• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

عدالت عالیہ امید کی آخری کرن

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2023
0 0
A A
عدالت عالیہ امید کی آخری کرن
Share on FacebookShare on Twitter

تین شمال مشرقی ریاستوں کے انتخابی نتائج بہت حد تک بی جے پی کے حق میں آنے سے اس کا حوصلہ بہت بلند ہے اور حسب روایت اس کاسہرا مودی جی کی جادوئی شخصیت کے سر ہی باندھا جا رہا ہے ۔لیکن اس بات پر کوئی بات نہیں ہو رہی کہ لاکھ کوششوں اور بیانات کے باوجود کہ کانگریس کا وجود ہی نہیں رہا ہر انتخاب میں بی جے پی لڑنا اسی سے پڑتا ہے ۔یقینا ان تینوں ریاستوں میں کانگریس نے توقع کے خلاف ریزلٹ دیا لیکن بی جے پی نے سویپ بھی نہیں کیا ہے ۔شمال مشرقی ریاستوں کی زمینی سچائی یہ ہے کہ ان ریاستوں کے استحکام کا تعلق مرکزی حکومت سے ہی رہتا ہے ۔نارتھ ایسٹ کے لئے مخصوص فنڈ بھی بطور پیکیج مرکز کے ذریعہ ہی وہاں پہنچتا ہے لہذا وہاں کے شہری ریاستی سرکاروں سے زیادہ مرکزی سرکار کو ہی اپنا ان داتا سمجھتے ہیں ،چاہے پارٹی کوئی بھی ہو ۔لیکن ان حقائق کے باوجود گودی میڈیا کو ایک اچھا سا موضوع مل گیا ہے اور وہ اسے ڈھول سمجھ کر پیٹتے رہینگے اور اس شور میں انہیں نہ تو ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت نظر آئیگی اور نہ ہی الیکشن کمیشن پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ۔ایک ایسا تاریخی فیصلہ جس نے مودی حکومت کی نیند حرام کر دی ہے ۔الکشن کمشنر اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین رکنی کمیٹی کا قیام جس کمیٹی میں وزیر اعظم کے ساتھ حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر اور خود چیف جسٹس بھی ہوگا مودی جی کی پیشانی پر بل ڈالنے کے لئے کافی ہے ۔یعنی سپریم کورٹ نے مودی جی کو یہ بھی باور کرادیاہے کہ آپ تسلیم کریں یا نہیں ،آپ کی تمام کوششوں اور سازشوں کے باوجود ملک سے حزب اختلاف کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور کانگریس بھی ابھی موجود ہے ۔عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ مودی سرکار کو کھلا انتباہ ہے کہ اداروں کو قبضہ میں لے کر اپنے حق میں فیصلہ کروانا آپ کی فطرت بن چکا ہے اور سپریم کورٹ یہ سب دیکھ رہی ہے ۔گجرات الکشن کی تاریخ کو لے کر بھی الکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھیی تھیں اور پھر ایک وی آر ایس لینے والے آفیسر کو کس طرح آنا فانا الکشن کمشنر بنایا گیا تھا عدالت عالیہ نے ان سب کے مد نظر ہی یہ فیصلہ لیا ہے کہ الکشن کمیشن کی شفاف شبیہ کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی تقرری کو صرف سرکار کے بھروسے نہیں چھوڑا جا سکتا ۔
حالانکہ موجودہ سرکار نے تو تمام سرکاری اداروں کے علاوہ خود مختار ایجنسیوں کو بھی اپنی پارٹی کا ٹول بنا دیا ہے اور ان ایجنسیوں کاسب سے اہم کام اب حزب اختلاف کے خلاف ثبوت اکٹھا کر کے انہیں بی جے پی کے حق میں بلیک میل کرنا رہ گیا ہے ۔پورے ملک میں اس کا خوف ہے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی الکٹورل بانڈ سے وصولا جانے والا پیسہ پانی کی طرح انتخابی مہم میں بہاتی ہے یا پھر انتخاب میں ناکام ہونے کے بعد حزب اختلاف کے کامیاب ممبران کو خرید کر سرکار بنانے میں ۔ عدالت عالیہ کی نظر یقینا اس جانب بھی ہوگی اور عین ممکن ہے کہ مہاراشٹر میں اودھو ٹھاکرے کے کیس کے فیصلہ کرتے وقت عدالت کی نظر اس جانب بھی چلی جائے کہ آخر شندے نے اچھی خاصی چل رہی سرکار کو ڈس بیلینس کیوں کیا ؟کانگریس اور این سی پی سے گٹھ بندھن اگر شندے گروپ نہیں چاہتا تھا تو اسی وقت اس گروپ کو مخالفت کرنی چاہئے تھی ۔وى موقعہ اس لئے بھی مناسب تھا کہ اس وقت گورنر مہاراشٹرا بھی ہر قیمت پر کانگریس اور این سی پی کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتے تھے ۔وہ شندے اور ان کے ساتھی ممبران اسمبلی کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ۔لیکن ایسا کچھ نہ کر کے شندے گروپ نے جس طرح اپنے گروہ کو لے کر گجرات اور آسام کے چکر لگارے رہے ۔دعوتیں اڑاتے رہے آخر اس کے پیچھے کروڑوں روپئے خرچ کرنے والا کون تھا ؟اس کاپتہ ہنوز نہیں چل سکا ہے ۔اور وہپ جو ایک آئینی طریقہ کار اور کسی بھی سیاسی پارٹی کے ہاتھوں میں اپنے ممبران کو گورن کرنے کا ایک آئینی ہتھیار بھی ہے، اس کی شنوائی کے دوران عدالت عالیہ نے اگر اس پر بھی غور کر لیا تو سرکار کو مزید زور کا جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ یہ سب کیوں اور کیسے ہوا ہے ،اس کابلیو پرنٹ کس نے بنایا ہے اس سے مرکزی سرکار بھی پوری طرح وقف پے اور ٹول کی موجد بھی وہ خود ہی ہے ۔
عدالت عالیہ کو اچھ طرح معلوم ہے کہ انتخابی سسٹم میں اداروں اور ایجنسیوں کے استعمال سے جمہوری طرز حکومت کی جڑیں کھودی جا رہی ہیں اور فی الوقت ملل میں الکٹورل سسٹم عالم نزع میں ہے اور اسے آکسیجن صرف سپریم کورٹ ہی فراہم کر سکتی ہے ورنہ اس کا جانبر ہونا ناممکنات میں سے ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist