• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بی جے پی کی راہ آسان نہیں

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 10, 2023
0 0
A A
بی جے پی کی راہ آسان نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

تین شمال مشرقی ریاست سمیت کچھ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی دنیا میں شور بہت بڑھ گیا ہے۔خاص طور پر بی جے پی کے خیمے میں افرا تفری ہے۔کیونکہ ان انتخابات میں بی جے پی کی لاکھ کوششوں کے باوجود مودی لہر کے اثر کا کہیں پتہ نہیں چلا اور علاقائی پارٹیوں نے جم کر ووٹ سمیٹے۔اور نتیجہ یہ ہے کہ بی جے پی اب ان تمام علاقائی پارٹیوں کے کنبوں کو جوڑ کر سرکار بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔اور لوک لاج بچانے کے لئے جشن بھی منا رہی ہے۔ان تینوں ریاستوں میں صرف وہاں کی علاقائی پارٹیوں نے ووٹ نہیں حاصل کئے بلکہ بنگال بہار اور مہاراشٹر کی علاقائی پارٹیوں کے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی اور امت شاہ کے چہرے پر شکنوں کا جال ہے۔سنجیدہ سیاسی مبصرین نے تو اب یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اگر مودی کا جادو نہیں چلا اور کلین سویپ نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے اب مودی نام کے جادو کا کوئی وجود نہیں۔اور یہ بات بی جے پی کے لئے پریشانی کا سبب ہے۔حالانکہ ابھی 2024سے قبل کئی ریاستوں میں انتخاب ہونا ہے۔لیکن تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں کی توجہ اب 2024کے عام انتخاب کی تیاریوں کی جانب مبذول ہو چکی ہے۔لیکن ان ساری تیاریوں کا محور یا تو بی جے پی ہے یا کانگریس۔بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے ذریعہ چاہے لاکھ اعلان کر دیا جائے کہ کانگریس کا وجود ختم ہو چکا ہے۔کانگریس ختم نہیں ہو سکی ہے۔اور وہ ہر انتخاب میں اپنے وجود کا احساس کرا رہی ہے۔کانگریس پر سب سے زیادہ حملہ کرنے والی پارٹیوں میں ایک ترنمول کانگریس کے گڈھ بنگال کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی سے ترنمول کانگریس کو اپنا مسلم ووٹ بینک بھی درکتا نظر آ رہا ہے۔اور کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کے بارے میں جو سروے آ رہا ہے اس سے بھی اپوزیشن اتحاد میں کانگریس کی اہمیت کا اندازہ ہونا شروع ہو چکا ہے۔اور بی جے پی اور کانگریس دونوں سے دوری اختیار کرنے والی پارٹیوں کے ماتھے کی شکنوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔حالانکہ چھتیس گڈھ کے قومی کنونشن میں کانگریس نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ 2024 کے عام انتخاب میں کانگریس تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔اور اب تو کانگریس صدر نے یہ بھی وضاحت کر دی ہے کہ کانگریس اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے یہ بھی ضروری نہیں لیکن اپوزیشن میں موجود کم از کم دو پارٹیاں’آپ‘ اور ترنمول کو کانگریس کسی بھی قیمت پر قبول نہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ ’آپ‘ کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی گرفتاری پر وزیر اعظم کو اپوزیشن جماعتوں نے جو خط لکھا ہے اس پر کانگریس نے دستخط نہیں کئے ہیں۔دستخط تو جے ڈی یو کے کسی لیڈر نے بھی نہیں کئے ہیں لیکن سب کی نظر کانگریس کی طرف ہے کہ آخر وہ کس قسم کا اپوزیشن اتحاد چاہتی ہے کہ ایک کامن ایشو پر بھی وہ اپنے آپ کو تمام پارٹیوں سے الگ کر رہی ہے۔ حالانکہ کانگریس نے اس کی وضاحت بھی کر دی ہے کہ شراب گھوٹالے پر چونکہ اس کا اسٹینڈ ’آپ‘ کے حق میں نہیں ہے اس لئے وہ منیش سسودیا کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کر رہی ہے۔کانگریس نے دوسری وجہ یہ بھی بتائی کہ چونکہ ای ڈی اور سی بی آئی کی جانب سے جب کانگریس لیڈروں پر حملہ ہوتا ہے اور ان پر ریڈ ہوتا ہے تب ’آپ‘ کا اس کے خلاف کوئی بیان نہیں آتا ایسے میں کانگریس سے یہ کیسے پوچھا جا سکتا ہے کہ وہ آپ کے لیڈر کی گرفتاری پر خاموش کیوں ہے؟
لیکن ان سب کے باوجود یہ دیکھا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف پوری طرح چاق و چوبند ہے۔ سارے اپوزیشن کی نظریں مہاراشٹر اور بہار پر ہےں جہاں 2019 میں بی جے پی نے ایک طرح سے کلین سویپ کیا تھا لیکن اب وہاں کے سیاسی منظر نامہ میں یکسر تبدیلی ہو چکی ہے اور مہاراشٹر میں جہاں این سی پی شیو سینا اور کانگریس مل کر بی جے پی کو سنگل ڈیجیٹ تک پہنچا سکتی ہے وہیں بہار میں بھی جے ڈی یو ،آر جے ڈی ، کانگریس اور لیفٹ فرنٹ مل کر بی جے پی کو بری طرح شکست دینے کی حالت میں ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بہار کااثر جھارکھنڈ اور مغربی بنگال پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔بی جے پی کو بھی یہ تشویش ہے اور اسی لئے اس کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی صورت میں اپوزیشن کا اتحاد قائم نہ ہو۔وہ بار بار کانگریس کے راہل گاندھی کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن کانگریس نے نہایت خوبصورتی سے اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے خود کو پیچھے کر کے بی جے پی کے داؤ کو ناکام کر دیا ہے۔شرد پوار پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ ساری پارٹیاں اگر اپنی اپنی ریاست سے بی جے پی کو نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو پھر بی جے پی کا مرکزی اقتدار میں آنا ناممکن ہو جائے گا اور مہاراشٹر میں وہ اسی نہج پر کام بھی کر رہے ہیں۔
ان سارے حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھلے ہی 2024کے عام انتخاب میں یو پی اے فعال نہ ہو لیکن این ڈی اے کا وجود بھی نہیں ہوگا اور بی جے پی کو پورے ملک میں اپنے دم خم پر ہی انتخاب جیتنا ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist