نئی دہلی ، مدرسہ جامعہ رحیمیہ درگاہ امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ مہندیان میر درد روڈ، نئی دہلی کے سالانہ اجلاس عام و جلسۂ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدارت ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی جنرل سکریٹری مرکزی جمعیت علماءہند اور نظامت مولانا صابر علی ظفر قاسمی نے کی اوربطور مہمان خصوصی قاری قمر عالم مہتمم مدرسہ فیض القرآن دہلی نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز عفت فاطمی کی تلاوت قرآن پاک اور محمد ابو البرکات کی نعت پاک سے ہوا۔ بعدہ طلبہ نے مختلف موضوعات پر تقاریر اور بارگاہ رسالت ماب میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی عز یر الرحمٰن چمپارنی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور اپنے قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔ بعدہ علمائے کرام کے ہاتھوں فارغین کی دستار بندی ہوئی۔ اس موقع پر متولی و مہتمم عبد العزیز اور نائب متولی و مہتمم نبیرہ علی محمد شیرمیوات عبد العلی، محبوب بھائی، بھائی صدیق، بھائی وسیم احمد، اشرف علی، ارشد علی، بابا اشرف علی مظاہری، مفتی شمیم محمود قاسمی، مفتی نظر عالم قاسمی، قاری جلا الدین، مظہر الدین خان، مولانا محمد اسماعیل آزاد، قاری اشرف علی، مولانا افضل حسین رحیمی، حافظ محمد عمران کے علاوہ جامعہ کے دیگر اراکین اور شہر کی معزز شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ مولانا صابر علی ظفر کی دعا پر دیر رات جلسہ اختتام پذیر ہوا۔












