• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے مختلف زمروں میں 60گولڈ میڈل حاصل کئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 16, 2023
0 0
A A
ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے مختلف زمروں میں 60گولڈ میڈل حاصل کئے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:کورونا وبا کے بعد زندگی اپنی پٹری پر واپس آچکی ہے اور مختلف شعبہ جات کی تمام سرگرمیاں بحال ہو گئیں ہیں ۔ گذشتہ برس تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور کھیل کود سرگرمیاں روایت کے مطابق منعقد کی گئیں ۔ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول ،جعفرآباد نے بھی اپنی روایت کو قائم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ تمام تر سرگرمیوں میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ زون ۔5 کی کھیل کود سرگرمیوں میںاپنی چیمپین شپ کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف زمروں میں 60گولڈ میڈل حاصل کےے۔سال 2022میں منعقدہ کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیوں میں بہترین مظاہر ہ کرنے والے اسکولوں اور ان کے طلبا کو ان کی نمائندہ کار کردگی کے لےے انعامات سے نوازا گیا۔سالانہ تقسیم ِ انعامات برائے کلچرل اور کھیل کود کی یہ محفل زون۔5، ضلع شمال مشرقی دہلی، محکمہ تعلیم حکومت ِ دہلی کی جانب سے گورنمنٹ سروودیہ کنیا دودیالیہ ، شاستری پارک میںاس ماہ 14مارچ کو منعقد کی گئی۔مہمانِ خصوصی کے طور پر اشوک کمار( ڈی ۔ڈی ۔ای ڈسٹرکٹ شمال مشرقی دہلی) نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ او۔پی آنند (ڈی۔ڈی۔ای زون ۔6)،بی۔پی کنجن (زون۔5) ،کملیش چندرا ( ایس۔پی۔ای زون۔5اور6)، چاند بابو(کنوینر کھیل کود)، کے ۔ایس ترپاٹھی(کنوینر کلچرل پروگرام) ،و دیگرکی شرکت اہم تھی۔ اس پروگرام میں ، بین الاقوامی، قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر اہم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول نے سبھی زمروں میں شرکت کر ہر ایک میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بارھویںجماعت کے مونو نے ریسلنگ مقابلے میں قازقستان جا کر شرکت کی۔ اس کے لےے انھیں سند اور انعام سے نوازا گےا۔ ہینڈ بال قومی سطح پرساحل، آیوش کمار،اور شیوم کمار نے گولڈ میڈل حاصل کےے، 400میٹر کی دوڑ میں عبدالقادر، محمد ارمان ، اورپونِت کمار نے سلور میڈل اور ٹرپل جمپ میں فیضل نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ہینڈ بال ریاستی سطح پرلڑکوں کی ٹیم نے اول مقام درج کیا۔ایٹھلیٹکس میں اسکول کے طلبا نے مجموعی طور پر 22 گولڈ ، 4سلور اور 1برانز میڈل حاصل کیا۔ کھیلو انڈیا کی 400میٹر دوڑ میں محمد ارمان نے سلور میڈل پر قبضہ کیا۔ ایتھلیٹکس زونل سطح پر طلبا نے مجموعی طور 34گولڈ، 10سلور اور 5برانز میڈل حاصل کےے۔ 17سالہ لڑکوں کی ہینڈ بال ٹیم نے اول اور 19سالہ ٹیم نے دوسرے پائیدان پر جگہ بنائی۔ اسی زمرے میں 17سالہ لڑکیوں کی ٹیم نے برانز میڈل حاصل کیے۔17سالہ لڑکوں کی ریسلنگ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس طرح ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے طلبا نے تقریبا 100میڈل حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ کھیلوں کے میدان میں گذشتہ برسوں کی طرح ان کا دب دبہ برقرار ہے۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی مجموعی چیمپین شپ ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے پاس رہی۔اسی اسکول کے شبینہ، سلطانہ، شیوانی اور محمد فیصل کو بیسٹ ایتھلیٹ کے خطاب سے نوازا گیا۔ سال 2022-23کےٹیچر ایکسیلینس ایوارڈکے لےے ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر اور ہیڈ بال کے این۔ آئی ۔ ایس کوچ ریاست علی کا انتخاب کیا گیا۔ اس طر ح استاد اور ان کے طلبا نے عالمی پیمانے پر اپنے ملک، شہراور اسکول کا نام روشن کیا۔انعامات حاصل کرنے کے بعد طلبا کا قافلہ ایوارڈ ، میڈل اور اسناد کے ذخیرے کے ساتھ اسکول پہنچا تو خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اسکول کے وائس پرنسپل ریاض الحسن خان نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں مستقبل میں سی طرح بہترین مظاہرے کی ترغیب دی۔ تمام اساتذہ نے طلبا کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ فوٹو گراف کا سلسلہ شروع ہوا تو دیر تک جاری رہا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے صفِ اوّل کے ممالک میں امریکہ شامل

    سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے صفِ اوّل کے ممالک میں امریکہ شامل

    مئی 13, 2025
    سعودی-امریکی بزنس فورم کا آغاز، بڑی عالمی شخصیات کی شرکت

    سعودی-امریکی بزنس فورم کا آغاز، بڑی عالمی شخصیات کی شرکت

    مئی 13, 2025
    قطری طیارے کی پیشکش کی وہائٹ ہاؤس نے بھی کی تصدیق

    قطری طیارے کی پیشکش کی وہائٹ ہاؤس نے بھی کی تصدیق

    مئی 13, 2025
    امریکی وزارت خارجہ نے سیاسی تنازعات کے حل میں سعودی کردارکی ستائش کی

    امریکی وزارت خارجہ نے سیاسی تنازعات کے حل میں سعودی کردارکی ستائش کی

    مئی 13, 2025
    سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے صفِ اوّل کے ممالک میں امریکہ شامل

    سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے صفِ اوّل کے ممالک میں امریکہ شامل

    مئی 13, 2025
    سعودی-امریکی بزنس فورم کا آغاز، بڑی عالمی شخصیات کی شرکت

    سعودی-امریکی بزنس فورم کا آغاز، بڑی عالمی شخصیات کی شرکت

    مئی 13, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist