• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لکھنؤ ہائی کورٹ نے حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2023
0 0
A A
لکھنؤ ہائی کورٹ نے حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور کی
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ / ممبئی، بارہ بنکی سیشن عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے حکیم طارق قاسمی کی آج لکھنؤ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کرلی ہے ، سال 2015 میں حکیم طارق قاسمی کو سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، عمر قید کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی جسے عدالت نے 2015 میں ہی سماعت کے لیئے قبول کرلیا تھا ، اپیل پرسماعت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست داخل کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاءالرحمن مسعودی اور جسٹس سروج یادو نے منظور کرلی۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔ گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے گذشتہ کل ضمانت عرضداشت پر حتمی بحث شروع کی تھی جس کا آج اختتام ہوا ، دوران بحث سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو بتایا کہ22 دسمبر 2007کو شام میں چھ بج کر20منٹ پر وشوناتھ ہوٹل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے تین ڈیٹونیٹر اور سوا کلو آر ڈی ایکس ضبط کیئے جانے کا دعوی جو تحقیقاتی دستوں نے کیا تھا اس وقت طارق قاسمی وہاں موجود نہیں تھا نیزاس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے حرکت الجہاد الاسلامی نامی مبینہ دہشت گرد تنظیم کے ارکان کو اسلحہ اور آر ڈی ایکس پہنچایا تھا اور وہ ممنوعہ تنظیم کا ایک متحرک رکن ہے ۔حالانکہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن کچھ سرکاری گواہوں کے بیانات کو اہمیت دیتے ہوئے سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا دی تھی جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم 2007 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور ملزم کی اپیل ہائی کورٹ میں 2015 سے التواءکا شکار ہے لہذا ملز م کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمیش کمیشن نے خود ملزم طارق قاسمی کو تمام الزامات سے بری کیا تھا ، کمیشن کی سفارشات کو درکنار کرتے ہوئے سیشن عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو مزید بتایا کہ بارہ بنکی بم دھماکوں سے دس دن قبل ہی ملزم پولس تحویل میں تھا لہذا پولس نے طارق قاسمی کو ایک منظم سازش کے تحت اس مقدمہ میں ماخوذ کیا ہے ۔ملزم طارق قاسمی کی ضمانت پر رہائی کی سرکاری وکیل نے سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ ملزم سنگین الزامات کے تحت عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے لہذا ملزم کو ضمانت پرر ہا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کی اپیل پر حتمی بحث کے احکامات عدالت جاری کرسکتی ہے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو بارہ بنکی مقدمہ میں مشروط ضمانت پرر ہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی معاونت ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد اور ایڈوکیٹ فرقان خان نے کی۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہاکہ حالانکہ فی الحال حکیم طارق قاسمی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ ابھی انہیں لکھنؤ اور فیض آباد مقدمات میں ضمانت ملنا باقی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے کا مثبت اثر فیض آباد اور لکھنؤ مقدمات پر پڑے گا اور ان مقدمات میں سے ملزم کو ضمانت ملے اس کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تینو ں مقدمات میں حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا ملی جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے جو سماعت کے لیئے منظور ہوچکی ہے لیکن التواءکا شکار ہے۔اس مقدمہ میں حکیم طارق قاسمی کے ساتھ خالد مجاہد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ، پولس تحویل میں خالد مجالد کی مشتبہ موت کے بعد مقدمہ صرف طارق قاسمی کے خلاف چلا جس کے دوران اسے نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist