مرادآباد ، شہر امام حکیم سید معصوم علی آزاد نے بعد نماز جمعہ یہ اعلان کیا تھا کہ بروز بدھ مسلمان چاند دیکھنے کی کوشش کریں ان کے اس اعلان کے بعد سے ہی رمضان المبارک کو لیکر مسلمانوں نے تیاریاں شروع کر دیں اور نماز تراویح کو لیکر مساجد میں حفاظ کرام کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس ماہ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مسجد میں توسیع کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ مساجد کی بالائی منزلوں میں بھی نمازیوں کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بازاروں کی رونق میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ روزہ کی افطار و سحری میں استعمال ہونے والی اشیاءکو دوکانوں پر سجاکر فروخت کرنے کے لئے سجایا گیا ہے۔ اسی ماہ میں عید کی خریداری کے لئے بھی لوگ گھروں نکلتے ہیں جس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں مختلف مساجد کے ائمہ کرام اور حفاظ کرام کے لئے لوگوں نے مساجد کو سجانے اور سنوارنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ شبینہ تراویح اور تین روز پانچ روزہ دس روز میں ختم ہونے والی تراویح میں قرآن کے لئے مساجد اور گھروں و کاروباری اداروں میں ہونے والی تراویح میں حفاظ کرام کے نام طے کر دئیے گئے ہیں یہ خوش آئند بات ہے کہ اللہ نے مسلمانوں کو یہ شعور بخشا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب مساجد میں حفاظ کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور مجبورا مسلمانوں کو مساجد کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی یہ اہتمام کرنا پڑتا ہے کہ نمازتراویح کا سلسلہ برقرار رہے اور حفاظ کرام کا دور بھی جاری رہے۔












