• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ماہ مبارک میں انعامات الٰہیہ میں سے پانچ خصوصی انعام

مولانا عزیر احمد قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2023
0 0
A A
ماہ مبارک میں انعامات الٰہیہ میں سے پانچ خصوصی انعام
Share on FacebookShare on Twitter

بحمداللہ ہم سب ایک بہت ہی بابرکت، عظیم مہینے میں ہیں،یہ مہینہ روزہ،تراویح، تلاوت قرآن پاک، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ، صدقہ، واحسان کا مہینہ ہے۔یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں جہنم کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں، اجروثواب کے بڑھا کردینے، گناہوں کے معا ف کرانے ، دعاؤ ں کے قبول ہونے، درجات کے بلند ہونے کا مہینہ ہے۔یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوںکو طرح طرح کے انعاما ت سے نواز تے ہیں، اور اپنی بے پناہ عطیات سے بہرہ ورکرتے ہیں۔یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کے روزوں کو اللہ تعالی نے اسلام کے رکنوں میں ایک رکن قرار دیا ہے، نبی کریم ﷺ نے اس مہینے کا روزہ رکھا، اور لوگوں کو رکھنے کا حکم دیا، نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو اس بات کی خوشخبری دی ہے کہ: جو شخص ایمان اور احتساب کی ساتھ اس مہینے کا روزہ رکھے گا، اللہ تعالی اس کے تمام سابقہ گناہوں کو معاف فرمادے گا،نیز جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ اس مہینہ کی مبارک راتوں مےں قیام کریگا، اللہ تعالی اس کے بھی گناہ معاف کردیگا، اس مہینے میں ایک رات ہے جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے، نامراد ہے وہ شخص جو اس مبارک مہینے کی نیکیوں سے محروم رہا۔مسلمان بھائیو: ہم اس بات کا پختہ عہد کرےں کہ روزہ ، تراویح کا اہتمام ، بھلے کاموں میں سبقت،اور تمام گناہوں سے سچی توبہ کریں گے، بھلائیوں کا حکم، اور برائیوں سے روکنا، آپس میں نصیحت اور تعاون کرنا اپنا شعار بنائیں گے۔برادران اسلام: روزہ رکھنے میں بہت سے فوائد ہیں، اور اس میں اللہ تعالی نے بہت سی حکمتیں مقدر کر رکھی ہیں، ان میں سے:۱- نفس کو تکبر، گھمنڈ، بخل جیسے برے اخلاق سے پاک صاف کرتا ہے، صبر، برد باری، سخاوت جیسے اچھے اوصاف سے آراستہ ومزین کرتا ہے، روزہ رکھ کر بندہ نفس سے جہاد کرتے ہوئے ان باتوں کی جستجو اور تلاش میں جد وجہد کرتا ہے، جو اللہ کی رضا وخوشنودی اوراس سے قرب کا باعث بنیں۔
۲- روزہ کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ بندے کو اس کی ذات، اس کی ضرورت و کمزوری، اوراللہ تعالی کی طرف اس کی محتاجگی سے آشنا کراتا ہے، نیز اللہ تعالی کی بندوں پر بہت سی نعمتوں کو یاددلاکر ان کی توجہات کو اپنے غریب ومحتاج بھائیوں کی طرف مبذول کراتا ہے،جس کے نتیجے میں بندہ اللہ تعالی کے انعامات کا شکریہ اپنے اوپر واجب کر لیتا ہے، اور ان نعمتوں کو اللہ تعالی کی اطاعت وفرمانبرداری کے راستہ میں نیز اپنے غریب ومحتاج بھائیوں پر احسان کرنے میں خرچ کرتا ہے۔
اس ماہ مبارک مہینہ کے خصوصی انعامات میں سے پانچ انعامات الٰہیہ ایسے ہیں جو کسی دوسری امت کو نہیں دیئے گئے۔
چنانچہ حضرت ابوہریرہ ؓ حضور پاک سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: میری امت کو رمضان شریف کے بارے میں پانچ چیزیں مخصوص طور پر دی گئی ہیں ، جو پہلی امتوں کو نہیں ملی ہیں(۱) یہ کہ ان کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے (۲)یہ کہ ان کے لئے دریا کی مچھلیاں تک دعا کرتی ہیں ، اورافطار کے وقت تک کرتی رہتی ہیں (۳) جنت ان کے لئے ہر روز سجائی جاتی ہے، پھر حق تعالی شانہ فرماتے ہیں: کہ قریب ہے کہ میرے نیک بندے (دنیا کی) مشقتیں اپنے اوپر سے پھینک کر تیری طرف آویں (۴) اس میں سرکش شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں کہ وہ رمضان میں ان برائیوں کی طرف نہیں پہنچ سکتے جن کی طرف غیر رمضان میں پہنچ سکتے ہیں (۵) رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کے لئے مغفرت کی جاتی ہے، صحابہ نے عرض کیا کہ کیا یہ شبِ مغفرت شبِ قدر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا نہیں، بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دے دی جاتی ہے۔
نبی کریم نے اس حدیث پاک میں پانچ خصوصیتیں ارشاد فرمائی ہیں، جو اس امت کےلئے حق تعالی شانہ کی طرف سے مخصوص طور پر عطا ہوئیں، اور جو پہلی امتوں کے روزہ داروں کو مرحمت نہیں ہوئیں، کاش ہمیں اس نعمت کی قدر ہوتی اور خصوصی عطایا کے حصول کی کوشش کرتے۔
۱۔منہ کے بوکا مطلب: روزہ دار کے منہ کی بد بوجو بھوک کی حالت میں ہوجاتی ہے ، معدے کے خالی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، وہ حق تعالیٰ شانہ کے نزدیک مشک سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے، واضح رہے کہ اس سے مسواک کی ممانعت نہیں ہے، اوریہ معاملہ محبت پر مبنی ہے، جس کو کسی سے محبت اور تعلق ہوتا ہے اس کی بد بو بھی فریفتہ کے لئے ہزار خوشبوؤں سے بہتر ہوا کرتی ہے، چونکہ روزہ حق تعالیٰ شانہ کی محبوب ترین عبادتوں میں سے ہے اسی وجہ سے ارشاد ہے کہ ہرنیک کام کا بدلہ ملائکہ دیتے ہیں مگر روزہ کابدلہ میں خود عطا کرتاہوں، اس لئے کہ وہ خالص میرے لئے ہے۔
۲۔مچھلیوں کا استغفار کرنا: دوسری خصوصیت مچھلیوں کے استغفار کرنے کی ہے ،اس سے مقصود کثرت سے دعا کرنے والوں کا بیان ہے، متعدد روایات میں یہ مضمون وارد ہوا ہے، بعض روایات میں ہے کہ ملائکہ بھی روزہ داروں کے لئے استغفار کرتے ہیں، گویاکہ روزہ دار کی محبت اتنی عام ہوتی ہے کہ آس پاس رہنے والوں ہی کو نہیں بلکہ دریامیں رہنے و الے جانوروں کو بھی ہوتی ہے، چنانچہ وہ بھی دعا کرتے ہیں، گویااس کی محبت خشکی سے متجاوز ہو کرسمندر تک پہنچتی ہے۔
۳۔جنت کا سجایا جانا:تیسری خصوصیت جنت کا سجایاجانا ہے، یہ بھی بہت سی روایات میں وارد ہواہے، بعض روایات میں آیاہے کہ سال کے شروع ہی سے رمضان کےلئے جنت کو آراستہ کیا جاتا ہے، قاعدے کی بات بھی ےہی ہے کہ جس شخص کی آمد کاجس قدراہتمام ہوتاہے، اتنا ہی پہلے سے اس کاانتظام کیا جاتا ہے، چنانچہ شادیوں کااہتمام مہینوں پہلے سے کیا جاتاہے۔
۴۔شیاطین کا قید ہونا: چوتھی خصوصیت سرکش شیاطین کا قید ہوجانا ہے کہ جس کی وجہ سے گناہوںکازور کم ہو جاتا ہے، رمضان المبارک میں رحمت کاجوش اورعبادت کی کثرت کا تقاضہ تو یہ تھا کہ شیاطین بہکانے میں بہت ہی انتھک کوشش کرتے، اورایڑی چوٹی کا زور ختم کردیتے ،جس کی وجہ سے اس مہینہ میں معاصی اورگناہوں کی اتنی کثرت ہوجاتی جوحد سے زیادہ ہوتی، لیکن باوجود اس کے مشاہدہ یہ ہے کہ مجموعی طور سے گناہوں میں بہت کمی ہو جاتی ہے، کتنے شرابی ایسے ہیں کہ رمضان میں خصوصیت سے نہیں پیتے، اسی طرح اورگناہوں میں بھی کھلی کمی ہو جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود گناہ ہوتے ضرور ہیںمگران کے سرزد ہونے میں اس حدیث پاک پر کوئی اشکال وارد نہیں ہوتا، اس لئے کہ اس کا مضمون ہی یہ ہے کہ سرکش شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں، اس بنا پر اگر وہ گناہ غیر سرکشوں کااثر ہو تو کچھ اعتراض نہیں۔
۵۔پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ رمضان کی آخری رات میں سب روزہ داروں کی مغفرت کردی جاتی ہے، چونکہ رمضان کی راتوں میں شب قدر سب سے افضل رات ہے اسی لئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے خیال فرمایاکہ اتنی بڑی فضیلت اسی رات کی ہوسکتی ہے، مگر حضور نے ارشاد فرمایا کہ اس کے فضائل مستقل علاحدہ چیز ہیں، یہ ا نعام تو ختم رمضان کا ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنے، تراویح پڑھنے اورجملہ طاعات کے کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، آمین

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    مارچ 18, 2026
    ایران میں جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

    ایران میں جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

    مارچ 18, 2026
    مرکز بحالی پر پاک فوج کا حملہ

    مرکز بحالی پر پاک فوج کا حملہ

    مارچ 18, 2026
    نیتن یاہو کی نئی ویڈیو بھی مشکوک؟

    نیتن یاہو کی نئی ویڈیو بھی مشکوک؟

    مارچ 18, 2026
    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    گھر میں اجتماعی ’پوجا‘کرنے سے روکا جاسکتا ہے ؟

    مارچ 18, 2026
    ایران میں جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

    ایران میں جاسوسی کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist