہ کے فعال نوجوان عالم دین و جامعہ ہٰذا کے مہتمم مولانا محمدامجدقاسمی نے نمائندہ کو دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پرمقتدر علمائے کی آمد کو لیکر اہل بستی خصوصاً مدرسہ ہٰذا میں خوشی کا ماحول ہے۔انہوںنے بتایا کہ حافظ افتخار الدین احمد مہتمم دارالعلوم رسولیہ نگر کی صدارت و جید عالم دین و مدرسہ ہٰذا کے سینئر استاذ مفتی شرافت قاسمی کی نظامت میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں حضرت مولانا مفتی شیخ رضوان الدین شیخ الحدیث جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں مہاراشٹر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مذکورہ پروگرام میں شیخ الحدیث مولانا محمد راشد میل کھیڑلا، مولانا ادریس میل کھیڑلا، ماسٹر قاسم مہوں، مولانا عثمان کھدر پورومولانا اسحاق مدرسہ 60 فٹ الور سمیت سینکڑوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ مہتمم مدرسہ ہٰذا مولانا محمد امجد قاسمی نے علاقہ کے تمام باشعور عوام سے عموماً اور علمائے کرام سے خصوصاً مع احباب سے تمام مصرو فیات کے باوجود اس نورانی و قرآنی محفل میں شرکت کی پر خلوص اپیل کی ہے۔












