• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کانگریس پر لگی ہے سب کی نظر

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 25, 2023
0 0
A A
کانگریس پر لگی ہے سب کی نظر
Share on FacebookShare on Twitter

چھتیس گڈھ کی راجدھانی رائے پور میں آج سے انڈین نیشنل کانگریس کا 85 واں قومی کنونشن شروع ہو رہا ہے جو 24 ’25اور 26 فروری تک چلے گا۔اس دوران ملک کی سیاسی سرگرمیوںمیں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ سوالات کانگریس سے بھی کئے جا رہے ہیں کہ عین اس وقت جب کانگریس 2024 کے عام انتخاب کی تیاری کر رہی ہے اس کے صدر کو آسام کی ایک انتخابی ریلی میں یہ اعلان کرنے کی کیا ضرورت تھی کہ 2024 کے عام انتخاب کے بعد کانگریس کی قیادت میں سرکار کا بننا طئے ہے چاہے 100 نریندر مودی اور امت شاہ سامنے ہوں۔جبکہ ابھی ملک کے حزب اختلاف کے دو گروہ صاف صاف نظر آ رہے ہوں جس میں سے ایک گروہ کانگریس کی قیادت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ کیا کانگریس نے اس بیان سے پہلے کوئی ایسی ٹھوس پہل کی ہے جس کے ذریعہ وہ یہ دعوی کرے کہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں اس کی قیادت میں عام انتخاب میں اترنے کو تیار ہیں ؟ مبصرین کانگریس صدر کھڑگے جی کے اس بیان کے وقت پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا مناسب نہ ہوتا کہ اس قسم کے اعلان سے پہلے کانگریس کنونشن کے مکمل ہونے کا انتظار کر لیا جاتا اور پھر یہ اعلان اس طرح کیا جاتا کہ کانگریس کے اس کنونشن میں یہ بات طئے کی گئی ہے کہ 2024 کے عام انتخاب میں کانگریس اپوزیشن محاذ کے لیڈر کے طور پر انتخاب میں اتریگی اور بہت جلد کانگریس کامن مینیمم پروگرام کے تحت تمام حزب اختلاف کی پارٹیوں کو دعوت دیگی کہ وہ آکر 2024 کے عام انتخاب کا ایجنڈہ طئے کرلیں۔
یہ بات اپنی جگہ درست اس لئے بھی ہے کہ ابھی حال ہی میں بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے لیڈر نتیش کمار نے بھی کانگریس سے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد اب کانگریس کو آگے بڑھ کر مودی مخالف گروہ کو متحد کرنے کی پہل کرنی چاہیئے۔اس کے پہلے شرد پوار نے بھی یہ کہا تھا کہ کانگریس سمیت ساری حزب اختلاف کی پارٹیوں کو اپنی اپنی ریاست میں بی جے پی سے ٹکر لینے کی پرزور کوشش شروع کر دینی چاہئیے اس محاذ کا لیڈر کون ہوگا اس کا فیصلہ ابھی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ویسے بھی کانگریس اپنی سب سے خستہ حالت میں بھی ابھی 53 ایم پی کے ساتھ کسی بھی علاقائی پارٹی سے بڑی پارٹی ہے اور آنے والے انتخاب کے نتائج کے بعد بھی اس تعداد میں اضافے کا ہی امکان ہے کیونکہ 2019 کے انتخاب میں بھی کم وبیش 208سیٹوں پر وہ دوسرے نمبر کی پارٹی تھی۔جو لوگ بھی کانگریس کے بغیر محاذ کی بات کر رہے ہیں ان کا اگر سچ مچ یہ ایجنڈا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا ہے تو پھر انہیں کانگریس کی قیادت قبول کرنی ہی ہوگی۔لیکن کانگریس کو اس سلسلے میں بڑے بھائی کا رول بھی ادا کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی علاقائی پارٹی کو یہ نہ لگے کہ اس محاذ میں اس کی اندیکھی کی جائے گی۔کانگریس صدر کے بیان سے جن لوگوں کو اعتراض ہے ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ وقت ان کے بیان کا نہیں تھا۔
دوسری اور اہم بات یہ بھی ہے کہ کانگریس کے بھارت جوڑو یاترا سے اس کی مقبولیت میں تو اضافہ ہوا ہے اور کافی عرصہ بعد پورے ملک کے کانگریسیوں میں جوش بھی دیکھا جا رہا ہے لیکن قومی کنونشن میں ڈیلی گیٹ بنانے کی مہم میں بھی کانگریس لیڈر شپ سے کہیں نہ کہیں چوک ہوئی ہے۔یہ خبر عام ہے کہ کانگریس کے نئے صدر نے بھی روایتی انداز میں ایک ایک فیملی کے کئی کئی ڈیلی گیٹس بنا دئے جبکہ نئے لوگ نظر انداز کر دئے گئے۔اس سلسلے میں دہلی کے کانگریسیوں کو بھی شکایت ہے حالانکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ نئی نسل کے لوگوں کو کانگریس سے قریب کیا جائے اور روایتی سیاست سے کانگریس کو باہر لایا جائے لیکن کہنے اور کرنے میں جو فرق ہوتا ہے وہ اس کنونشن میں صاف نظر آ رہا ہے۔اور یہ کانگریس کے لئے سخت نقصاندہ ہے۔

 

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist