نئی دہلی ، بعد نماز عشاءمدرسہ محافظ الاسلام برہم پوری دہلی کا جلسہ سالانہ دستار بندی و تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہوا صدارت مولانا افتخار حسین احمد مدنی شیخ الحدیث مدرسہ عبدالرب کشمیری گیٹ نے کی سرپرستی یس کریم چیئرمین ہیلتھ یونیٹی اورگنائزیشن آف انڈیا دہلی نے فرمائی اور باضابطہ جلسے کا آغاز قاری نورالاسلام استاذ مدرسہ مصباح القرآن چوہان بانگر کی تلاوت سے ہوا اور نظامت مفتی تبارک کریم سلمہ بانی و مہتمم جامعہ شعیب التخصصات نے اعلی انداز میں کی اس کے بعد حافظ امتیاز شاہی چوہان بنگر نائب امام القریش جامع مسجد نے رسالت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا اس کے بعد علماءکرام کا خطاب ہوا مولانا غزالی قاسمی نے فکر آخرت کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی زندگی جو اللہ نے ہم سب کو عطا کی ہے دراصل آخرت کی تیاری کے لیے عطا کی جس نے اس دنیا میں رہ کر آخرت کی زندگی کے لیے تیاری کی اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جس نے اس دن کی فکر نہیں کی اور دنیا کی زندگی کو من مانی طریقے پر گزاری اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا مولانا سراج الدین قاسمی نے علم دین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم کا حاصل کرنا فرض عین ہے علم کے بغیر انسان کسی موڑ پر بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے مفتی عبدالرافع مبلغ دارالعلوم وقف دیوبند نے اپنے بیان میں کہا کے مدارس اسلامیہ جو دراصل اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے آج اگر ہمارے معاشرے میں دین زندہ ہے تو یہ انہی مدارس اسلام کی دین ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ مال و جان ہر طریقے سے مدارس اسلام کا خیال رکھیں مدرسہ محافظ القرآن کے اندر قرآن مکمل کرنے والے پانچ طالبہ کی علماءکرام کے ہاتھوں دستاربندی کی گی۔
اس کے علاوہ مولانا مفتی سعادت کریم چترویدی کا بیان ہوا انہوں نے بڑے اچھے انداز میں ہر مذہب کی کتابوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اللہ کی وحدانیت کو بیان فرمایا حضرت مولانا مفتی شھباز قاسمی امام خطیب محمدی مسجد کھڈے والی چوہان بانگر نے اپنے ملفوظات میں کہاں جب تک دین پر محنت ہوگی دین کو کوئی مٹا نہیں سکتا اگر ہم کوشش کریں گے تو دین میں اضافہ ہوگا ہمارا فرض ہے کہ ہم اس پر محنت کریں مدرسہ کے بانی قاری سرور نے مدرسے کی طرف توجہ ڈالتے ہوئے اپنے مدارس کے پانچ بچوں کی دستار بندی اور ان کے رزلٹ پیش کیے اس کے بعد ایس کریم چیئرمین نے انعامات سے نوازا حافظ شکیل احمد پرنسپل محمودیہ ماڈرن پبلک اسکول نے بھی تعلیم کو بہتر بنانے کے اوپر روشنی ڈالیں انہوں نے مزید کہا علم کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو مدرسہ کے سربراہ مولانا عبدالمنان نے اپنے طرف سے کتاب کی شکل میں نمونہ پیش کیا اس کے علاوہ حاضرین میں حاجی محمد نذیراحمد پرویز رشید ی قاری حسان حافظ سمیع کریم مفتی اسلم قاسمی استاد مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ قاری شوکت استاذ مدرسہ مصباح القرآن وجاہت کریم بشارت کریم قاری اشرف محمد شمیم سلمانی قاری اعجاز عزیزی مصباحی بھائی افروز قاری مظفر منظور عالم اور کافی تعداد میں سامعین حضرات موجود رہے آخر میں حضرت مولانا مفتی شہباز قاسمی نے رقت آمیز دعا پر جلسے کا اختتام کیا۔












