• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

وزیر اعظم کے نام حزب اختلاف کا خط ۔

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 5, 2023
0 0
A A
وزیر اعظم کے نام حزب اختلاف کا خط ۔
Share on FacebookShare on Twitter
 آخر حزب اختلاف کے لیڈروں کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر یہ جتانا پڑا کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے اور ساری دنیا میں ملک کی بھد پٹ رہی ہے ۔بی جے پی کی سرکار پر  یہ الزام عام طور پر لگایا جاتا ہے کہ وہ تمام سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپوزیشن کو ہراساں کر رہی ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں جیل میں بھی ڈال رہی ہے۔عام طور پر ایسے الزامات لگانے کی یہ روایت نئی نہیں ہے ۔لیکن بھارت میں جو موجودہ سیاسی منظرنامہ ہے وہ اب اپنی تمام حدیں پھلانگنے لگا ہے اور ملک سے باہر بھی اس کی گونج سنائی دینے لگی ہے ۔کیا بھارت میں جمہوریت پوری طرح آمریت کے شکنجے میں ہے؟یا پھر بھارت کی جمہوریت اب اس منزل منزل پر پہنچ گئی ہے کہ ایک فیصلے سے ملک کے پوری جمہوری ڈھانچے کو کالعدم قرار دے کر مرکزی سرکار ملک کے ہندو راشٹر ہو نے کا اعلان کر دیگی؟یہ سوالات اس وجہ سے بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ اب سرکار بے حد جارحیت پر اتر آئی ہے اور ملک میں موجود تقریبا تمام حزب اختلاف کے لیڈر ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں ۔اور اب ایک کر کے ان لیڈروں کو جیل رسید بھی کیا جا رہا ہے ۔یہ وجہ ہے کہ مغربی بنگال اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ سمیت نو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں حزب اختلاف کے ارکان کے خلاف مختلف مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس خط پر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے رہنما فاروق عبداللہ، شیوسینا کے رہنما۔ ادھو  ٹھاکرے  اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے دستخط کیے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان کے خلاف مختلف مرکزی ایجنسیوں کا کھلم کھلا غلط استعمال ظاہر کرتا ہے کہ ملک  جمہوریت سے آمریت کی طرف بڑھ چکا ہے ۔ انتخابی میدان سے باہر انتقام لینے کے لیے مرکزی ایجنسی اور گورنر جیسے آئینی عہدوں کا غلط استعمال قابل مذمت ہے۔ کیونکہ یہ ہمارا ہے
جمہوریت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔خط میں منیش سسودیا کی گرفتاری کا بھی ذکر ہے۔
 دہلی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں پر مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی کے ذریعہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور سیاسی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سسودیا کی گرفتاری سے پورے ملک میں غصہ پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسودیا کو دہلی میں اسکولی تعلیم کو تبدیل کرنے کے لیے عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔
 ان لیڈروں نے کہا کہ سسودیا کی گرفتاری کو پوری دنیا میں سیاسی انتقام کی ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا اور یہ واقعہ دنیا کے اس شبہ کی تصدیق کرتا ہے کہ حکمران بی جے پی کے ذریعہ ہندوستان کی جمہوری اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا وشو شرما اور ترنمول کانگریس کے سابق قائدین شبیندو ادھیکاری اور مکل رائے کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق اپوزیشن لیڈروں کے خلاف مقدمات میں جانچ ایجنسی سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
کسی جمہوری اور فیڈرل طرز حکومت میں اگر ایک نہیں بلکہ 9ریاستوں کے وزرائے اعلی سمیت سنجیدہ شہریوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے ایسے سوالات کسی بھی ملک کے جمہوری اقدار کے لئے ہتک کا باعث ہے ۔اور ایسے وقت میں اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ملک کے کئی حصوں سے علیحدگی پسند قوتیں سر اٹھانا شروع کر چکی ہیں ۔بات صرف پنجاب کے امرت پال کی ہی نہیں ہے بلکہ ٹوئیٹر پر کچھ ایسے سادھو نما علیحدگی پسند سرگرم ہیں جو اس ملک کی مسلم آبادی کا جینوسائٹ چاہتی ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنابیان ویڈیو کے ذریعہ ریکارڈ کر کے مختلف ہینڈل پر مشتہر کر رہے ہیں ۔اور ایسے بیانات کو سن کر ہی بین الاقوامی میڈیا کا ایک دھڑا آئے دن بھارت میں جمہوریت کی موت کا مرثیہ پڑھ رہا ہے ۔
بہر حال یہ واقعہ اپنے آپ میں چونکانے والا ہے کہ کم و بیش 9 اپوزیشن وزرائے اعلی سمیت حزب اختلاف کے لیڈروں کو ایک شکایت نامہ اپنے وزیر آعظم کو لکھنا پڑا۔
شعیب رضا فاطمی
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist