• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ممتا اور اکھلیش کی سیاست

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 21, 2023
0 0
A A
ممتا اور اکھلیش کی سیاست
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کا موجودہ سیاسی منظر نامہ اتنی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے کہ ذہن کو کسی ایک تصویر پر مرتکز کرنا مشکل ترین امر ہے۔ابھی کل ہی کی بات ہے جب ممتا بنرجی بنگال میں بی جے پی کو چاروں خانہ چت کر کے دہلی تشریف لائی تھیں تو انہوں نے سونیا گامدھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کر کے یہ تاثر دیا تھا کہ آنے والے عام انتخاب میں ایک ایسا محاذ بن سکتا ہے جس کی مضبوط ستون ممتا بنرجی بنیںگی۔لیکن پھر مرکزی حکومت کی جانب سے بنگال میں انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا اور ممتابنرجی بیک فٹ پر چلی گئیں،اور اب جب ہم ان کے تازہ بیان کا تجزیہ کرتے ہیں جس میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ راہل گاندھی کو بی جے پی ہی ہیرو بنا رہی ہے تاکہ 2024 میں اس کا ہدف آسان ہو جائے تو اس پر حیرت سے زیادہ ہنسی آتی ہے کہ یہ بیان ممتا بنرجی کا ہے یا مایا وتی کا۔کانگریس شاید یہ بات پہلے ہی سمجھ چکی ہے کہ بہر حال 2024 کا انتخاب اسے اپنی قوت پر ہی لڑنی ہوگی اور انتخاب سے قبل کسی بڑے محاذ کی توقع فضول ہے کیونکہ علاقائی پارٹیوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں اپنی اپنی سرکار بنا کر خود کے لئے ایک محفوظ قلعہ بنا لیا ہے اور اس میں وہ کسی بھی قیمت پر کانگریس کی شراکت کے حق میں نہیں ہیں۔بی جے پی کی قوت کا ادراک تو ساری پارٹیوں کو ہے لیکن فی الوقت اس سے دو بدو جنگ کرتی صرف کانگریس ہی نظر آرہی ہے،اور خود بی جے پی بھی یہ بات سمجھ چکی ہے کہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ کانگریس کو حاشیے پر ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔
تازہ واقعے میں جس طرح ممتا بنرجی کے ساتھ ان کے نئے حواری اکھلیش یادو ابھر کر سامنے آئے ہیں اور سماجوادی پارٹی کے ورکرس کی میٹنگ پہلی بار ریاست سے باہر اور وہ بھی بنگال میں کر رہے ہیں وہ بظاہر بے تکی سی بات ہے کیونکہ بنگال اور اتر پردیش کے ووٹر اور ان کا مائنڈ سیٹ بالکل الگ الگ ہے۔ لہٰذا بنگال جاکر اکھلیش یادو کا سماج وادی پارٹی کا اجلاس کرنا سمجھ سے پرے ہے ۔اگر ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے ذریعہ دیا گیا ایک ایسا بیان جو کانگریس کے خلاف ہوگا انہیں سیاسی فائدہ پہنچائے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ آج ملک کا ہر وہ شہری جو بی جے پی کے اقتدار کو ناپسند کرتا ہے وہ یہی چاہتا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی کا مقابلہ کریں۔ اور اس متحدہ محاذ سے الگ رہنے والی پارٹیاں اس کی ہمدردی کے دائرے سے اسی طرح نکل جائینگی جیسے مایاوتی نکل گئی ہیں۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اتر پردیش ایک ایسی ریاست ہے جہاں اگر بی جے پی کو نقصان ہوتا ہے تو اس کے دوررس نتائج ہونگے ،لیکن وہاں ممتا بنرجی اکھلیش کی بھلا کیامدد کر پائینگی ؟جبکہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جو ہار کر بھی ان دونوں پارٹیوں کے جملہ ممبران پارلیمنٹ سے زیادہ سیٹ حاصل کرے گی۔ایسے میں اکھلیش اور ممتابنرجی دونوں کا کانگریس پر حملہ یہ بتاتا ہے کہ یہ لوگ بی جے پی کے پچ پر بیٹنگ کر کے اپنی کھال بچاناچاہتے ہیں۔ دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ ایک طرف ان دونوں پارٹی سربراہوں کا کانگریس اور راہل پر حملہ بھی جاری ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ میں جو تنازعہ جاری ہے اس میں ان دونوں پارٹیوں کے ممبران کانگریس کے ساتھ کھڑے باقی کے حزب اختلاف کے ساتھ بھی کھڑے ہیں،جو یہ سمجھنے کےلئے کافی ہے کہ ممتا اور اکھلیش بی جے پی کی ایجنسیوں سے بری طرح خوفزدہ ہیں اور ”صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں“تو کیا موجودہ صورت حال میں جب ملک کی جمہوریت پر خطرات کے بادل جھوم کر برسنے کو تیار ہےں اور بی جے پی بھی اپنے وجود کو بچانے کےلئے بے شرمی کی حد کو پار کرچکی ہے۔ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کی اس دور اندیشی کو مفاد پرستی کا نام نہیں دیا جائے گا اور خود ان کی ریاستوں کے ووٹر اتنے بے وقوف ہیں کہ وہ ان کی ابن الوقتی کو نہیں سمجھ پائینگے۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ مغربی بنگال میں جب سے ایک ضمنی انتخاب میں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کا مشترکہ امیدوار اسمبلی انتخاب جیتا ہے ممتا بنرجی کے ماتھے کی شکن میں اضافہ ہو گیا ہے وہ جارحانہ انداز میں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ پر حملے کر رہی ہیں۔لیکن انہوں نے سیاسی حد اس وقت پار کر لی جب انہوں نے لیفٹ اور کانگریس دونوں کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دے دیا۔یقینا ساگر دیگھی میں ترنمول کانگریس کی شکست کی بڑی وجہ مسلم ووٹرس ہیں جو اب کانگریس یا لیفٹ کی طرف مراجعت کا من بنا چکے ہیں اور ممتا بنرجی اس سے ہراساں ہیں۔ لیکن یہ صرف بنگال میں نہیں ہوا ہے ،پورے ملک میں ایسی فضا بن چکی ہے اور اکھلیش کمار یادو کو بھی بہت جلد اس صورت حال کا سامنا کرنا ہوگا۔اتر پردیش میں کانگریس بھی اس بار تنہا لڑنے کا ارادہ کر چکی ہے اور اگر وہ تنہا انتخاب لڑتی ہے تو پھر اکھلیش یادو کو بہت کچھ سوچنا اور سمجھنا پڑے گا کیونکہ اتر پردیش میں بھی مسلمانوں کے ووٹ کے بغیر اکھلیش یادو اسی طرح بے یار ومددگار ہو سکتے ہیں جس طرح ممتا بنرجی بنگال میں ہو سکتی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist