دیوبند، جامعہ ام القرآن جونیئر ہائی اسکول کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر ادارہ کے چیئرمین انظار علی نے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ان کے ادارہ کا سالانہ نتیجہ شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے تدریسی عملہ نے پورے سال محنت ومشقت کے ساتھ بچوں کو تعلیم دی اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ انظار علی نے بچوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے تعلیم کی ضرورت واہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی کریں۔ انہو ںنے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ آس پاس کے بچوں کو بھی تعلیم کے لئے راغب کریں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے سلسلہ میں آپ اپنے بچوں کی جس قدر حوصلہ افزائی کریں گے اسی قدر ان کا مستقبل تابناک ہوگا۔ پروگرام کے دوران امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دیئے گئے۔
اس موقع پر ادارہ کے اسٹاف اور ٹیچرز نے تعلیمی رہنمائی کے لئے ادارہ کے چیئرمین انظار علی کو بھی اعزاز دیا۔ اس دوران طلبہ وطالبات کے علاوہ ادارہ کا تدریسی عملہ ثمرین، اشوک، فائزہ، رخسار وغیرہ موجود رہے۔ وہیں دوسری جانب محلہ پٹھانپورہ میں ایم ایف آر میموریل اسکول کے منیجر مولانا خلیل الرحمن نے بتایا کہ ان کے اسکول میں بھی سالانہ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بچوں کو ریزلٹ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال درجہ سوم کی طالبہ مریم سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے ٹاپر رہیں۔ ان کے علاوہ نرسری کلاس کی طالبہ زائنہ ، ایل کے جی کے سمیر ، یوکے جی کی ثنا ، درجہ اول کی شفا، درجہ دوم کی زینب، درجہ چہارم کے طلحہ اور درجہ پنجم کی طالبہ نبیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جب کہ انابیہ ، نشرہ، زید اور فرقان نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔ ریزلٹ کے ساتھ بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر گلستاں، شبینہ خان اور شیبا وغیرہ موجود رہیں۔












