• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الکريم، سلیم نگر کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2023
0 0
A A
معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الکريم، سلیم نگر کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

کپل وستو:مجیب الدین مدنی حافظ سمیع اللہ عالیاوی پرنسپل معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الکريم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ محمدسلیم اسلامک اکیڈمی،سلیم نگر، کپل وستو، نیپال کے زیر نگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الکريم اور بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا سالانہ انجمن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں سلیم اکیڈمی اور معہد کے 57طلبہ و طالبات بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے، عربی، اردو، انگلش اور نیپالی زبانوں میں اہم واصلاحی موضوعات پر دل پذیرتقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمدونعت اور سبق آموز مکالمے پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کئے۔متعلم جنید احمد کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا، سمران احمد نے حمدباری اور عبداللہ نے نعت نبی گنگنایا، ابتدائی دور میں بطور نمونہ عربی زبان میں عبدالحقیق، اردو میں عبدالعزیز، انگلش میں محمدقیس اور نیپالی میں محمد اکرم نے دل نشین اور معلوماتی تقریریں پیش کیں، اس کے بعد معہد عثمان بن عفان کےمدیر شیخ مجیب الدین مدنی نے اپنے معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال اور صمیم قلب کے ساتھ سب کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد جماعت وجمعیت کے چیدہ وچنیدہ علماء کرام ، سیاسی وسماجی کارکنان اور دانش واران اپنےتجربات ومشاہدات اور بیش قیمت تاثراتی کلمات ہم سامعین کے مابین شئیر کئے، معہد کے چار خوش نصیب طلبہ نے مکمل قران کریم کو اپنے سینوں میں معمور کرکے اپنے والدین، خویش واقارب اور معہد کے ذمہ داروں اور اساتذہ کرام کو مسرور کردیا، ان کے اسماء یہ ہیں :محمد عثمان رضوان احمد عبدالحقیق شأن اللہ عدنان احمد اسرار احمد فیضان احمد ریاض احمدان سعادت مند طلبہ کی حوصلہ افزائی کی خاطر بطورِ انعام معہد کے مدیر شیخ مجیب الدین مدنی نے اپنے والد گرامی جناب ابوالکلام میئر ودیگر اعلی عہدہ داران مہراج گنج نگر پالیکا کپل وستو، نیپال کے بدست ہرایک کو ایک عمدہ سائیکل دیا، حاضرین وسامعین میں سے چنددینی، سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے تاثرات اور پیغامات پیش کئے، ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں:1- جناب ابو الکلام، میئر مہراج گنج نگر پالیکا2۔ رویندر کمار چودھری، جنرل سیکرٹری مہراج گنج نگر پالیکا3۔ ریشمی راج اریال، سربراہ تعلیمی امور مہراج گنج نگر پالیکا4۔ فرید احمد، وارڈ پردھان5۔مولانا وصی اللہ مدنی6۔ مولانا سعود اختر سلفی 7-مولانا پرویزاحمدمدنی 8۔ڈاکٹر جمیل ضمیر اللہ مدنی9۔ مولانا محمد نسیم مدنیان تمام شخصیات نے بچوں کے اس انعامی پروگرام کی تحسین، طلبہ کی جرات وبے باکی، خود اعتمادی، اخلاص نیت، سماج اور نوجوانوں کے اصلاح کی فکرمندی،شان خطابت،قرآن کی رفعت وعظمت، حسن انتظام اور مدیر معہد کی حوصلہ مندی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے زیرتعلیم طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا،جماعت کے خوش گلو شاعر برادرم مولانا محمد اختر ریاضی نے اپنے مسحور کن ومترنم آواز میں منظوم کلمات سے سامعین کو لطف اندوز کیا، اس کے بعد نتائج کا اعلان اور تمام شرکاء کو انعامات دئے گئے:بزبان اردو شعبئہ تحفیظ:عبدالعزیز عبدالرشید (اول)عبدالحقیق شأن اللہ (أول)محمد عارف منصور احمد( دوم)محمد فیصل محمد اکرم( دوم )جنید احمد عبیداللہ (سوم)بزبان عربی: عبدالحقیق شأن اللہ: اول محمد عثمان رضوان احمد: دوم بزبان انگلش: شعبئہ تحفیظ وبورڈنگ کے درمیان محمد قیس عبدالرحمٰن: اولانعام اللہ محمد حنیف: دوم پسپا انجلی : سوم، بورڈنگبزبان نیپالی :محمد اکرم عبدالغنی: اول، تحفیظ انجلی:دوم، بورڈنگعبدالعظیم عبدالوہاب: سوم ، تحفیظمعہد کے روح رواں مولانا مجیب الدین مدنی نے شکران نعمت کے طور پر کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور شعبہ تحفیظ کے طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے مثلا:شیخ عبد الخالق سلفی، شیخ عبد الرشید سلفی، شیخ محمدشریف مدنی، حافظ طارق ریاض سراجی، شیخ عتیق الرحمن سراجی، قاری صادق، شیخ شمیم احمد سراجی، شیخ رفیق فیضی، شیخ فہد رشدی، شیخ تاج الدین سراجی، شیخ محبوب سلفی، شیخ حفیظ الرحمن ریاضی، ڈاکٹر صغیر احمد، حافظ سمیع اللہ عالیاوی، حافظ محمد سلمان، مولانا وسیم عالیاوی،معین الدین، ابوالقاسم، عبد المعبود، ماسٹر ایوب اورنگر پالیکا کے جنرل سیکریٹری نیز مالیاتی و تعلیمی امور کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی-اللہ سب کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے، آمین

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist