• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

قرآن کریم کی خدمت میں سعودی عرب کا نمایاں رول

آصف تنویر تیمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 7, 2023
0 0
A A
قرآن کریم کی خدمت  میں سعودی عرب کا نمایاں رول
Share on FacebookShare on Twitter

قرآن کریم اللہ تعالی کی آخری آسمانی کتاب ہے۔ بطورمعجزہ اللہ نے اس کو اپنے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے۔اس کا ایک ایک حرف مبنی بر حقیقت اور مسلمانوں کے لئے شریعت اور دین کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کتاب کا منکر مسلمان کہلانے کا حق نہیں رکھتا۔سیکڑوں سال گزرنے کے باوجود اس کی کسی آیت میں زیر وزبر کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اللہ تعالی کا کھلا چیلنج ہے کہ قیامت تک کوئی اس میں ایک حرف کی تبدیلی نہیں کرسکتا۔جن لوگوں نے ماضی میں اس آسمانی کتاب کو جھوٹا ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی سب کو منہ کو کھانی پڑی۔ وہ لوگ بھی ذلیل وخوار ہوئے اور اخروی گرفت سے قبل دنیا میں اللہ کے عذاب وعقاب کے شکار ہوئے جنہوں نے اس کی توہین کے مرتکب ہوئے۔
قرآن کریم کی خدمت ہر مسلمان مرد وعورت کی سعادت ہے۔ہر کوئی اس سعادت مندی سے بہرور ہونا چاہتا ہے۔اس کی سعادتیں مختلف اعتبار سے حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کی تلاوت سعادت ہے۔اس کو سمجھنا سعادت ہے۔اس کو لکھنا سعادت ہے۔اس کی نشر واشاعت سعادت ہے اور سب سے بڑی سعادت اس پر عمل کرنا ہے۔لیکن افسوس اس وقت مسلمانوں کی اکثریت قرآن کریم کے حقوق و واجبات سے غافل ہیں۔ تقریبا ہر گھر مسلمان کے گھر میں مصحف موجود ہوتاے لیکن سوائے مخصوص اوقات کے قرآن کریم سے بے اعتنائی برتی جاتی ہے۔ بطور زینت گھروں میں رکھا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے مسلمانان پوری دنیا میں ذلت و رسوائی سے دوچار ہیں۔مسلمانوں کی حالات میں اس وقت تک سدھار ممکن نہیں جب تک وہ کتاب الہی سے اپنا رشتہ مکمل طور سے استوار نہ کریں،رشتہ برائے نام نہیں بلکہ عملی رشتہ ہونا چاہئے جیسا کہ صحابہ کرام کا رشتہ تھا۔ ہر لمحہ قرآن کے ساتھ بسر ہوتا تھا۔جس کی وجہ سے انہوں نے دنیا پر فتوحات حاصل کیں،اللہ کی زمین میں وحدانیت کو قائم کیا۔
اس وقت پچاس سے زائد اسلامی ممالک ہیں۔ہر ایک ملک اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اپنی استطاعت کے مطابق کرتا ہے۔خدمات کی شکلیں مختلف ہیں۔خدمات کے ضمن میں اسلام کے بنیادی مصادر کتاب وسنت کی خدمات سب سے نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔اس معاملے میں خلیج عرب کی خدمات دیگر اسلامی ملکوں کے مقابل سب سے زیادہ ہیں۔خلیجی ملکوں میں بھی مملکت سعودی عرب سے سب پر فوقیت رکھتا ہے۔کتاب وسنت کی خدمات جس اعلی پیمانے پر سعودی عرب کررہا ہے وہ پوری اسلامی دنیا کے لئے مثال ہے۔بالخصوص قرآن کریم کی خدمت کی بات کریں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں’’ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس‘‘ کا طبع شدہ مصحف پایا نہ ہوجاتا ہو۔چھوٹے بڑے،معری،مترجم دنیا کی 72زندہ زبانوں میں کمپلیکس نے مصحف شائع کیا ہے۔جس کی تقسیم سعودی حکومت بڑے منظم طریقے سے کرتا ہے۔ اس کمپلیکس میں شب وروز ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں۔ جن کی عربوں میں تنخواہیں ۔ ان ملازمین کو عمدہ قسم کی سہولیات پیش کی جاتی ہیں۔روزانہ کمپلیکس کے ذریعہ براہ راست زائرین کو بھاری تعداد میں ان کی مادری زبان میں مفت مصاحف دیئے جاتے ہیں۔اسی طرح دنیا کے الگ الگ ملکوں میں سعودی حکومت کے خرچ پر یہ مصاحف بھیجے جاتے ہیں تاکہ لوگ آسمانی پیغام سے روشناس ہوسکیں۔ان مصاحف کا کوئی معاوضہ یا بدل سعودی حکومت کسی سے نہیں طلب کرتی۔حالانہ سعودی عرب کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ مصاحف کی طباعت پرخرچ ہوتا ہے۔احادیث وتفاسیر کی وہ کتابیں الگ ہیں جو قرآن کمپلیکس یا سعودی عرب کے دوسرے مراکزسے مسلمانوں میں مفت تقسیم ہوتے ہیں۔بعض کتابیں کئی کئی جلدوں میں ہوتی ہیں،تاہم ان کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جاتی۔اسلام اور مسلمانوں کی یہ خدمات ان ناقدین کے لئے زور دار طمانچہ ہیں جو ہمہ وقت اس مملکت کی تنقید کیا کرتے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے گزشتہ دنوں یہ فرمان صادر کیا کہ اس سال رمضان المبارک کی مناسبت سے دنیا کے 22ملکوں میں مختلف زبانوں میں دس لاکھ(1000000) مصاحف تقسیم کئے جائیں گے۔یہ مصاحف اسلامی مراکز اور مکاتب کے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچیں گے۔یقینا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے فرزند ولی عہد محمد بن سلمان حفظہما اللہ اسلام او رمسلمانوں کی خدمات کی وجہ سے دنیا کے تمام مسلمانوں کی طرف سے مبارک باد اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔اس دور میں جبکہ ساری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو ہدف طعن بنایا جارہا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی طرف سے لوگوں کا رجحان تیزی سے کم ہورہا ہے۔ سعودی عرب کا دین کی ترویج واشاعت کے لئے کمربستہ رہنا اور ہر قسم کے سیاہ وسفید کو خرچ کرنا معمولی بات نہیں۔سعودی عرب کی یہی انفرادیت ہے جس کی وجہ سے عام مسلمانان اس مملکت سے محبت کرتے اور اس کی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار کھڑے رہتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں امن و وامان ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔حالانکہ قرآن کریم کے مطابق امن وامان کے استحکام کا واحد ذریعہ اللہ کے پیغام کو تسلیم کرلینے میں ہے۔اور چونکہ سعودی عرب کی بنیاد قرآن وحدیث پر ہے اس لئے اول دن سے سعودی عرب ہر قسم کی شدت پسندی اور دہشت گردی کی مخالف کرتا ہے۔بالخصوص شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان نے ہر اس فکر وخیال کی بیخ کنی کی ہے جس سے ملک کا امن وامان اور استحکام متاثر ہوتا ہو۔داخلی امان وامان کی طرح عالمی کے لئے بھی سعودی عرب کوشاں ہے اور اس کے لئے جو بھی تعاون ہوسکتا ہے اس کو بروئے کار لانا سعودی عرب اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔
ماضی قریب میں سعودی عرب نے ترکی اور شام کے لئے جو کچھ کیا پوری دنیا نے دیکھا۔زلزلہ متاثرین تک راحت پہنچانے کے لئے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھا۔مدد کی جو بھی صورت ہوسکتی تھی ساری صورتیں اختیار کیں یہاں تک کہ ترکی صدر اردوگان کو اعتراف کرنا پڑا کہ امداد کے معاملے میں سعودی عرب سب سے نمایاں ہے۔ایسا ہی معاملہ مصحف کی خدمت اور اس کی نشر وشاعت کا ہے۔خدمت تو تمام ممالک کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہئے مگر سعودی عرب سب پر فوقیت رکھتا ہے،اس کی کاوشیں سب سے نمایاں اور قابل صد ستائش ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist