• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

رمضان کا مہینہ اور ہماری ذمہ داریاں

عبد المعید قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 17, 2023
0 0
A A
رمضان کا مہینہ اور ہماری ذمہ داریاں
Share on FacebookShare on Twitter

رمضان المبارک کا مہینہ تمام مہینوں میں افضل ہے۔ اس مہینے کی آمد پر مسلمان جتنا خوش ہوں کم ہے۔ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ اس عظیم مہینے کا استقبال اس کی شایان شان کریں۔ اس مہینے کی آمد پر خوشی چہروں سے صاف ظاہر ہورہی ہو، خوشی کے مارے پھولے نہ سمارہے ہوں، کیونکہ یہ مہینہ بے شمار خوبیوں اور خصوصیتوں کے ساتھ آتا ہے۔ اس مہینے میں ہر نیک عمل کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، سرکش شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں۔ اس مہینے میں رحمت کی برسات ہوتی ہے۔ برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔ مغفرت کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں۔ اسی مہینے میں قرآن کریم نازل ہوا ہے، اسی لیے اس مہینے کو نیکوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی رحمت ہمیں نوازنے اور سرفراز کرنے کے لیے بہانہ ڈھونڈتی ہے۔ اس مہینے کی برکت سے عام مسلمانوں کو بھی عبادت و ریاضت، قرآن کی تلاوت، مسجدوں میں حاضری، صدقہ خیرات اور دیگر نیکیوں کو انجام دینے کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔ یہ مہینہ اللہ ربّ العزت کی جانب سے ہمارے لیے ایک سوغات اور ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس مہینے کا چاند نکلتے ہی ہر طرف خوشیاں بکھر جاتی ہیں، ایک نورانی اور پاکیزہ ماحول کے دلکش نظارے ہر طرف نظر آتے ہیں، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مبارک مہینے کا چاند نکلنے سے پہلے اپنے آپ کو تیار کرلیں، تاکہ ہم اچھی طرح سے اس مہینے کو خوش آمدید کہہ سکیں اور اس کی شان کے مطابق اس کا استقبال کرسکیں۔
آج ہماری غفلت اور دین سے بے پروائی کا گراف اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہمیں اسلامی مہینوں کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات ہی نہیں ہے، اسلامی مہینوں کے نام سے ہم ناآشنا ہیں، اسی لیے ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ رجب کا مہینہ کب شروع ہوا اور شعبان کا چاند کب نکلا؟
ایسی صورت میں ماہ رجب میں رمضان کو پانے کی دعا اور شعبان کی آخری تاریخوں میں رمضان کو خوش آمدید کہنے کی توفیق کیسے ہوسکتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ تو اپنے کاموں اور جھمیلوں میں اس طرح منہمک ہوتے ہیں کہ ان کی تیاری تو رمضان کا چاند نکل آنے کے بعد شروع ہوتی ہے، یعنی غفلت کی نیند میں اب تک سوئے ہوئے تھے، چاند نکلنے کا شور کانوں میں پڑا تو چونک اٹھے کہ آج سے تراویح شروع، گویا ایک مشقت اور پریشانی سامنے آکھڑی ہوئی ہے جسے بہرحال انجام دینا ہے۔ یہ طرز عمل درست نہیں ہے۔
اس مہینے کی عظمت کا تقاضا ہے کہ اس مبارک ماہ کی آمد سے پہلے صاف نیت اور سچی لگن کے ساتھ تراویح، سحری، قرآن کی تلاوت اور پورے مہینے کے روزوں کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ اس مہینے کے انوار و برکات سے مالامال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس مہینے کے اعمال کو بوجھ کی طرح اتارا نہ جائے، بلکہ دل کی رغبت اور چاہت کے ساتھ انجام دیا جائے۔ بے دلی سے کئے ہوئے کام اور دل سے کئے ہوئے کام میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
رمضان کے استقبال میں سے یہ بھی ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے۔ شعبان کے مہینے کی انتیسویں تاریخ کا سورج غروب ہونے کے بعد چاند دیکھنا سنت ہے۔ آپ نے اس کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
صوموا لرویتہ وافطروا لرویتہ۔ (بخاری و مسلم)
”تم چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی عید مناؤ۔“
یہ صحیح ہے کہ ہر شخص چاند نہیں دیکھ سکتا اور ہر مسلمان اس کا پابند بھی نہیں ہے، لیکن ماہ رمضان کے والہانہ استقبال کا تقاضا ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
اس ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے پوری طرح فیضیاب ہونے اور اس کی نورانیت سے دل و دماغ کو اچھی طرح منور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس مہینے کے آنے سے پہلے ہی اس ماہ کے مخصوص اعمال اور احکام کے بارے میں جانکاری حاصل کی جائے اور ان کی ادائیگی کے صحیح طریقے سے واقف بھی ہوا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کون سی چیزیں ان اعمال کے ثواب کو کم کردیتی ہیں اور کن چیزوں سے یہ اعمال باطل ہوجاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ دن رات کا ایک نظام الاوقات Time Table بنایا جائے تاکہ اس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زادہ سمیٹا جاسکے۔
قرآن اور رمضان کا باہم خاص جوڑ اور گہرا تعلق ہے۔ چناں چہ رمضان کے مبارک ماہ میں ہی قرآن نازل ہوا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس ماہ میں قرآن سے شغف بڑھ جاتا تھا، آپ حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ قرآن کریم کا دور فرماتے، احادیث شریفہ میں وضاحت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال ماہِ رمضان میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ قرآن کے نازل شدہ حصوں کا دور کرتے تھے۔ جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا اس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبار قرآن کریم کا دور فرمایا۔ اسوہ رسول کے مطابق صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بھی رمضان میں تلاوت کا خاص اہتمام فرماتے،اس لیے اس ماہ میں کثرت سے تلاوتِ قرآن میں مشغول رہنا چاہیے۔
تراویح میں ختم قرآن کا اہتمام بھی رمضان المبارک کا قرآن کریم کے ساتھ خاص تعلق کا مظہر ہے۔ نمازِ تراویح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع فرمائی اور مسجد میں باجماعت اس کو ادا بھی فرمایا، لیکن اس خیال سے اس کو ترک کردیا کہ کہیں امت پر واجب نہ ہوجائے اور پھر امت کے لیے اس کو ادا کرنے میں مشقت ہو۔روایات سے واضح ہے کہ صحابہ، تابعین اور تبع تابعین رمضان المبارک میں قرآن کریم کے ساتھ خصوصی شغف رکھتے تھے، اور دن ورات کا وافر حصہ تلاوتِ قرآن میں صَرف کرتے تھے۔لہٰذا اس مبارک مہینہ میں زیادہ سے زیادہ اپنا وقت قرآن کریم کی تلاوت میں لگانے کا معمول بنایا جانا چاہیے۔
قرآن کی تلاوت چونکہ ایک عبادت ہے، لہٰذا ریا اور دکھاوے کے بجائے صرف اورصرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو،تلاوت اطمینان کے ساتھ اور ٹھہر ٹھہر کر اور خوش الحانی کے ساتھ کرنا چاہیے۔ تلاوتِ قرآن کے وقت اگر معانی پر غور وفکر کرکے پڑھیں تو بہت ہی بہتر ہے۔ قرآن کریم کے پیغام پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور اس پیغامِ ربانی کو دوسروں تک بھی پہنچانے کی کوشش کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزہ اور تلاوتِ قرآن کی برکت سے تقویٰ والی زندگی گزارنے والا بنائے اور ہمیں دونوں جہاں میں کامیابی وکامرانی عطا فرمائے۔بخاری شریف میں ہے :”حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب حضرت جبریل علیہ السلام سے ملاقات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت اور بڑھ جاتی۔ وہ رمضان کی ہر رات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قرآن مجید کا دور کرتے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احسان کرنے میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔“
اسی طرح حدیث میں ہے :حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حسد (رشک) تو بس دو آدمیوں سے ہی کرنا جائز ہے۔ پہلا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن سکھایا تو وہ رات اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کرتا ہے، اس کا پڑوسی اسے قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے تو کہہ اٹھتا ہے کہ کاش مجھے بھی اس کی مثل قرآن عطا کیا جاتا تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح یہ کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال بخشا ہے اور وہ اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں صرف کرتا ہے۔ دوسرا شخص اسے دیکھ کر کہتا ہے کاش مجھے بھی اتنا مال ملتا جتنا اسے ملا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح یہ کرتا ہے۔“( متفق علیہ)۔
الغرض رمضان کا مہینہ نیکیوں کا موسمِ بہار ہے۔اس ماہ کی قدر کرنے والوں اور اپنی آخرت کو بنانے اور سنوارنے والے اعمال کو زیادہ سے زیادہ انجام دینے والوں کے حق میں ہی یہ مہینہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے خلاصی کا ذریعہ ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist